Son Of Pakistan
Son Of Pakistan
February 22, 2025 at 05:17 PM
وانا: جنوبی وزیرستان کے ایس ڈبلیو ایس ٹریننگ گراؤنڈ میں 34ویں بنیادی فوجی تربیت کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 572 ریکروٹس نے کامیابی سے اپنی 5 ماہ کی سخت اور منظم تربیت مکمل کی۔ تقریب کے دوران کمانڈنٹ ایس ڈبلیو ایس نے ریکروٹس کو ان کی محنت اور لگن پر مبارکباد پیش کی اور شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر فوجی جوانوں نے مہارت کا عملی مظاہرہ بھی کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ یہ تربیتی کورس نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی فٹنس اور عسکری نظم و ضبط سکھانے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، جس کا مقصد انہیں ملک کی سلامتی کے لیے بہتر طور پر تیار کرنا ہے۔
❤️ 1

Comments