Son Of Pakistan
Son Of Pakistan
February 21, 2025 at 11:14 AM
ڈیرہ اسماعیل خان: برگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر عامر حیات نے کلاچی بازار، مڈی گیٹ اور شخی گیٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد سے ملاقات کی۔ اس دوران سیکیورٹی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برگیڈ کمانڈر نے شہریوں کو یقین دلایا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں مکمل امن کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے نتیجے میں متعدد خطرناک اور مطلوب دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے، اور بہت جلد باقی ماندہ عناصر کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ فوجی قیادت کو اپنے درمیان پا کر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ عوام نے امن و امان کی بحالی کے لیے فورسز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ #ڈیرہ_اسماعیل_خان #coas #ourmartyrsourheroes #pakarmytheheroes #pakarmydefenders #pakarmyzindabad #pakarmy_ourpride #pakarmyzindabadpaendabad #pakarmyheroes

Comments