بزمِ شـھداء۔۔۔🕯️🌿♥️⚔️
بزمِ شـھداء۔۔۔🕯️🌿♥️⚔️
February 5, 2025 at 06:28 PM
وہ ایک ایسی امت کی حمایت کو نکلا تھا جس کی شان و شوکت ختم ہو چکی تھی گزشتہ صبح بروز منگل 4 فروری کو مغربی کنارے کے طوباس شھر کے نواح میں واقع صہیونی فوجی اڈے "تیاسر" پر صبح کی پہلی کرن نکلتے ہی بجلی کی طرح کوندتا ہوا ایک اللہ کا شیر مجاھد نازل ہوا ہاتھوں میں ثقیل M1633 رائفل لیے اس اکیلے شیر مجاھد نے صہیونی فوجیوں سے بھرے فوجی مرکز کے داخلی دروازے پر موجود دو صہیونی سپاہیوں کو جہنم واصل کر دیا پھر یہ مجاھد فوجی اڈے میں موجود نگرانی کے سنائیپر ٹاور پر چڑھ گیا اور وہاں سے اڈے میں موجود صہیونی سپاہیوں کو نشانہ بنانا شروع کیا موقع پر اس اللہ کے سپاہی نے 8 دیگر صہیونی سپاہیوں کو زخمی و ہلاک کر دیا جن میں سے متعدد زخمی سپاہی اس وقت نازک حالت میں ہیں بعد ازاں پسپا ہونے کی کوشش کرتے ہوئے یہ عظیم مجاھد گرینیڈ لانچر کا نشانہ بن کر شھید ہو گیا صہیونی میڈیا نے واقعے کو نہایت خطرناک دردناک اور اپنی فوج کے خلاف ایک قتل عام کا واقعہ قرار دیا سب سے اہم بات یہ ہے کہ  اس وقت جب یہ حملہ ہوا اس سے کئی دن قبل سے صہیونی فوج طوباس شھر میں متعدد مقامات پر وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور عین اسی دوران اس اسداللہ نے صہیونی فوج کے قلب میں گھس کر کاری وار کیا اس میں دلچسپ پہلو ایک اور بھی ہے ،اس مجاھد کی کاروائی میں ہلاک ہونے والے صہیونی سپاہی اسی بریگیڈ سے تعلق رکھتے تھے جس کو دو ہفتے قبل طوباس کے ہی مجاھدین نے ایک بڑی گھات کاروائی میں دردناک ضرب لگائی تھی بریگیڈئیر کمانڈر بشمول متعدد دیگر سپاہیوں کے شدید زخمی ہوا تھا اور ایک فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا گیا تھا اور گزشتہ صبح اسی بریگیڈ کو دوسری کاری ضرب لگی صہیونی فوج مسلسل چوبیس گھنٹے تک اس شھید مجاھد کی شناخت کرنے میں ناکام رہی اور اس کے کسی بھی سراغ یا نشانی تک پہنچنے میں ناکام رہی اسرائیلی میڈیا پر اس حوالے سے کافی بڑے سوال اٹھے آج بالآخر فلسطینی میڈیا نے خود ہی اس مجاھد کی شناخت عیاں کر دی معلوم ہوا کہ یہ مجاھد طوباس میں مجاھدین کے عظیم شھید کمانڈر احمد دراغمہ "الجغل" کا بھائی محمد دراغمہ ہے جس نے عظیم کمانڈو کاروائی سرانجام دی اور صہیونی فوج پر خوف و رعب طاری کر دیا محمد دراغمہ وہ گمنام مجاھد ہے جس نے کئی ماہ قبل طوباس میں قابض فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا اور اس دن اس نے صہیونی فوج کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔۔۔اسی روز محمد صہیونی فوج کی ایک قاتلانہ حملے کی کوشش میں بچ نکلنے میں کامیاب رہا محمد نے اپنے بھائی احمد کے خون کا بدلہ لینے کے لیے اپنے ذاتی پیسوں بندوق خریدی اور اس عظیم کاروائی کے بعد وہ جام شھادت نوش کر گیا بلا شبہ محمد نے جس چیز کی خواہش کی اس نے وہ حاصل کر لی ان شاءاللہ محمد جنتوں کے باغ میں اپنے پیارے بھائی احمد کے ساتھ ہی گھوم رہے ہوں گے شھداء انبیاء اور صالحین کی رفاقت میں تقبل اللہ تعالیٰ 💔
❤️ 👍 👑 💔 🤲 21

Comments