فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
February 15, 2025 at 07:54 AM
14 فروری: یومِ حیاء، نہ کہ ویلنٹائن ڈے: ⬇️👇 جب بے حیائی کا طوفان اپنی انتہا کو پہنچ جائے اور فحاشی و عریانی کو ترقی کا نام دیا جائے، تب ایک باحیا مسلمان عورت کا پردے کو تھامے رکھنا ایک عظیم جہاد بن جاتا ہے۔✅ جہاں کچھ بے راہ رو لڑکیاں 14 فروری کو "ویلنٹائن ڈے" کے نام پر شرم و حیا کے تمام اصول پامال کر رہی ہوتی ہیں، وہیں ہماری پاکیزہ اسلامی بہنیں اپنی عصمت کی چادر کو مضبوطی سے تھامے، شرم و حیا کے زیور سے آراستہ، گھروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ یہی اصل فخر ہے، یہی اصل ترقی ہے! ہمیں فخر ہے ان اسلامی بہنوں پر جو غیر اسلامی تہذیب کا شکار ہونے کے بجائے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت میں ڈھل کر "یومِ حیاء" مناتی ہیں۔ ✅💚✅ یہ حیا دار بہنیں ہی حقیقت میں معاشرے کی عزت و وقار کی ضامن ہیں، اور یہی وہ روشن چراغ ہیں جو بے حیائی کے اندھیروں میں روشنی کی کرن بن کر چمکتے ہیں۔ اے باحیا اسلامی بہن! لوگ تمہیں چاہے جتنا بھی کمتر سمجھیں، یاد رکھو! زمین پر وہی سب سے بلند ہوتا ہے جو رب کی نظر میں معزز ہوتا ہے۔ ✅🩷 تمہاری چادر، تمہارا پردہ، تمہاری شرم و حیا ہی تمہاری عزت کا اصل معیار ہے۔🩷❤️💚 14 فروری کو یومِ حیاء کے طور پر منائیں، اپنے پردے کو مضبوطی سے تھامیں، اور دنیا کو بتا دیں کہ ہم محبت کے نام پر بے حیائی کا جشن منانے والوں میں سے نہیں بلکہ حیاداری کے علمبرداروں میں سے ہیں!✅ اور یوں بولتی رہیں: 👇 حیا ہے ایمان، حیا ہے زندگی! پردہ میرا وقار، پردہ میرا افتخار! ✍️ محمد عمار رضا قادری رضوی پلاموی 🔴फ़ैज़ाने आला ह़ज़रत ग्रुप ❶ ⬇️ Https://chat.whatsapp.com/KuwCIFTCqTzFfAii3rTUyr 🟢फ़ैज़ाने आला ह़ज़रत ग्रुप ❷ ⬇️ Https://chat.whatsapp.com/GiXtMiuIVDH4vb1njLCn6d ❗️❗️❗️❗️❗️❗️❗️
❤️ 👍 🤍 6

Comments