
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
February 16, 2025 at 01:38 PM
موبائل سے چاند کا ثبوت نہیں ہو سکتا: 👇
https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q/3083
کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلے کے بارے میں کہ موبائل فون کے ذریعے سے اگر 10، 20 لوگ یہ بتائیں ہم نے اپنی آنکھوں سے آج رمضان کا یا شوال کا چاند دیکھا تو اس کی بنیاد پر روزہ رکھنا یا عید کی نماز پڑھنا درست ہوگا یا نہیں اور کیا یہ خبر استفاضہ کے حکم میں داخل ہوگا یا نہیں؟!
الجواب: 👇👇👇
موبائل سے چاند کا ثبوت نہیں ہو سکتا۔
فتاویٰ رضویہ میں ہے: 👇
'' یوں ہی ٹیلی فون کی اس میں شاہد و مشہود نہیں ہوتا صرف آواز سنائی دیتی ہے اور علماء تصریح فرماتے ہیں کہ آڑ سے جو آواز مسنوع ہو اس پر احکامِ شرعیہ کی بنا نہیں ہو سکتی کہ آواز آواز سے مشابہ ہوتی ہے۔"
(فتاویٰ رضویہ، جلد چہارم، صفحہ 527)
فتاویٰ رضویہ، جلد10، ص371 ✅
اگر 10 20 لوگ بھی موبائل سے چاند ہونے کی خبر دیں تو اس سے خبر استفاضہ کا ثبوت نہیں ہو سکتا کیونکہ خبر استفاضہ کے لیے ضروری ہے کہ جہاں چاند ہوا ہے وہاں سے متعدد جماعتیں آکر کہیں کہ وہاں فلاں شب چاند کی رویت ہوئی اور اس کی وجہ سے روزہ رکھا گیا یا عید کی نماز پڑھی گئی۔
ردالمحتار میں ہے: 👇👇👇
"(قال الرحمتی :أن تأتي من تلك البلدة جماعات متعددة منهم يخبر عن أهل تلك البلدة انهم صاموا عن رؤيته لا بمجرد الشيوع من غير مسلم بمن اشاعة-")
ردالمحتار، کتاب الصوم، جلد ۳، ص ۳۵۹ زکریا)
فتاوی رضویہ میں ہے: 👇
" وہ استفاضہ جو شرعا معتبر ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ اس شہر سے گروہ کے گروہ متعدد جماعتیں آئیں اور سب بالاتفاق ایک زبان بیان کریں کہ وہاں فلاں شب چاند دیکھ کر لوگوں نے روزہ رکھا یہاں تک کہ ان کی خبر پر یقین حاصل ہو-"✅
(فتاوی رضویہ قدیم، جلد ۴، ص۵۶۲، رضا اکیڈمی)
فتاویٰ رضویہ جدید، جلد10، ص440
اور موبائل فون سے خبر دینے پر جماعت در جماعت کا آنا تو درکنار، یہاں نفس جماعت کا ہی وجود نہیں، حالانکہ جماعت مطلوب ہے۔
فتاویٰ بحرالعلوم میں ہے: 👇
" استفاضہ کے لیے مقام رویت سے متعدد جماعتوں کا آکر یہاں متفقہ بیان دینا ضروری ہے جب کہ ٹیلی فون کی صورت میں اجماع صرف خبروں کا ہوتا ہے مخبرین تو سب اپنے اپنے گھر بیٹھے ہوئے ہیں تو اس خبر میں شہادت بلکہ تواتر یا استفاضہ کی صورت کیسے پیدا ہوگی یہ ایک مجرد خبر ہے-" ✅
(فتوی بحر العلوم جلد2، ص241، امام احمد رضا اکیڈمی)
کتبہ✍ :عمران حسین سعدی
تخصص فی الفقہ الحنفی
جامعہ سعدیہ عربیہ، کاسرگوڈ، کیرلا
https://t.me/jamiya_sadiya_arabiya_kerala/124
🩷💙🩵💚💛🧡
فیضان اعلیٰ حضرت, و ردِّ وہابیہ دیابنہ👇
https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q
تحریری کلام خوشبوئے رضا👇
https://whatsapp.com/channel/0029VaRNRUV0QeaoFzrqZL22/104
فیسبک پیج👇 फेसबुक
https://www.facebook.com/profile.php?id=61555649895087&mibextid=ZbWKwL
فیضانِ اعلیٰ حضرت چینل👇
https://t.me/Urdu_Tahrir_Telegram/479
جامعہ سعدیہ عربیہ 👇
https://t.me/jamiya_sadiya_arabiya_kerala/6
❤️
👍
2