
گلستان شہدا ❤️🩹🥹🥀
February 26, 2025 at 03:21 PM
~*زندگی | شھیدانہ💫🕊️🍃*~
*شہدا کے نزدیک یہ دنیا ایک قفس ہے اور وہ ہر لمحہ
اپنی سانسوں کو اپنے معشوق کی یاد میں بھرتے ہیں۔ اور یہی سانسیں ہی انہیں حیات حقیقی عطا کرتی ہیں*
`ان شہدا کی زندگی اور ہماری زندگی میں فرق صرف " خدائے واحد و لاشریک" کا ہے۔ ان کا رب ، معبود ، خالق و پروردگار فقط ایک ہی ذات ہے جس کی معرفت میں وہ اس کے عاشق ہوگئے اور ان کے عشق نے ان کو ہر غیر اللہ کے عشق سے بے نیاز کردیا ۔لیکن ایسا نہیں ہے کہ شہدا دنیا سے دور رہتے تھے تبھی وہ پاکیزہ ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اس میں اپنے معشوق کی رضا کے مطابق رہتے تھے ۔ اس عارضی دنیا اور ان کی پر کشش رنگینوں سے لو لگا نہیں لیتے تھے جو ان کو یاد خدا سے غافل کردے۔ عشق خدا انسان کی عقل کو رشد دیتا ہے اور یوں اس کا عشق عاقل ہوجاتا اور پھر اس پر سے حجاب اٹھ جاتے ہیں جس سے وہ زیبا ترین عاشق کا جلوہ دیکھتا ہے`
*جیسے کہ از نگاہ شہید چمران:*📎
*" جب عقل عاشق ہوجائے .."*
*" تو عشق عاقل ہوجاتا ہے .."*
*" تب آپ شہید ہوتے ہیں .."*🍃🌹
*🔹پھر”شھداءنےمجھےخداکےقریب کردیا🕊️*
❤️
1