ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
February 21, 2025 at 11:29 AM
ْ ✨✨ *فضائل نماز* ✨✨ *محبوب ﷺ کی سات نصیحتیں* حضرت عبادہ ؓ یہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے محبوب حضورﷺ اقدس نے سات نصیحتیں کیں ، جن میں سے چار یہ ہیں: اول یہ کہ اللّٰه کا شریک کسی کو نہ بناؤ ، چاہے تمہارے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جاویں یا تم جلا دیے جاؤ یا سولی چڑھا دیے جاؤ۔ دوسرے یہ کہ جان کر نماز نہ چھوڑ ، جو جان بوجھ کر نماز چھوڑ دے وہ مذہب سے نکل جاتا ہے۔ تیسری یہ کہ اللّٰه کی نافرمانی نہ کرو کہ اس سے حق تعالٰی ناراض ہو جاتے ہیں۔ چوتھی یہ کہ شراب نہ پیو کہ وہ ساری خطاؤں کی جڑ ہے۔ الحديث. رواه الطبراني ومحمد بن نصر في كتاب الصلوة بإسنادين لا بأس بهما كذا في الترغيب ، وهكذا ذكره السيوطي في الدر المنثور وعزاه إليهما ، وفي المشكوة برواية ابن ماجه عن أبي الدرداء نحوه . ] *✨✨✨فائدہ : ✨✨✨* ایک دوسری حدیث میں حضرت ابوالدرداء ؓ یہ بھی اس قسم کا مضمون فرماتے ہیں کہ مجھے میرے محبوب ﷺ نے وصیت فرمائی کہ اللّٰه کا شریک کسی کو نہ کرنا ، خواہ تیرے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جاویں یا آگ میں جلا دیا جائے۔ دوسری نماز جان کر نہ چھوڑنا ، جو شخص جان بوجھ کر نماز چھوڑتا ہے، اس سے اللّٰه تعالی شانہ بری الذمہ ہیں۔ تیسری شراب نہ پینا کہ ہر برائی کی کنجی ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaQi1H0IiRov5j8yl13k

Comments