Son Of Pakistan
Son Of Pakistan
February 22, 2025 at 01:45 AM
جنوبی وزیرستان کے علاقے ناظرخیل میں مقامی کمانڈنگ آفیسر کی سربراہی میں وادی بدر اور ناظرخیل کے عمائدین پر مشتمل جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشران کو ترغیب دی گئی کہ وہ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کریں اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں رہنمائی فراہم کریں۔ عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور علاقے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ #coas #ourmartyrsourheroes #pakarmytheheroes #pakarmydefenders #pakarmyzindabad #pakarmy_ourpride #pakarmyzindabadpaendabad #pakarmyheroes

Comments