فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍ WhatsApp Channel

فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍

3.7K subscribers

About فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍

HINDI, English & ROMAN👇 https://whatsapp.com/channel/0029Vak99kIHQbRz3WLCan3E ❤️ Faizaan e Aalaa Hazrat, Radde Wahaabiya deyaabnaa یہ چینل سنی حنفی قادری مسلکِ اعلیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ماننے والوں کےلیے ہے 🌹 یوٹیوب چینل جوائن کرلیں 👇 https://youtube.com/@kilkeraza9770?si=NrURVY066vdJfYf4 تنبیہ: ترمیم کی بالکل اجازت نہیں ❗ فیس بک پر فالو کیجیے  جوائن ہوجائیے 👇 ایمان افروز تحاریر، ردِّ وہابیہ دیابنہ 👇 اسلامی اردو ہندی تحریر 🌹 اسلامی معلومات 🌹 دینی پوسٹ، اسلامی پوسٹ، اسلامی باتیں 🌹 اسلامک پوسٹ، مسائلِ شرعیہ، دینی باتیں 🌹 👇 https://www.facebook.com/profile.php?id=61555649895087&mibextid=ZbWKwL کلکِ رضا یوٹیوب چینل 👇 Kilk E Raza YouTube channel 👇... https://youtube.com/channel/UCDPjNO_YzTmhJDTMwOcc3Lw فیضانِ اعلیٰ حضرت  گروپ   ❶ 👇 Https://chat.whatsapp.com/KuwCIFTCqTzFfAii3rTUyr فیضانِ اعلیٰ حضرت ، واٹس ایپ چینل   ❶ 👇 https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q/126 ✍🏻 تحریری کلام خوشبوئےرضا ، گروپ❶ 👇 Https://chat.whatsapp.com/HxNtnO2REoaJhnY6gtVdWa تحریری کلام خوشبوئےرضا ، واٹس ایپ چینل ❶ 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaRNRUV0QeaoFzrqZL22/102 اسلامی اردو ہندی تحریر 🌹 ٹیلی گرام چینل 👇 https://t.me/Urdu_Tahrir_Telegram/479 https://t.me/Urdu_Tahrir_Telegram/479 🌹🌹🌹❤️

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
5/28/2025, 9:04:24 AM

مسئلہ: 👇👇👇 شرکت میں گائے کی قربانی ہوئی تو ضرور ہے کہ گوشت وزن کر کے تقسیم کیا جائے اندازہ سے تقسیم نہ ہو، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ کسی کو زائد یا کم ملے اور یہ ناجائز ہے، یہاں یہ خیال نہ کیا جائے کہ کم و بیش ہوگا تو ہر ایک اس کو دوسرے کے لیے جائز کر دے گا کہہ دے گا کہ اگر کسی کو زائد پہنچ گیا ہے تو معاف کیا کہ یہاں عدم جواز حقِ شرع ہے اور ان کو اس کے معاف کرنے کا حق نہیں ۔ بہارِ شریعت، جلد3، ص335، 336 فیضانِ اعلیٰ حضرت چینل✅🩷

👍 💐 2
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
5/28/2025, 4:19:46 AM

یاد رکھیں! ❗❗❗ شریعتِ مطہرہ میں چاند کا مدار رویتِ بصری یا شرعی شہادت پر ہے، نہ کہ سائنسی کیلنڈر، موبائل ایپ یا واٹس ایپ پر گردش کرنے والی پوسٹس پر۔ 📵 سائنسی آلات یا کیلنڈروں کی بنیاد پر عید، بقرعید یا دیگر قمری عبادات کا تعین کرنا شرعاً درست نہیں۔ 📛 واٹس ایپ، فیس بک یا کسی سوشل میڈیا میسج کو بنیاد بنا کر چاند منانا ناجائز و حرام ہے۔ 🕌 ہمارا دین، شرعی اصولوں کا پابند ہے، نہ کہ ٹیکنالوجی کی افواہوں کا۔

❤️ 👍 🌸 7
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
5/28/2025, 12:46:51 PM

اہلِ عرب کہتے ہیں: تین اشیاء کے پاس نہ جاؤ۔ الحصان من الخلف. گھوڑے کے پاس پیچھے سے نہ جاؤ ۔ الثور من الامام. بیل کے پاس آگے سے نہ جاؤ ۔ الجاهل من جميع الاتجاهات. جاہل کے پاس کسی طرف سے نہ جاؤ۔ جاہل جسم زخمی نہیں کرتا مگر آپ کی عقل زخمی ضرور کرتا ہے، آپ کی روح زخمی ضرور کرتا ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q

👍 ❤️ 🥰 10
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
5/28/2025, 9:31:12 AM

⚖️ وضاحت: ⚖️ شرکت کی قربانی میں گوشت کی تقسیم کا شرعی حکم: 👇 اگر کئی افراد نے مل کر گائے یا کسی بڑے جانور کی شریک ہو کر قربانی کی ہو، تو شرعاً لازم ہے کہ قربانی کے گوشت کو باقاعدہ تول کر (وزن کر کے) برابر حصوں میں تقسیم کیا جائے۔ ❌ اندازے گوشت تقسیم کرنا ناجائز ہے، کیونکہ: کسی شریک کو زیادہ اور کسی کو کم ملنے کا خدشہ ہے۔ شریعت نے شرکت کے معاملات میں برابر تقسیم کو ضروری قرار دیا ہے۔ 📌 بعض لوگ کہتے ہیں کہ:👇 "اگر کسی کو زیادہ مل گیا تو ہم معاف کر دیں گے، یا ہر شریک دوسرے کو معاف کر دے گا۔" یہ کہنا بھی درست نہیں کیونکہ:👇 عدمِ جواز (ناجائز ہونا) حقِ شرع ہے ۔ ⚠️یعنی یعنی یہاں معاملہ شرعی حق کا ہے، اور شرعی حقوق کو محض اپنی طرف سے معاف کرنا کافی نہیں ہوتا۔ 🔴 لہٰذا اگر وزن کے بغیر گوشت بانٹا گیا، اور کسی کو کم یا زیادہ ملا، تو یہ ناجائز و گناہ ہو گا۔ ماخذ:📗 بہارِ شریعت، جلد 3، صفحہ 335، 336

❤️ 👌 👍 3
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
5/27/2025, 1:46:35 PM

🔵🔵صدر العلماء، امام النحو حضرت علامہ سید غلام جیلانی میرٹھی علیہ الرحمہ کی خدا داد صلاحیتوں کی ایک جھلک چینل: https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q https://t.me/Urdu_Tahrir_Telegram/9688 🔴🪻🪻🪻🍀🍀🍀🔴🔵🔵

Post image
❤️ ❤‍🩹 👍 9
Image
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
5/28/2025, 10:19:23 AM

لوگ کیا سوچتے ہیں؟ مجھے اس کی پروا نہیں! میں دنیا کو خوش کرنے نہیں، اپنے مقصد کو پانے کے لیے آیا ہوں...! 😎

❤️ 👍 💯 😂 😎 🥰 22
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
5/29/2025, 1:01:05 PM

کتاب طالب علم کا قیمتی ہتھیار ہے، یہ اسے فکری قوت دیتی ہے، بصیرت عطا کرتی ہے، اور دین و ایمان کے دفاع کے قابل بناتی ہے۔💓💓🩷🩷❤️❤️💚💚

❤️ 👍 👌 9
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
5/29/2025, 10:07:25 AM

⌛✨ خاموش پیغام: ✨👇 قاسم اور شمشاد کا دردناک مکالمہ: 👇 قاسم نے اپنے پرانے ہم سبق شمشاد سے بڑے نرم اور محبت بھرے انداز میں پوچھا:👇 بھائی شمشاد! یاد ہے جب آپ درسِ نظامی کی ابتدائی جماعتوں میں تھے، میں نے تم سے کہا تھا کہ: اگر سچے عالمِ دین بننا چاہتے ہو تو:👇 انوارِ شریعت، قانونِ شریعت، بہارِ شریعت، احکامِ شریعت، فتاویٰ رضویہ شریف جیسی عظیم دینی کتابیں ضرور خرید لینا۔ مگر آج کئی سال گزر گئے... تم نے ایک بھی کتاب نہیں خریدی! آخر کیوں؟😭 شمشاد نے سر جھکایا، شرمندگی سے پانی پانی ہوگیا، اور بولا:👇 قاسم بھائی... پیسہ نہیں ہے۔ قاسم نے نرمی سے پوچھا:👇 اچھا، یہ بتاؤ:👇 یہ کرتا کتنے کا ہے؟ جبہ کتنے کا ہے؟ جوتے کی قیمت کیاہے ؟ اور یہ قیمتی موبائل؟ شمشاد نے بتایا:👇 📌 کرتا: ₹2000 📌 جبہ: ₹6000 📌 جوتے: ₹2500 📌 موبائل: ₹35000 ✅ کل: ₹45500 قاسم کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، دل بھر آیا، اور وہ دھیمی مگر درد بھری آواز میں گویا ہوا:👇 افسوس صد افسوس! 😭 علمِ دین کے نام پر ایک کتاب تک نہ خریدی، دس سال مدرسے کی زندگی، والدین کے لاکھوں روپے، ہزاروں دن... اور بہارِ شریعت بھی نصیب نہ ہو سکی!😭 تو پھر تُو امت کو کیا سکھائے گا؟😭 کیسے راہ دکھائے گا؟😭 جب علم کی بات ہو تو پیسہ نہیں،😭 اور جب فیشن کی بات ہو تو جیب کھل جاتی ہے، 😭 تو سمجھ لو:❗️👇 ظاہری شان بچ گئی، دین کی روح دفن ہو گئی!😭 💔 المیہ یہ ہے کہ:👇 آپ نے دینی تعلیم کو مزاق سمجھ لیا، 😭 فارسی کی پہلی کی ترکیب نہیں آتی،😭 عربی کا ترجمہ نہیں ہوتا، مسائلِ شریعت سے ناآشنا،😭 لیکن موبائل، فیشن، اور دکھاوا پورے جوبن پر ہے! ایسے طالبِ علم سے کیا امید کی جائے؟😭 جو کتابوں سے دور، اور نمائش کے قریب ہو؟ جو علم سے خالی، مگر لباس سے بھرا ہو؟ 📚 نصیحت برائے تمام طلبہ:👇 🟢 تیرا اصل ہتھیار "کتاب" ہے 🟢 تیرا اصل زیور "علم" ہے 🟢 تیری اصل شان "دین کی خدمت" ہے علم کو گلے لگاؤ! کتابوں سے عشق کرو! جبھی امت کو روشنی ملے گی۔ 🤲 دعا:🤲 یا اللہ! ہمیں دکھاوے کے رنگ و روپ سے نہیں، علمِ دین کے نور سے مزین فرما! ہمیں سچا طالبِ علم بنا دے، جو کتابوں میں جیتا ہو، دین کے درد میں روتا ہو، اور امت کو حق کا راستہ دکھاتا ہو۔ آمین یا رب العالمین 🌹 راقم: ✍️✍️✍️ محمد عمار رضا سنی حنفی قادری رضوی پلاموی یکم ذی الحجہ 1446ھ، پنجشنبہ 🍀🍀خوش خبری: 🌺🌺 📚📁درسِ بہارِ شریعت 📚📚 📚📚ایمان افروز سبق 📔📔 کب؟ رات ساڑھے آٹھ بجے ✅ کہاں؟ ٹیلی گرام پر   ✅ کس چینل پر ؟؟؟ 👇👇👇 سنی رضوی لائبریری 📱 فیس بھی ہے؟ ‍⁉️⁉️⁉️ نہیں! نہیں! نہیں ‼️‼️‼️✅ بالکل فری کورس ✅✅✅ گزارش::: ❤️❤️❤️ اس چینل کا لنک اپنے دوستوں تک ضرور پہنچائیں، لنک یہ ہے: 👇 https://t.me/Sunni_Razavi_Library/9847 🍀🍀🌼🌼🌸🌸🌺 📱🔴🔴📱🔵🔵🟣📱

🤲 ❤️ 👍 😭 😔 😢 🌹 💔 21
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
5/28/2025, 2:54:24 AM

📚بہارِ شریعت: 👇🔴 🌼 مطالعہ کیجیے،📖ٹیلی گرام پر، ص: ❶ تا ❿ 👇👇👇 https://t.me/Bahareshareeat/688 🔴🌸✅✅ص: ⓫ ✅✅ https://t.me/Bahareshareeat/25 🔴🌸✅✅ص: ⓬ ✅✅ https://t.me/Bahareshareeat/26 🔴🌸✅✅ص: ⓭ ✅✅ https://t.me/Bahareshareeat/27 🔴🌸✅✅ص: ⓮ ✅✅ https://t.me/Bahareshareeat/28 🔴🌸✅✅ص: ⓯ ✅✅ https://t.me/Bahareshareeat/29 🔴🌸✅✅ص: ⓰ ✅✅ https://t.me/Bahareshareeat/30 🔴🌸✅✅ص: ⓱  ✅✅ https://t.me/Bahareshareeat/31 🔴🌸✅✅ص:  ⓲✅✅ https://t.me/Bahareshareeat/32 🔴🌸✅✅ص: ⓳✅✅ https://t.me/Bahareshareeat/33 🔴🌸✅✅ص: ⓴✅✅ https://t.me/Bahareshareeat/34 لنک پر کلک کیجیے صفحہ کھل کر آجائےگا ان شاء اللہ عزوجل 🌸🌸🌸 فہرست: ص: ❶ تا ❿ فہرست: ص: ⓫ تا ⓴ راقم: ✍️✍️✍️ محمد عمار رضا سنی حنفی قادری رضوی پلاموی 29 ذی القعدہ 1446ھ، چہارشنبہ 🍀🍀خوش خبری: 🌺🌺 📚📁درسِ بہارِ شریعت 📚📚 📚📚ایمان افروز سبق 📔📔 کب؟ رات ساڑھے آٹھ بجے ✅ کہاں؟ ٹیلی گرام پر   ✅ کس چینل پر ؟؟؟ 👇👇👇 سنی رضوی لائبریری 📱 فیس بھی ہے؟ ‍⁉️⁉️⁉️ نہیں! نہیں! نہیں ‼️‼️‼️✅ بالکل فری کورس 😍😍😍 گزارش::: ❤️❤️❤️ اس چینل کا لنک اپنے دوستوں تک ضرور پہنچائیں، لنک یہ ہے: 👇 https://t.me/Sunni_Razavi_Library/9847 ⌛📚📁💡📁📚⌛ 🌼🌼🪻🪻🌼🌼🌼 🍀🍀🌼🌼🌸🌸🌺 📱🔴🔴📱🔵🔵🟣📱

💞 🩵 2
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
5/27/2025, 10:36:40 AM

🔴🔴سوال: 🔵🔵 بتایا گیا کہ تقدیر کی تین قسمیں ہیں:👇 ❶ مبرمِ حقیقی، ❷ معلّقِ محض، ❸ معلّق شبیہ بہ مبرم، لیکن اب شناخت کیسے کریں کہ کون سی تقدیر ہے؟؟؟ یعنی بدلےگی یا نہیں، اور وسیلہ سے متعلق کچھ بتائیں۔ الجواب بعون الملک الوھاب:👇 جی ہاں! تقدیر کی تین قسمیں ہیں:👇 ❶. مبرمِ حقیقی ❷. معلّقِ محض ❸. معلّق شبیہ بہ مبرم بہارِ شریعت، حصہ اول📚📚📚 مگر ان تینوں کی پہچان عام انسان کے لیے مشکل ہے۔ ہاں! ایک بات سمجھنے کے قابل ہے:👇 اگر دُعا یا دَوا سے کام بن جائے، مصیبت ٹل جائے یا بیماری دور ہو جائے، تو اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تقدیر معلّق (یعنی بدلنے والی) تھی، چاہے معلقِ محض ہو یا شبیہ بہ مبرم۔ اور اگر دُعا و دَوا کے باوجود بھی حالات نہ بدلیں، اور سب تدابیر ناکام ہو جائیں، تو غالب گمان یہی ہوتا ہے کہ وہ مبرمِ حقیقی ہے  جو ٹلنے والی نہیں۔ اگر انسان کو پہلے ہی یہ معلوم ہو جاتا کہ: 👇 یہ کام ہو جائے گا، دعا یا دوا سے تقدیر بدل جائے گی، تو وہ صرف اسی کےلیے دعا،  دوا کرتا، کوشش کرتا، اور دلجمعی سے لگ جاتا۔ اور اگر یہ معلوم ہو جاتا کہ یہ تقدیر بدلنے والی ہی نہیں، تو وہ نہ دعا کرتا، نہ دوا، نہ ہی کسی سے دعائیں کراتا۔ کیونکہ وہ جان چکا ہوتا کہ کوئی فائدہ نہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ انسان کو علم نہیں کہ اس کی تقدیر کس نوعیت کی ہے۔ اسی لاعلمی کی وجہ سے وہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے، دوا بھی کرتا ہے، دعا بھی کراتا ہے، اللہ تعالیٰ کے حضور روتا گڑگڑاتا ہے، التجائیں کرتا ہے۔ اگر تقدیر بدلنے والی ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ دعا یا دوا وغیرہ کے سبب بدل دیتا ہے۔ اور اگر تقدیر بدلنے والی نہیں ہوتی تو انسان کی یہ سعی، یہ دعا، یہ گریہ و زاری رائیگاں نہیں جاتی، بلکہ اسے اس پر ثواب ضرور ملتا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ بندے کی محنت اور دعا کو ضائع نہیں فرماتا، اگرچہ دنیاوی نتیجہ ظاہر ہو یا نہ ہو، آخرت میں اس کا اجر ضرور دیا جاتا ہے۔ وسیلہ اور شفا کا صحیح عقیدہ: یاد رکھیں! حقیقی مالک، خالق، فاعل اور شافی صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ دوا ہو یا تعویذ، ڈاکٹر ہو یا پیرِ کامل، عامل لوگ ہوں یا اولیائے کرام، یہ سب سبب اور وسیلہ ہیں، حقیقی اثر پیدا کرنے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ قرآن پاک، 📚 تفسیر بغوی، 📚 کنزالعمال، 📚 ہر مسلمان کا یہی عقیدہ ہے کہ: 👇 تعویذ خود شفا نہیں دیتی دوا خود سے اثر نہیں کرتی اولیاء خود سے کچھ نہیں کرتے، بلکہ یہ سب اللہ کے حکم و اذن سے فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اگر اللہ تعالىٰ نہ چاہے، تو ہزار تعویذ باندھ لیں، لاکھ دوائیں کھا لیں، بڑے سے بڑے ڈاکٹروں اور ولیوں سے دعائیں کروا لیں کچھ نہیں ہو سکتا۔ اسی لیے ہمارا عقیدہ ہے کہ: "شفا صرف اللہ تعالیٰ دیتا ہے، باقی سب وسیلہ اور ذریعہ ہیں۔" اولیاء کرام سے توسل کا عقیدہ: 👇 ہم جب بزرگانِ دین کی بارگاہ میں جاتے ہیں، ان سے دعا کراتے ہیں، یا انہیں وسیلہ بناتے ہیں، تو ہم ان کو خدا نہیں سمجھتے۔ اللہ کی پناہ! کوئی جاہل مسلمان بھی بزرگانِ دین کو خدا نہیں سمجھتا، چہ جائیکہ عاقل۔ بلکہ ہم یہ مانتے ہیں کہ:👇 "یا اللہ! یہ تیرے محبوب بندے ہیں، ہم ان کے صدقے میں، ان کے وسیلے سے تجھ سے مانگتے ہیں۔'' یہی تو توسل کا طریقہ ہے جو قرآن، حدیث اور صحابۂ کرام کے عمل سے ثابت ہے۔ وہابیوں و دیوبندیوں کا باطل عقیدہ: مگر افسوس!!! آج وہابی، دیوبندی، نجدی گروہ وسیلہ کو شرک کہتا ہے، تعویذ پہننے کو بھی حرام و شرک کہتا ہے، اور اولیاء اللہ سے توسل کو بھی شرک بتاتا ہے! معاذاللہ یہ ان کی جہالت اور حق سے انحراف ہے۔ ایسے لوگ نہ قرآن کو صحیح سمجھتے، نہ حدیث کو، نہ اولیاء کی عظمت کو مانتے ہیں۔ لعنت ہو ان وہابیوں، دیوبندیوں پر، جو اللہ ورسول کے گستاخ ہیں، اور لوگوں کو حق سے دور کرتے ہیں۔ خلاصہ یہ کہ انسان کو یہ معلوم نہیں کہ اس کی تقدیر کس قسم کی ہے، اس لیے لازم ہے کہ وہ ہر حال میں دعا، دوا اور کوشش کرتا رہے۔ ممکن ہے وہ تقدیر معلّق ہو، اور اس کی کوشش سے بدل جائے۔ اور اگر تقدیر بدلنے والی تھی اور انسان نے کوشش نہ کی، تو وہ نقصان میں پڑے گا، مصیبت بڑھے گی وغیرہ وغیرہ اور حقیقی مالک و شافی صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے باقی سب وسائل و وسائط ہیں ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب و علمہ جل مجدہ اتم و احکم کتبہ: ✍️✍️✍️ محمد عمار رضا قادری رضوی 28 ذی القعدہ 1446ھ، سہ شنبہ 🍀🍀خوش خبری: 🌺🌺 📚📁درسِ بہارِ شریعت 📚📚 📚📚ایمان افروز سبق 📔📔 کب؟ رات ساڑھے آٹھ بجے ✅ کہاں؟ ٹیلی گرام پر   ✅ کس چینل پر ؟؟؟ 👇👇👇 سنی رضوی لائبریری 📱 فیس بھی ہے؟ ‍⁉️⁉️⁉️ نہیں! نہیں! نہیں ‼️‼️‼️✅ بالکل فری کورس 😍😍😍 گزارش::: ❤️❤️❤️ اس چینل کا لنک اپنے دوستوں تک ضرور پہنچائیں، لنک یہ ہے: 👇 https://t.me/Sunni_Razavi_Library/9847 ⌛📚📁💡📁📚⌛ 🌼🌼🪻🪻🌼🌼

❤️ 👍 👌 💚 9
Link copied to clipboard!