فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
February 15, 2025 at 03:04 PM
نماز میں دو سجدے کی حکمت: 👇 https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q/3077 سوال:👇 نماز کے اندر ہر رکعت میں دو سجدے کیوں کیے جاتے ہیں؟ کیا اس کی کوئی حکمت بیان کی گئی ہے؟ نیز، کیا دو سجدے کرنا امرِ تعبدی (یعنی محض اللہ تعالیٰ کے حکم کی پیروی) ہے یا اس کی کوئی عقلی توجیہ بھی ہے؟ الجواب بعون الملک الوهاب: 👇 نماز میں ہر رکعت میں دو سجدے کرنا فرض ہے اور یہ قرآن، حدیث اور اجماع سے ثابت ہے۔ سجدے کی تعداد (یعنی ہر رکعت میں دو سجدے) ایک تعبدی امر ہے، جس کا اصل سبب اللہ تعالیٰ کی مشیّت ہے، اور ہمیں بغیر کسی چون و چرا کے اس پر عمل کرنا ہے۔✅ فقہاء و مشائخ کے اقوال کے مطابق سجدے کی ممکنہ حکمتیں بھی بیان کی گئی ہیں، لیکن اصل بنیاد اللہ تعالیٰ کا حکم اور نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔ چنانچہ فقہِ حنفی کی معتبر کتاب "البحر الرائق" میں اس مسئلے کی وضاحت یوں کی گئی ہے:👇 نص فقہی:👇👇 السَّجْدَتَانِ: فَأَصْلُهُ ثَابِتٌ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ وَالْإِجْمَاعِ وَكَوْنُهُ مَثْنًى فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِالسُّنَّةِ وَالْإِجْمَاعِ، وَهُوَ أَمْرٌ تَعَبُّدِيٌّ لَمْ يُعْقَلْ لَهُ مَعْنًى عَلَى قَوْلِ أَكْثَرِ مَشَايِخِنَا تَحْقِيقًا لِلِابْتِدَاءِ: وَمِنْ مَشَايِخِنَا مَنْ يَذْكُرُ لَهُ حِكْمَةً: فَقِيلَ: إنَّمَا كَانَ مَثْنًى تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ حَيْثُ لَمْ يَسْجُدْ فَإِنَّهُ أُمِرَ بِسَجْدَةٍ فَلَمْ يَفْعَلْ فَنَحْنُ نَسْجُدُ مَرَّتَيْنِ تَرْغِيمًا لَهُ، وَقِيلَ الْأُولَى لِامْتِثَالِ الْأَمْرِ وَالثَّانِيَةُ تَرْغِيمًا لَهُ حَيْثُ لَمْ يَسْجُدْ اسْتِكْبَارًا، وَقِيلَ: الْأُولَى لِشُكْرِ الْإِيمَانِ وَالثَّانِيَةُ لِبَقَائِهِ، وَقِيلَ: فِي الْأُولَى إشَارَةٌ إلَى أَنَّهُ خُلِقَ مِنْ الْأَرْضِ، وَفِي الثَّانِيَةِ إلَى أَنَّهُ يُعَادُ إلَيْهَا، وَقِيلَ: لَمَّا أُخِذَ الْمِيثَاقُ عَلَى ذُرِّيَّةِ آدَمَ أَمَرَهُمْ بِالسُّجُودِ تَصْدِيقًا لِمَا قَالُوا فَسَجَدَ الْمُسْلِمُونَ كُلُّهُمْ وَبَقِيَ الْكُفَّارُ فَلَمَّا رَفَعَ الْمُسْلِمُونَ رُءُوسَهُمْ رَأَوْا الْكُفَّارَ لَمْ يَسْجُدُوا فَسَجَدُوا ثَانِيًا شُكْرًا لِلتَّوْفِيقِ كَمَا ذَكَرَهُ شَيْخُ الْإِسْلَامِ. (البحر الرائق، جلد 1، ص 511، دار الکتب العلمیة، بیروت) فقہائے کرام کی وضاحت:👇👇 ❶. سجدے کی اصل بنیاد (شرعی دلیل):👇 قرآن، حدیث، اور اجماع سے نماز میں سجدے کا ثبوت قطعی ہے۔ ہر رکعت میں دو سجدے کرنا سنت اور اجماع سے ثابت ہے۔ لیکن سجدے کی تعداد (یعنی ہر رکعت میں دو سجدے) عقل سے معلوم ہونے والی چیز نہیں بلکہ یہ ایک "تعبدی حکم" ہے، یعنی اس پر عمل کرنا محض اللہ تعالیٰ کے حکم کے تابع ہے، چاہے اس کی حکمت سمجھ میں آئے یا نہ آئے۔ ❷. اکثر مشائخ کی تحقیق:👇 ان کے مطابق دو سجدے کرنا محض ایک عبادتی حکم ہے جس کی حقیقت عقل سے معلوم نہیں کی جا سکتی، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش (ابتلاء) ہے کہ بندہ اس حکم کو بغیر کسی سوال کے مانے۔✅ https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q/3077 ❸. بعض مشائخ کے اقوال کے مطابق سجدے کی ممکنہ حکمتیں:👇 ❶ پہلا قول:👇👇 ہم دو سجدے شیطان کی ذلت و رسوائی کے لیے کرتے ہیں، کیونکہ شیطان کو ایک سجدے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن اس نے تکبر کی وجہ سے سجدہ نہ کیا، لہٰذا ہم اس کے مقابلے میں ہر رکعت میں دو سجدے کرتے ہیں تاکہ وہ مزید ذلیل ہو۔ ❷. دوسرا قول:👇👇 پہلا سجدہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کے طور پر ہوتا ہے، جبکہ دوسرا سجدہ شیطان کو نیچا دکھانے کے لیے کیا جاتا ہے، کیونکہ اس نے تکبر کی وجہ سے سجدہ نہیں کیا تھا۔ ❸. تیسرا قول: 👇👇 پہلا سجدہ ایمان کی نعمت کے شکرانے میں، جبکہ دوسرا سجدہ ایمان پر استقامت (بقا) کےلیے ہوتا ہے۔✅ ❹. چوتھا قول:👇👇 پہلا سجدہ اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ انسان مٹی (زمین) سے پیدا ہوا، اور دوسرا سجدہ اس بات کی علامت ہے کہ انسان کو دوبارہ اسی زمین میں لوٹایا جائے گا (یعنی قبر میں دفن ہوگا)۔ ❺. پانچواں قول:👇👇 جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد سے عہدِ الست (یعنی "الست بربکم" کا وعدہ) لیا، تو اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو سجدہ کرنے کا حکم دیا پس تمام مسلمانوں نے سجدہ کیا، لیکن کفار نے نہ کیا۔ جب مسلمانوں نے اپنے سجدے سے سر اٹھایا اور دیکھا کہ کفار نے سجدہ نہیں کیا، تو وہ دوبارہ اللہ تعالیٰ کی توفیق پر شکر ادا کرنے کے لیے سجدے میں چلے گئے۔ ✅ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب حوالہ جات: 👇👇 البحر الرائق، جلد1، ص511، علمیہ، بیروت حاشیۃ الطحطاوی علی الدر المختار، جلد2، ص122، علمیہ، بیروت فتاویٰ شامی، جلد1، ص477،دار الفکر، بیروت کتبہ✍: محمد عمار رضا قادری رضوی پلاموی 16شعبان المعظم 1446ھ، شنبہ 🔴فیضانِ اعلیٰ حضرت  گروپ ❶ ⬇️ Https://chat.whatsapp.com/KuwCIFTCqTzFfAii3rTUyr 🟢فیضانِ اعلیٰ حضرت  گروپ ❷ ⬇️ Https://chat.whatsapp.com/GiXtMiuIVDH4vb1njLCn6d https://t.me/Urdu_Tahrir_Telegram/8534 👑
❤️ 🌹 👍 💓 🥰 6

Comments