
بزمِ شـھداء۔۔۔🕯️🌿♥️⚔️
February 2, 2025 at 09:21 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
*اے”القُدسْ“ کے شاہکار مجاہد!*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی کے سچے شاہکار بندے....پہاڑوں سے بلند...چٹانوں سے زیادہ مضبوط...سمندروں سے زیادہ گہرے..چاند سے زیادہ روشن....سورج سے زیادہ شعاع بار...پانی سے زیادہ لطیف...شہد سے زیادہ میٹھے...تلوار سے زیادہ کاٹ دار..پھول سے زیادہ خوشبودار..صحرا سے زیادہ وسیع..ہواؤں سے زیادہ مست...زمین سے زیادہ پراسرار...آسمان سے زیادہ اونچے...بادلوں سے زیادہ سبک رفتار...رعد سے زیادہ کڑکدار...........بالکل سچے...بے حد پکے...اللہ تعالی کے یار.....اُمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دلدار...انہی نایاب بندوں میں سے ایک.....مجاہد تاریخ ساز......حضرت الشیخ مولانا وسیدنا....محمد الضیف بھی ”جام شہادت“ نوش فرما گئے.....انا للہ وانا الیہ راجعون...انا للہ وانا الیہ راجعون...اللہ تعالی ان کو پوری امت مسلمہ کی طرف سے جزائے خیر عطاء فرمائیں..مغفرت و صداقت اور شجاعت و شہادت کا اعلی تمغہ عطاء فرمائیں...ان کی جدائی سے دل پر جو گزری وہ الفاظ میں بیان ہونا ناممکن ہے....اللہ تعالی ان کے اہل و عیال، رفقاء اور ہم جیسے غمزدوں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں...وہ میرے گہرے یار تھے..ایسے یار جن سے کبھی ملاقات نہ ہوئی..”محبت“کے لیے دنیا میں ملاقات شرط نہیں ہے... مگر وہ دل کے قریب رہے..یوں لگا کہ ساتھ رہنے والا دوست بچھڑ گیا..
میں نے زندگی بھر جہاد کو تلاش کیا..کیونکہ جہاد میں ہی دین کی بقاء ہے..امت کا ارتقاء ہے..میں نے قرآن مجید کی آیات میں..رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں..سیرت کے چشموں میں..فقہ کے نخلستانوں میں..اسلاف کی حیات میں..اور شہداء کرام کے نقوش میں ”جہاد“ کو تلاش کیا..زندگی کے کتنے دن..اور کتنی راتیں..جہاد کے مطالعہ میں بسر ہوئیں..الحمدللہ ”جہاد“ بھی نظر آگیا..اور اس حقیقی ”جہاد“ کے رنگے ہوئے چند ”کامل مجاہد“ بھی اپنے زمانے میں موجود پائے..بہت تھوڑے مگر ایسے کہ حال کا ماضی سے فاصلہ مٹا گئے..”محمد ضیف“ ایسے ہی مجاہد تھے..انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں مگر الفاظ نہیں مل رہے..ان کے کامیاب اور شاندار جہاد کو سمجھنا اور سمجھانا چاہتا ہوں مگر مثالیں اور تشبیہات ”عنقاء“ ہیں..
اپنی خوش نصیبی پر الحمدللہ.......اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے ان سے ”محبت“ کی سعادت حاصل ہے...ایسی محبت کہ اگر ان کو بچانے کے لیے مجھے اپنے سینے پر گولی کھانی پڑتی تو شاید یہ پانی کا گھونٹ پینے سے زیادہ آسان ہوتی.....اے ”القدس“ کے شاہکار مجاہد! ”محبت الٰہی“ کا جام تجھے مبارک..ہم تیری جدائی پر غمگین ہیں..مگر اللہ تعالی کے فیصلے پر راضی اور مطمئن ہیں..
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
❤️
😢
✨
👑
🤲
🥹
🫀
12