Son Of Pakistan
Son Of Pakistan
February 24, 2025 at 03:17 AM
‏DG ISPR کی پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، اساتذہ، بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی اور تعلیمی ماہرین سے خصوصی نشست ‏DG ISPR نے پنجاب بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور مختلف تعلیمی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پنجاب بھر کی جامعات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ ، وائس چانسلرز اور تعلیمی ماہرین کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ‏DG ISPR سے نشست کے دوران اساتذہ اور تعلیمی ماہرین نے ملکی سیکیورٹی، افواجِ پاکستان کیخلاف جاری منفی پراپیگینڈہ سمیت دیگر ایشوز پر سوالات کیے۔ اس موقع پر اساتذہ اور تعلیمی ماہرین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ DG ISPR نے جس باوقار انداز میں ہمارے سوالات کے مدلل جواب دیے وہ انتہائی خوش آئیند اور حوصلہ افزاء تھے۔ پاک فوج کے خلاف جو بھی منفی پراپیگینڈہ بنا تحقیق کے پھیلایا جاتا رہا آج اس حوالے سے تمام ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔ یونیورسٹی اساتذہ اور شرکاء نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اسطرح کے سیشن تواتر کیساتھ ہونے چاہیئے تاکہ قوم اور پاک فوج کے مابین خلاء کو کم کیا جائے اور غلط فہمیوں کا تدارک ممکن ہو۔ #ispr #dgispr #ispr_pakistan_pak_army_defenders #isprofficial #isprupdates #coas #ourmartyrsourheroes #pakarmytheheroes #pakarmydefenders #pakarmyzindabad #pakarmy_ourpride #pakarmyzindabadpaendabad #pakarmyheroes #viralreelsfb #reelsfb #shortsvideos #reel #fbreelsviral #fb

Comments