
اہل دل کی دل آویز باتیں 📙
February 18, 2025 at 04:53 PM
قبر میں جسم سلامت رہ جائے یہ خالق کی عطا ہوتی ہے اور اگر کیڑے مکوڑے جسم سے اپنا رزق لینے آئیں تو وہ دماغ کی یاداشت کے ان خلیوں کو بھی اپنا رزق بنا لیں گے جن میں کبھی اس دنیا کے وہ کردار بھی رہے ہوں گے جن کی ملاقات کیلیے زندگی سو بار تڑپ جایا کرتی ہے۔۔۔ وہ خلیے بھی ان کیڑوں کی خوراک ہونگے جن خلیوں میں دنیا میں جیتے ہوئے وہ خواب بھی ملاقات کرنے آئے ہوں گے کہ جن خوابوں کا ٹوٹنا مقدر تھا۔
اور آنکھوں کی سفیدی کو بھی چیونٹیاں آٹا سمجھ کر اپنا رزق بنا لیں گی جن آنکھوں کے سامنے کچھ منظر صرف منظر ہی رہے، کبھی حقیقت نہ بنے۔
المختصر یہ کہ کیڑے خوابوں اور قریبی کرداروں کو ہرگز نہ کرید سکیں گے جن کو کوئی انسان لاچارگی کیساتھ اپنی موت کے وقت اپنے دل و دماغ میں ادھورا چھوڑ جاتا ہے۔
❤️
😢
6