فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
February 17, 2025 at 05:45 PM
شیر خوار بچے کی الٹی کا حکم: 👇
https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q/3088
سوال: 👇👇
شیر خوار بچہ اگر الٹی کردے تو کپڑا ناپاک ہوگا یا نہیں؟ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ الٹی میں پھٹا ہوا دودھ نکالتا ہے اس کے بارےمیں ڈاکٹر کہتے ہیں کہ یہ اچھا ہے صحت کی علامت ہے، اور کبھی اس طرح ہوتاہے کہ بچہ نے زیادہ دودھ پی لیا پھر الٹی کردی تو اس صورت میں کیا حکم ہے کیا کپڑا ناپاک ہوجائےگا؟؟
الجواب بعون الملک الوہاب: 👇
یہاں دو صورتیں ہیں: 👇
❶. اگر شیر خوار بچے نے دودھ پیا اور وہ معدے تک پہنچنے کے بعد باہر آیا (یعنی الٹی کی) اور منہ بھر ہو تو وہ ناپاک (نجس) ہوگا۔ اور بدن یا کپڑے وغیرہ پر لگے، تو ایک درہم (ہتھیلی کے گہرے گڑھے جتنی جگہ کے برابر) سے کم ہو تو نماز کےلیے اس کا دھونا سنت اور ایک درہم کے برابر لگے تو دھونا واجب اور ایک درہم سے زیادہ لگے تو دھونا فرض ہوگا، لیکن اگر دودھ معدے تک پہنچنے کے بعد باہر آئے مگر منہ بھر نہ ہوتو ناپاک نہیں ۔ ہاں اگر تھوڑا تھوڑا کرکے اس قدر آیا کہ مجموعہ منہ بھر ہوجائےگا تو پھر ناپاک ہوگا ۔
❷. اگر دودھ معدے تک نہیں پہنچا بلکہ سینے تک جاکر پلٹ آیا، تو وہ پاک ہوگا اور اس سے کپڑا یا کوئی اور چیز ناپاک نہیں ہوگی اگرچہ منہ بھر کر آئے کیوں کہ یہ معدے سے نہیں آیا ۔
لیکن یہاں یہ سوال ہو سکتاہے کہ کیسے معلوم ہوگا کہ قے معدے سے ہوکر آیاہے یا سینے سے ہوکر؟؟👇
تو سنیں: 👇👇👇
یہ معلوم کرنا کہ قے معدے سے ہو کر آئی ہے یا صرف سینے تک جا کر پلٹ آئی ہے، اس کی درج ذیل نشانیاں ہیں:👇
1️⃣ معدے سے آنے والی قے (ناپاک) کی علامات:👇
✅ بدبو: معدے سے آئی ہوئی قے میں عام طور پر ایک خاص تیز یا ترش بو ہوتی ہے، کیونکہ یہ ہاضمے کے ابتدائی عمل سے گزر چکی ہوتی ہے۔
✅ رنگ میں تبدیلی: دودھ کا رنگ پہلے جیسا نہیں رہتا، بلکہ بعض اوقات پیلاہٹ یا ہلکی سی تبدیلی محسوس ہوتی ہے۔
✅ گاڑھا پن: معدے سے آئی ہوئی قے میں عام طور پر دودھ پتلا یا قدرے گاڑھا ہو جاتا ہے، کیونکہ وہ کچھ دیر معدے میں رہ چکا ہوتا ہے۔
✅ کبھی کھٹے ذائقے کا ہونا: اگر قے کسی بڑے بچے یا بالغ میں ہو، تو وہ کھٹاس محسوس کر سکتا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ قے معدے سے آئی ہے۔
2️⃣ سینے سے پلٹنے والی قے (پاک) کی علامات:👇
✅ کوئی خاص بو نہیں ہوتی: اگر دودھ صرف سینے تک گیا اور واپس آیا، تو اس میں کوئی خاص بو محسوس نہیں ہوگی، کیونکہ یہ معدے میں نہیں گیا۔
✅ دودھ کا رنگ تبدیل نہیں ہوتا: اگر دودھ جوں کا توں باہر آ جائے، تو اس کا رنگ بھی وہی رہتا ہے، جیسا پیتے وقت تھا۔
✅ پتلا اور جھاگ دار ہو سکتا ہے: بعض اوقات ایسا دودھ جھاگ دار ہو سکتا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ معدے سے نہیں آیا بلکہ صرف سینے سے لوٹ آیا ہے۔
خلاصہ یہ کہ اگر قے بدبودار، رنگ بدلا ہوا، یا گاڑھی ہو، تو یہ معدے سے آئی ہے اور ناپاک ہوگی۔
اگر دودھ کی حالت تقریباً ویسی ہی ہو، بو نہ ہو، اور جھاگ دار ہو، تو یہ محض سینے تک سے پلٹ آیا ہے اور یہ ناپاک نہیں ہوگا ۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب ۔
حوالہ جات: 👇
البحر الرائق شرح کنز الدقائق، جلد1، ص67، علمیہ،
النہر الفائق شرح کنز الدقائق، جلد1، ص53، علمیہ،
فتاویٰ شامی، جلد1، ص266، زکریا،
حاشیۃ الطحطاوی علی الدر المختار، جلد1، ص435، علمیہ،
فتاویٰ رضویہ شریف، جلد1، ص476
بہارِ شریعت، جلد1، ص310
کتبہ✍:
محمد عمار رضا قادری رضوی پلاموی
18 شعبان المعظم 1446ھ، روزِ ایمان افروز دو شنبہ مبارکہ
فیضان اعلیٰ حضرت، واٹس ایپ چینل 👇 ❤️
https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q/111
تحریری کلام خوشبوئے رضا، واٹس ایپ چینل 👇💚
https://whatsapp.com/channel/0029VaRNRUV0QeaoFzrqZL22/104
فیضان اعلیٰ حضرت، ٹیلی گرام چینل 👇 💜
https://t.me/Urdu_Tahrir_Telegram/2214
تحریری کلام خوشبوئے رضا، ٹیلی گرام چینل 👇 💙
https://t.me/Tahriri_Kalam_Naat_O_Manqabat/1208
کلکِ رضا یوٹیوب چینل 👇 🩵
https://youtube.com/@kilkeraza9770?si=NrURVY066vdJfYf4
فیس بک پیج 👇 💞
https://www.facebook.com/profile.php?id=61555649895087&mibextid=ZbWKwL
قادری دار الافتاء، واٹس ایپ گروپ 🌹 👇 💘
https://chat.whatsapp.com/GDRLS1nRgDKJwcsIa0epR4
قادری دار الافتاء، ٹیلی گرام چینل 🌹 👇
https://t.me/jamiya_sadiya_arabiya_kerala/6
❤️❤️❤️❤️🌹👆
👍
❤️
🥰
4