Son Of Pakistan
Son Of Pakistan
March 1, 2025 at 02:17 PM
پاک فوج کی جانب سے مظفرگڑھ میں دو روزہ فری آرمی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ملتان کور کے زیر اہتمام مظفرگڑھ کے دیہی علاقے اڈا خدائی میں 2 روزہ فری آرمی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں ماہر امراض چشم، کارڈیالوجسٹ، سکن سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی طرف سے مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ دو روزہ فر ی میڈیکل کیمپ میں 1700 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات جس میں الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی کے علا وہ مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کیمپ سے بچوں، بزرگوں اور خواتین کی کثیر تعداد مستفید ہوئی ۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج کی طرف سے فری آرمی میڈیکل کیمپ کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پاک فوج ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے اور امید کر تے ہیں کہ آئیندہ بھی عوام کے لئے اس طرح کے فلاحی اقدامات کئے جاتے رہیں گے۔ #مظفرگڑھ #ispr #ispr_pakistan_pak_army_defenders #isprofficial #coas #ourmartyrsourheroes #pakarmytheheroes #pakarmydefenders #pakarmyzindabad #paka
❤️ 1

Comments