Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
February 3, 2025 at 06:03 AM
والدین کیلئے اہم تحریرضرور پڑھیں۔ *اس وقت میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا سیزن ہے نوجوان* *آنکھوں میں خواب سجائے میڈیکل کالج میں داخل ہوتے ہیں* ۔ آج سے سولہ سال پہلے میں بھی ایک ایسا ہی نوجوان تھا۔ اللہ نے مجھے اوقات سے زیادہ نوازا ہے اور میں بطور کینسر سپیشلسٹ آج ایک اچھی پوزیشن پر پہنچ چکا ہوں۔ لیکن اس وقت میں روزانہ اوسطاً 12 سے 14 گھنٹے محنت کرتا ہوں تو مناسب کما پاتا ہوں۔ اس میں کئی دفعہ رات گئے بھی مریضوں کے مسائل حل کرنے میں مشغول ہونا پڑتا ہے۔ ایک مستقل ذہنی تناو بھی رہتا ہے کیونکہ ہمہ وقت کئی مریضوں کی صحت اور جان کی مکمل ذمہ داری کندھوں پر رہتی ہے۔ یاد رہے کہ سب لوگ مجھ جیسے خوش نصیب نہیں ہیں۔ میرے وقت تک حالات کافی بہتر تھے۔ ٹریننگ سے لے کر جاب حاصل کرنے تک دشواری ایسی نہیں تھی کہ محنت کرنے والا محروم رہے۔ اب وقت بدل چکا ہے۔ میرے انباکس میں میرے چھوٹے بہن بھائیوں کی کتنی ہی سی ویز موجود ہیں جنہوں نے اپنے لیے کسی جاب کی درخواست کر رکھی ہے۔ میں ان بہن بھائیوں سے شرمندہ ہوں کیونکہ جابز ہیں ہی نہیں! ہمارے دور تک سرکاری ادارے خود ہمارے خواہاں ہوتے تھے، اور اس وقت یہ صورت حال ہے کہ پرائیویٹ ادارے جو چالیس سے پچاس ہزار ماہانہ دے کر آٹھ سے بارہ گھنٹے ڈیوٹی طلب کر رہے ہیں ان کے لیے بھی لوگ سفارشیں کروانے پر مجبور ہیں۔ ٹریننگ لینے کے لیے لوگ نوکری سے بھی دس گنا زیادہ خوار ہو رہے ہیں۔ ابھی ہم معیار پر کیا بات کریں وہ تو اس سے بھی آگے کی کہانی ہے! *میرا نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ کئی فیلڈز ایسی ہیں جن میں قابل اور ذہین ہنر مندوں کی شدید* *ضرورت ہے لیکن ڈھونڈنے سے بھی لوگ نہیں ملتے۔* ▪️مثلاً آٹزم اور بچوں کے نفسیاتی مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں، ▪️اچھے چائلڈ سائیکالوجسٹ، سپیچ اور لینگوئیج تھیراپسٹ ڈھونڈنے سے نہیں ملتے۔ لوگ ہاتھ میں پیسے لے کر پھر رہے ہیں لیکن کام کے بندے دستیاب نہیں۔ ▪️ پھر گھر پے نرسنگ کیئر اور بزرگوں کو مینیج کرنے کے لیے ہنر مند لوگ عنقا ہیں۔ اچھے ▪️فزیوتھراپسٹ اور ایکسیڈنٹ یا انجری کے سبب معذوری کا شکار ہونے والوں کو دوبارہ پیروں پر لانے کے لیے متعلقہ پروفیشنلز ناپید ہیں یا نمایاں نہیں ہو پا رہے۔ ▪️ *ہر فیلڈ کے ٹیکنالوجسٹ اور الائیڈ پروفیشنلز عدم دستیاب ہیں* ۔ ▪️ پھر سب سے بڑھ کر اس وقت کسی بھی شعبے میں ذہین لوگ جو ریسرچ اور ٹیکنولوجی ڈویلپمنٹ سمیت اے آئی کو میڈیکل اور ایگریکلچر میں اپلائی کر سکیں ان کی ہمارے ملک کو بے تحاشا ضرورت ہے۔ ▪️بلکہ یہ لوگ تو باہر بھی ہاتھوں لیے جائیں گے بشرطیکہ علم و ہنر ڈھنگ سے سیکھ لیں۔ آنکھوں میں خواب سجا کر چھے سات سال ذلیل ہونے کے بعد مجھ جیسوں سے چالیس ہزار کی نوکری کیلئے سفارشیں کروانے سے بہتر ہے *کہ مارکیٹ کو دیکھ کر کچھ رجحان تبدیل کریں۔* جن لوگوں کے نجی ہسپتال یا کلینک ہیں وہ تو لازماً جیسے تیسے میڈیکل میں آئیں۔ جن کو رشتے کا لالچ ہے بعد ازاں نوکری نہیں کرنی وہ بھی آ جائیں۔ لیکن جن کا آگا پیچھا میڈیکل کا نہیں ہے اور فیملی بھی بس اوسط حیثیت کی ہے *انہیں ہزار دفعہ سوچ کر یہاں قدم رکھنا* چاہیے ۔ تحریر: ڈاکٹر عذیر سرویا انتخاب: عابد چودھری https://whatsapp.com/channel/0029VaDWiPy8fewpWGwsap0c ➖♻️➖ ▪️ *بچوں کی اچھی تربیت کیلئے اس پیغام کو کاپی پیسٹ کی بجائے فارورڈ کریں تاکہ خیر* کے *کام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیی* *▪️واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد فالو Follow کو ضرور کلک کریں* ➖♻️➖
👍 ❤️ 😢 💯 👌 😮 😂 🤍 🫀 215

Comments