فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
February 20, 2025 at 07:45 AM
عورتوں کو مزارات پر جانے کی اجازت نہیں ۔ https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q/3114 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ہذا میں: 👇 ❶. عورتوں کا اکیلے یا اپنے محرم کے ساتھ مزارات پہ جانا کیسا ہے۔ ❷. فاتحہ کے لئے یا غوث اعظم کے نام سے گیارہویں شریف میں گیارہ چراغ جلاتے ہیں اس کا جلانا کیسا ہے۔ ❸.کسی بزرگ کے نام پر چراغ جلا کر کسی طاق میں رکھتے ہیں اس کو جلا کر رکھنا کیسا ہے۔ ❹.ایک کتاب ہے زین المجالس جو غوث پاک کی شان میں ہے لیکن جہاں تک پتا چلا ہے کہ اس کتاب میں کچھ واقعات ایسے ہیں جو معتبر نہیں ہے اور وہ کتاب اردو۔ عربی۔ فارسی زبان میں لکھی ہوئی ہے جو عورتیں گیارہویں شریف میں  سب اکھٹا ہوکر اسے پڑھتی ہیں اور باقی سب سنتے ہیں۔ تو اس کتاب کا پڑھنا سننا کیسا ہے؟ ❺.کسی مسلمان کو چوبیس (24) کہنا جیسا کہ وہابی دیوبندی کو کہتے ہیں ان کے برے عقائد کی وجہ سے، تو کسی مسلمان کو کہنا جب کہ اس مسلم کے عقائد ٹھیک ہوں اور وہ مسلک اعلیٰ حضرت کا سچا ترجمان ہو اس کے باوجود کسی بات کی غلط فہمی کو لےکر اسے چوبیس کہنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔ سائلہ: شگفتہ فاطمہ رضویہ الجواب بعون الملک الوہاب: 👇 نمبر ❶ خواتین کو مزارات جانا جائز نہیں، یہ گھروں میں رہ کر ہی ایصالِ ثواب کریں، کیونکہ شریعتِ مطہرہ میں عورتوں کو پردہ میں رہنے کا حکم ہے، باہر نکلنے کی سخت ممانعت آئی ہے، الا یہ کہ کوئی شرعی ضرورت ہو۔ امامِ مؤید من اللہ، امامِ اہل سنت،  مجددِ دین و ملت، سرکار اعلیٰ حضرت،  شاہ امام احمد رضا خان سنی حنفی قادری ماتریدی بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتےہیں: 👇 غنیہ میں ہے یہ نہ پوچھو کہ عورتوں کا مزاروں پر جانا جائز ہے یا نہیں؟ بلکہ یہ پوچھو کہ اس عورت پر کس قدر لعنت ہوتی ہے ﷲ تعالیٰ کی طرف سے اور کس قدر صاحب قبر کی جانب سے۔ جس وقت وہ گھر سے ارادہ کرتی ہے لعنت شروع ہوجاتی ہے اور جب تک واپسی آتی ہے ملائکہ لعنت کرتے رہتے ہیں۔ سوائے روضۂ انور کے کسی مزار پر جانے کی اجازت نہیں۔ وہاں کی حاضری البتہ سنتِ جلیلہ عظیمہ قریب بواجبات ہے اور قرآن کریم نے اسے مغفرتِ ذنوب کا تریاق بتایا۔ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص315 https://t.me/Sunni_Razavi_Library/7160 اور فرماتے ہیں: 👇👇👇 عورتوں کے مزارات اولیا، مقابرِ عوام دونوں پر جانے کی ممانعت ہے۔ احکامِ شریعت، دوم، ص18) اور فرماتے ہیں 👇 اصح یہ ہے کہ عورتوں کو قبروں پر جانے کی اجازت نہیں. فتاویٰ رضویہ شریف، 9، ص538 نمبر ❷ 👇👇 چراغ جلانا اگر میلاد، فاتحہ خوانی وغیرہ مواقع سے ہو تو یہ امر مندوب ومستحب ہے ورنہ فضول خرچی و ناجائز ۔ فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے: 👇 اگر شمعیں روشن کرنے میں فائدہ ہو کہ موضعِ قبور میں مسجد میں یا سرراہ میں یا وہاں کوئی شخص بیٹھتا ہو یا مزار کسی اولیاء اللہ یا محققین علماء میں سے کسی عالم کا ہے کہ زائرین کو اس سے فائدہ ہو جائز ہے اصلا ممانعت نہیں اور اعمال کا مدار نیت پر ہے۔ البتہ اگر یونہی گھر کے کونے میں یا طاق پر یا کسی درخت کی جڑ میں چراغ جلائے اور یہ عقیدہ رکھے کہ یہا فلان بزرگ کی روح آتی ہے تو یہ جائز نہیں ہے ضیاع مال ہے اور یہ ممنوع ہے۔ فتاوی رضویہ جلد9، ص 491 ایصالِ ثواب کے لیے گیارہویں شریف کے موقع پر یا کسی اللہ والے کے نام پر لنگر وغیرہ لٹانا جائز و مستحسن ہے، مگر کسی بزرگ کے نام کا چراغ جلانا بےاصل ہے، اگر کوئی چراغ نہ جل رہاہو اور روشنی کی حاجت ہوتو چراغ روشن کیا جائے لیکن یہ نہ کہے کہ فلاں بزرگ کے نام سے ہے اس کی کوئی اصل نہیں ۔ ماخوذ از فتاویٰ تاج الشریعہ، غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح میں ہے: 👇 آج کل اس کا کافی رواج ہو گیا، کسی بزرگ کے نام کا چراغ جلا کر اس کے سامنے بیٹھتے ہیں یہ غلط ہے۔ ہاں اگر چراغ جلانے کا کوئی مقصد ہو اس سے کسی راہ گیر وغیرہ کو فائدہ پہونچے یا دینی تعلیم حاصل کرنے پڑھنے پڑھانے والوں کو راحت ملے یا کسی جگہ ذکر وشکر عبادت وتلاوت کرنے والوں کو اس سے نفع پہونچے تو ایسی روشنیاں کرنا بلا شبہ جائز بلکہ ثواب ہے اور جب اس میں ثواب ہے تو اس سے کسی بزرگ کی روح پاک کو ثواب پہونچانے کی نیت بھی کی جا سکتی ہے ۔ اعمال اور وظائف کی کتابوں میں جو آسیب وغیرہ کے علاج کے لیے چھوٹا چراغ اور بڑا چراغ روشن کر نے کے لیے رکھا ہے وہ الگ چیز ہے کسی بزرگ کے نام سے نہیں روشن کیا جاتا ۔ خلاصہ یہ ہے کہ حضور غوثِ پاک یا کسی بزرگ کے نام کے چراغ جلا کر اس کے سامنے بیٹھنے کا معمول یہ بے سند بے ثبوت بے مقصد ہے اور بے اصل ہے ۔ حدیث پاک میں ہے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا جو ہمارے دین میں کوئی ایسی بات نکالے جس کی اس میں اصل نہ ہوتو وہ مردود ہے۔ ابن ماجہ، جلد1، ص3،حدیث14* غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح، ص 197 نمبر ❸ اس کا جواب اوپر مذکور ہوا ۔ نمبر ❹ اگر یہ ثابت ہے کہ زین المجالس کتاب میں غیر مستند اور من گڑھت روایات موجود ہیں، تو اس کا پڑھنا اور سننا جائز نہیں، ضروری ہے کہ مستند کتب، جیسے بہجۃ الاسرار شریف، نزھۃ الخاطر الفاتر فی ترجمۃ عبدالقادر الجیلانی اور قلائد الجواہر وغیرہ معتبر کتابوں سے استفادہ کیا جائے۔ آپ زین المجالس کتاب کسی سنی قابل و مستند عالمِ دین سے دکھاکر تحقیق کرالیں، فی الحال یہ کتاب میرے پاس دستیاب نہیں ہے۔ https://t.me/Sunni_Razavi_Library/5541 نمبر ❺ کسی بھی مسلمان کو بلا وجہ طنزیہ یا تحقیر کے طور پر لقب دینا جائز نہیں، کیونکہ قرآن و حدیث میں مسلمان کی عزت و احترام کا حکم دیا گیا ہے، برے نام رکھنے سے منع فرمایا گیاہے۔ قرآنِ پاک میں ہے: 👇 ولا تنابزوا بالالقاب. اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔ سورۂ حجرات، آیت 11 حضورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتےہیں: 👇 لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلَا بِاللَّعَّانِ وَلَا الْفَاحِشِ وَلَا الْبَذِيءِ. مومن نہ تو طعن کرنے والا ہوتا ہے اور نہ لعنت کرنے والا ، نہ وہ فحش گو ہوتا ہے اور نہ زبان دراز۔ ترمذی شریف، رقم1977 مشکاۃ المصابیح، رقم4847 اور فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: 👇 إِنَّ أَثْقَلَ شَيْءٍ يُوضَعُ فِي ميزانِ الْمُؤمن يومَ الْقِيَامَة خُلُقٌ حسنٌ وَإِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الْفَاحِشَ الْبَذِيءَ. روز قیامت مومن کی میزان میں حسن خلق سے زیادہ بھاری چیز کوئی نہیں رکھی جائے گی ، اور بےشک اللہ تعالیٰ بدزبان اور بے ہودہ باتیں کرنے والے کو ناپسند کرتاہے۔ اگر کوئی شخص واقعی وہابی، دیوبندی یا گمراہ نظریات رکھتا ہو، تو اسے ان عقائد کی بنا پر رد کرنا ضروری ہے، لیکن اگر کوئی سنی صحیح العقیدہ ہے اور مسلکِ اعلیٰ حضرت کا سچا ترجمان ہے، تو کسی غلط فہمی یا ذاتی معاملات کی بنا پر اسے "چوبیس" کہہ کر دل دکھانا ناجائز و گناہ ہے، ایسا کہنے والاشخص اس سے معافی مانگے اور توبہ کرے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب کتبہ✍: محمد عمار رضا قادری رضوی پلاموی 21شعبان المعظم 1446ھ، پنجشنبہ 🩷💙🩵💚💛🧡 فیضان اعلیٰ حضرت, و ردِّ وہابیہ دیابنہ👇 https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q تحریری کلام خوشبوئے رضا👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaRNRUV0QeaoFzrqZL22/104 فیسبک پیج👇 फेसबुक https://www.facebookफेसबुकrofile.php?id=61555649895087&mibextid=ZbWKwL فیضانِ اعلیٰ حضرت چینل👇 https://t.me/Urdu_Tahrir_Telegram/479 جامعہ سعدیہ عربیہ 👇 https://t.me/jamiya_sadiya_arabiya_kerala/6
❤️ 👍 💯 3

Comments