Tarbiyah تربیہ WhatsApp Channel

Tarbiyah تربیہ

21.0K subscribers

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
2/20/2025, 1:27:54 AM

✨ *ﺍﻟﺴَّﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ* *یااللّٰه رب العالمین، ہم سب کو اپنی رحمتوں کے دروازے سے ڈھیروں خوشیاں، کشادہ رزق، عمرِ دراز، اچھی صحت، کامل ایمان اور مکمل بندگی عطاء فرما۔* *یا ذوالجلال والاکرام، ہماری خطائیں بخش دے، توبہ قبول فرما، رزق حلال عطاء فرما، اور ہم پر رحم فرما۔* *یا رحیم، ہمیں کفر شرک شیاطین کے شر اور حاسدین کے حسد سے اپنی خصوصی پناه میں رکھ۔* *آمین ثم آمین یارب العالمین.✨*

❤️ 🤲 👍 🙏 ♥️ 💖 🥰 207
Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
2/19/2025, 12:51:33 PM

*بچوں کو تعلقات کو نبھانے کا فن سکھائیں* ۔ *انہیں بتائیں کہ دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا زندگی میں خوشیوں کا سبب بنتا ہے ۔*

❤️ 👍 🎉 👌 👑 💖 💚 💝 😂 😇 176
Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
2/21/2025, 1:37:30 AM

*السلام علیکم رحمتہ اللہ وبرکاتہ* *اے اللہ!* جو زندگی گزر گئی اس پر ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں۔ جو زندگی باقی رہ گئی ہے اس پر ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں، ہم سب پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے، ہمیں وہ عطا فرما جو ہمارے حق میں بہتر ہو، اور ہمارے دلوں کو سکون اور اطمینان سے بھر دے۔ *آمین یا رب العالمین!* 🤲

❤️ 🤲 👍 🙏 ♥️ 🌸 🎖️ 💓 💚 272
Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
2/20/2025, 6:50:46 AM

warast 🌼 *وراثت* 🌼 بہن سے پورے کھیت اپنے نام لکھوا لینے کے بعد سال بعد اسی زرعی زمین سے ایک آدھ فصل کی بوری پوری رعونت سے اور مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے بھیک کی طرح بہنوں کو دیتے ہوئے بھائی کو شرمندگی نہیں ہوتی بلکہ احسان، مہربانی اور صلۂ رحمی کہلاتا ہے ۔ جسے چند دن کھانے کے بعد بے وقوف بہن تمام سال حقِ ہمشیرگی ادا کرتی رہتی ہے ۔ جھولیاں بھر بھر دعائیں دیتی ہے اور سسرال میں تگڑا میکہ ہونے کا بھرم قائم کرتی ہے ۔ اس مہربانی کے جواب میں اکثر بہنوں کی آنکھوں میں آنسو , گلے میں کڑوڑاہٹ ,دل میں بد دعائیں اور لبوں پہ " ویرے شالا وسدا رہ " کی دعا ہوتی ہے ۔ کبھی کبھی تو میکہ سلامت رکھنے کی آس میں اپنا گھر اجاڑ بیٹھتی ہے ۔ عموماً وراثت کی تقسیم پہ نیک بھائی بہنوں کو گھر بلا کے ٹھنڈا پانی پلا کے بڑی شرافت سے یہ پوچھتے پائے جاتے ہیں کہ ہاں وئی کس کس بہن نے حصہ لینا ہے لینا ہے تو بتاؤ ۔۔ تقسیم کے وقت یہ سوال پوچھنے والا نہیں ہوتا بلکہ چپ چاپ عمل کرنے والا ہوتا ہے جو قابض ہے اسی کی ذمہ داری بھی ہے بہن کا حصہ اسے پکڑاؤ وہ رکھے یا خیرات کرے یا دان کرے اسکی مرضی ۔۔۔ وراثت میں بیٹی بیٹے سے نصف حصے کی شرعی حقدار ہے جہیز کی لعنت کو ختم کر کے وراثت کو رواج دیجیے ۔ اپنی ذات سے آغاز کیجیے یاد رکھیے ہم اپنے کئے کے جواب دہ ہیں اباء کے اعمال کی جوابدہی ہماری ذمہ داری نہیں ۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ وہ ماں جسے کبھی اس کے بھائیوں نے وراثت سے محروم رکھا تھا اور وہ تمام عمر دل میں محرومی کا یہ روگ پالے بیٹھی تھی حق غصب کرنے میں آج بیٹوں کی ہمنوا ہوتی ہے ۔۔۔ *بہنو کے بھائیو یہ نری جہنم کی آگ ہے جو یہاں سے کما کے اپنی آخرت کی جہنم یہیں سے دہکا رہے ہو ۔۔ دین* *صرف پڑھنے کا نہیں عمل کرنے کا نام ہے ۔۔ اگر کوئی بہن بغاوت کرتے ہوئے اپنے حصے کا تقاضا کر دے تو اس پہ بہنوئی کی* *لالچی طبعیت ہونے کا ٹھپہ لگا دیا جاتا ہے* ۔ بھائی بہن سے ملنا ہی چھوڑ دیتے ہیں مصروفیات کے باعث ملنا تو ویسے بھی چھوٹ جاتا ہے اس لئے اپنے حقوق و فرائض جان کے جیو ۔ تحریر،، زارا مظہر انتخاب، ،عابد چوہدری ♻💢♻🌿♻💢♻ https://whatsapp.com/channel/0029VaDWiPy8fewpWGwsap0c ➖♻️➖ ▪️ *اس پیغام کو اور تربیہ گروپ کے لنک کو اپنے پیاروں، اور مقامی گروپس میں شئیر ضرور کریں تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے* *اور مزید لوگ اس کار خیر میں شامل ہوسکیی* *▪️واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد فالو Follow کو ضرور کلک کریں* ➖♻️➖

👍 ❤️ 😢 💯 😂 🙏 ♥️ 👏 💖 😔 208
Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
2/18/2025, 11:43:58 PM

*السلام علیکم رحمتہ اللہ علیہ و* *برکاتہ* *اے اللہ!* ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ سےہی مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں صحیح سمجھ عطا فرما تاکہ ہم تیری ہدایت کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ ہمیں گناہوں سے بچا کر ہمارے دلوں کی اصلاح فرما۔ اے ہمارے رب، روزِ قیامت ہمیں اپنے عذاب سے محفوظ رکھنا، اور اپنی رحمت سے ہمارے سارے گناہ معاف کر دینا۔ *آمیــــــــــــن یا رب العالمین*🤲

❤️ 🤲 👍 🙏 ♥️ ❣️ 💖 😂 196
Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
2/20/2025, 2:22:44 PM

✨ *ایک آدمی اچھا باپ نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ پہلے ایک بہترین شوہر نہ ہو، کیونکہ بچے* *وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں۔ ایک باپ کے طور پر، آپ کا اپنی بیوی کے ساتھ رویہ آپ کے بچوں کے لیے تعلقات، عزت، اور* *محبت کی بنیاد بناتا ہے* ۔ *یاد رکھیں، آپ کی بیوی صرف آپ کی شریکِ حیات نہیں، بلکہ* *مستقبل کی تخلیق میں آپ کی ساتھی بھی ہے۔ اس کا جذباتی سکون، اس کی خوشی اور اس کا اطمینان براہِ راست اس ماحول پر اثر انداز ہوتا ہے جس میں آپ کے بچے پروان چڑھتے ہیں۔ اس کے جذبات کو نظر انداز کرنا، اس کے احساسات کو مسترد کرنا، یا اس کی کوششوں کو بے وقعت سمجھنا آپ کے خاندان کی بنیاد میں دراڑیں ڈال سکتا ہے۔ ✨*

👍 ❤️ 😢 💯 🙏 ♥️ 🌸 🌹 💌 💐 263
Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
2/22/2025, 4:30:14 AM

*السلام علیکم رحمۃ اللہ علیہ و برکاتہ* *اے اللہ!* *جو شخص یہ پوسٹ پڑھ رہا ہے، اس کے دل کی ہر خواہش* *کو پورا کر دے اور اسے ایسی خوشیوں سے نواز دے جو اس کی روح کو سکون دیں۔ ہر غم* *اور درد کو اس سے دور کر کے، اسے اپنے خاص بندوں میں شامل فرما۔* *آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

❤️ 🤲 👍 🙏 ♥️ 🌸 👑 💕 💖 359
Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
2/21/2025, 7:13:06 AM

*مہمان رخصت ہوتے وقت عموما میزبان کے بچے کو کچھ نا کچھ پیسے دیتے ہیں اور بچہ پکڑنے سے قبل والدین کی جانب* *دیکھتا ہے۔۔ اگر وہاں سے مثبت سگنل ملے تو پکڑ لیتا ہے* *ورنہ نہیں* ۔۔۔۔ *اگر یہی معاملہ ہم لوگ کسی بھی کام کو کرنے سے پہلے یوں* *عمل میں لائیں کہ ایک* *نظر کام کی جانب اور دوسری اپنے رب کے احکامات کی جانب ہو تو کام کو* *کرنا یا چھوڑ دینا کتنا ہی سہل ہو جائے گا اور بعد میں* *کسی قسم کا گلٹ بھی نہیں آئے گا۔۔۔* عروہ فاروق

❤️ 👍 😢 🙏 🤲 ♥️ 🫀 🌸 🌹 💖 471
Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
2/19/2025, 5:59:59 AM

*اپنی زبان سے کوئی ایسا جملہ نہ نکالیں جس سے کسی دوسری ماں کی کوئی کمزوری آشکارا ہوتی ہو* "آپ کا بچہ سال بھر کا ھوگیا ابھی کھڑا نہیں ہوتا میرا بیٹا تو دس ماہ میں چل پڑا تھا۔" "آپ کی چار برس کی بیٹی کو حرفوں یا رنگوں کی شناخت نہیں میری ڈھائی برس کی بچی ماشاءاللہ رنگوں اور حروف کی شناخت رکھتی تھی۔" "آپ کا ڈیڑھ برس کا بیٹا اب تک نہیں بولتا میرے تو چاروں بچے سال بھر سے پہلے ہی باتیں کرنے لگے۔ " ۔۔۔۔فلاں کا بچہ کمزور یا سلو لرنر لگتا ہے,ماں ملازمت کرتی ہے توجہ ہی نہیں ملتی ہوگی۔۔ "آپ کا بچہ کمزور لگ رہا ہے چھ ماہ پہلے آپ سے ملی تو اچھی صحت تھی۔" "اوہو, آپ کا دس ماہ کا بچہ سیریل نہیں لیتا میں تو چھ ماہ کی عمر سے کیلا,کھچڑی سب کھلاتی ہوں۔" "آپ کی بچی دس ماہ کی ہوگئی اب تک بیٹھتی نہیں ہے بچے تو چھ ماہ میں بیٹھنے لگتے ہیں بچوں کے فلاں اچھے ڈاکٹر کو دکھائیں۔" "فلاں کے بچے کھانا دیکھ کر ٹیبل کے قریب نہیں آئے۔۔فلاں کے بچے اتنے خوش خوراک کہ منٹوں میں ڈش صاف کرگئے پیزا کی۔" دوسروں کے بچوں کے پیٹھ پیچھے جو تبصرے ہوں وہ ہونا چاھئیں یا نہیں یہ ایک الگ موضوع ہے مگر۔۔۔۔ کسی بچے کی ماں کے سامنے آپ کا ایک غیر محتاط جملہ اس کی راتوں کی نیند اڑا دیتا ہے۔ ہر ماں بچے کے لیے جیتی ہے۔ قدرت کی تقسیم مختلف ہے۔ بہت سے بچے بچپن سے ذھین ہوتے ہیں, بہت سے جسمانی لحاظ سے زیادہ پھرتیلے ہوتے ہیں۔ یہ جان رکھیں آپ کے بچے کی کوئی اضافی خوبی اس وجہ سے نہیں ہے کہ وہ "آپ" کا بچہ ہے۔ نہ دوسرے کے بچے کی کمزوری کی وجہ یہ ہے کہ وہ" ان" کا بچہ ہے۔ آپ کا بچہ زیادہ صحت مند,خوش خوراک,چاق وچوبند ہے تو اس کا ذکر اس ماں کے سامنے مت کیجیے جس کا اسی عمر کا بچہ بظاہر آپ کے بچے جیسا نہیں۔ آپ غور کریں آپ کے دو بچے ایک جیسے نہیں پھر آپ کیسے موازنہ کرسکتے ہیں اپنے بچوں کا دوسروں کے بچوں سے۔۔ تقریب میں میرا ببلو تو لپک لپک کر ھاتھ ملا رہا تھا سب سے۔ان کا گپلو جھینپتا ہی رہا۔۔ فلاں کے بچے میں سوشلائزیشن نام کو نہیں, میرا بچہ تو اتنا خوش ہوا اپنے ہم عمروں میں۔ اگر آپ اپنے بچے کی مہارتوں کا تقابل دوسرے بچوں سے کرتی ہیں اور پھر شکر کے طریقے سوچتی ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے۔ اگر آپ دوسرے بچوں کی کمزوریوں کو سسرال والوں اور اپنے میاں کے سامنے اپنی قوت کے طور پر پیش کرتی ہیں تو یہ کبر ہے۔ چونکہ "میرا بچہ" ہے اس لیے لائق ہے۔۔ چونکہ نند یا جٹھانی کا بچہ ہے اسے نالائق ہی ہونا چاہیے تھا۔ "ساری زندگی مجھ سے جلتی کڑھتی رہیں۔۔ آج میرے بچے کس مقام پر ہیں ان کے بچے کہاں؟" یہ چھوٹے چھوٹے جملے بھی بڑا گناہ ہوتے ہیں۔حدیث مبارکہﷺ کے مطابق تو "کوئی ایسا جملہ بھی ہوتا ھے جو جہنم ے قریب پہنچا دیتا ہے۔" اس لیے دوسرے کی ممتا کا احترام کیجیے۔ یہ ایک جملہ کہ۔۔۔ " بچہ کچھ سست لگ رہا ہے آپ کا" ۔۔۔اس ماں کی راتوں کی نیند اڑا دیتا ہے۔ ہرماں کی سمجھ مختلف,کوششیں مختلف,وسائل مختلف۔۔ آپ کے بچے کی فعالیت یا غیر معمولی کارکردگی کی وجہ آپ نہیں ,یہ محض رب کا احسان ہے۔ بچے کی کامیابی کو دوسرے آپ کے کھاتے میں ڈالیں انھیں ایسا کرنے دیں اس لیے کہ بحثیت ماں آپ نے بہت محنت کی ہے مگر۔۔۔۔ خود اللہ کا شکر ادا کریں اور کبھی آپ کی گفتگو میں یہ امتیازی شان نہ جھلکے کہ "میرے بچے" اور "میری تربیت" ۔۔جن کے بچے سلو لرنر ہیں اس میں ان کے والدین کا رتّی برابر قصور نہیں۔ جن کے ذھنی یا جسمانی معذور بچے ہیں ان کے پیکیج کو ادھورا نہیں چھوڑا گیا ہے۔المصّور کی شان سے عبث ہے کہ وہ ادھورا کام کرے۔ یہ امتحان گاہ۔۔کسی کو بہت لائق فائق بچے دے کر آزمایا گیا کسی کی کمزور مخلوق سے دست گیری کرکے اس کے لیے جنت کے راستے آسان کیے گیے۔ اس لیے شکر کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی زبان سے کوئی ایسا جملہ نہ نکالیں جس سے دوسری ماں کی کوئی کمزوری آشکارا ہوتی ہو بالخصوص جب سامنے والی ماں کے بچے آپ کے بچوں کے ہم عمر ہوں تو اپنے بچوں کی "عمدہ" کارگزاری بتانے سے گریز کریں۔ آپ بظاہر اپنے بچوں کی تعریف کررہی ہیں لیکن دوسری ماں اپنے بچوں کو اس معیار کا نہ پاکر شاید احساس کمتری میں مبتلا ھورہی ہو۔ماں ایک کمزور وجود ہے اس حوالے سے کہ ممتا بس ممتا ہے۔ ہم جی بھی ایسے دور میں رہے ہیں جب بچوں کو اچھا انسان بننے کے بجائے چیمپئین بنانے کے گر سکھائے جاتے ہیں۔ تحریر،، افشاں نوید انتخاب،، عابد چودھری *اس پیغام کو اور تربیہ گروپ کے لنک کو اپنے پیاروں، اور مقامی گروپس میں شئیر ضرور کریں تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے* https://whatsapp.com/channel/0029VaDWiPy8fewpWGwsap0c ➖♻️➖ ▪️ *بچوں کی اچھی تربیت کیلئے اس پیغام کو کاپی پیسٹ کی بجائے فارورڈ کریں تاکہ خیر* کے *کام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیی* *▪️واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد فالو Follow کو ضرور کلک کریں* ➖♻️➖

👍 ❤️ 😢 💯 👌 ♥️ ❤‍🔥 🇵🇸 💐 141
Tarbiyah تربیہ
Tarbiyah تربیہ
2/18/2025, 2:55:07 PM

💥 *آج کا سوال* *بچے کہنا نہیں مانتے، بات نہیں مانتے ، ضد کرتے ہیں* *کیا کریں؟؟😢* ویسے تو ضد کے حوالے سے میں بہت کچھ پوسٹ کر چکی ہوں لیکن آج ایک بار پھر کچھ مزید چیزیں آج کچھ غلطیوں کی نشاندھی کرنے کی کوشش کروں گی جو والدین کرتے ہی مگر انہیں اس کا ادراک نہیں۔۔ 🔶بچے کہنا نہیں مانتے کیوں نہیں مانتے ؟؟ کہیں ایسا تو نہی۔ کہ آپ ہر وقت روک ٹوک کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اپنی عادت بدلیں ہر وقت روک ٹوک بچوں کو اکساتی ہے اورںنتیجتاً وہ ضد کرتے ہیں 🔶 اپنا بات کہنے کا انداز بدلیں یہ نہ کہیں کے یہ نہ کرو وہ نہ کرو ایسا نہیں بولو،ویسے نہی۔ کھاؤ بلکہ ان کو وہ بتائیں جو کرنا ہے۔ 🔶بچے کی غلط حرکت کو ختم کرنے کے لئے بار بار دہرانا ۔۔ مثلآ آپ کا بچہ جھوٹ بولتا ہے اور آپ اسکی یہ عادت ختم کرنا چاہتے ہیں تو بار بار دہراتے ہیں جھوٹ نہیں بولا کرو، اچھے بچے جھوٹ نہیں بولتے، میرا بچہ توکبھی جھوٹ نہیں بولتا وغیرہ وغیرہ یہ "جھوٹ" کے لفظ کی گردان جھوٹ کی عادت کو مزید پختہ کرتی ہے اس لئے جو عادت ختم کرنا چاہتے ہیں اس کی تکرار نہ کریں بلکہ وہ بتائیں جو کرنا ہے ۔۔۔سچ بولو، میرا بچہ تو ہمیشہ سچ بولتا ہے، اچھے بچے سچ بولتے ہیں وغیرہ۔۔۔ 🔶 بچے کو ہر بات پر ٹوکنا ۔۔۔۔ ٹوکنے سے بچہ کانفیڈینس لوز کرتا ہے۔۔اسلئے جہاں تک ممکن ہو بچوں کو وہ کرنے دے جو وہ کرنا چاہتے ہیں 🔶 بچے چیزوں کو ایکسپلورر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انکی طبیعت میں تجسّس ہوتا ہے اسلئے انہیں ایکسپلورر کرنے دے ورنہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہے 🔶 بچے کو حکمیا انداز میں بات نہ کہیں۔۔۔بات منوانے کے ٹرکس سیکھیں اور استعمال کریں۔۔۔مثال کے طور پر آپ چاہتے ہیں کہ بچہ اپنا کمرہ صاف کرے اسکو بولیں آجاؤ کمرہ صاف کریں اور اس سے پہلے خود ایک دو چیزوں کو اٹھا کر اپنی جگہ پر رکھ دیں اول تو بچہ آپ کو دیکھ کے خود باقی چیزیں سمیٹنا شروع کر دے گا مگر اگر ایسا نہ ہو تو خود ایک دو چیزوں کو اٹھا کر اس کو دے اور بتائیں کہ وہ کہاں رکھنے ہیں تو وہ خود ہی رکھنے لگ جائے گا اب آپ آرام سے بیٹھ کر اسے کام کرتا دیکھیں۔ 🔶بچے کو اس کے لیول پر جا کر لوجیکل طریقے سے بات سمجھائے۔صرف نہ نہ کی تکرار نہ کریں بلکہ جس بات سے روکا جا رہا ہے اسکی وجہ بتائیں اسی طرح جو بات کرنے کو کہا جا رہا ہے اسکی بھی وجہ بتائیں۔۔۔ اور آخر میں یہ کہ بچوں کو بچہ رہنا دے ان سے پرفیکشن اور ہر وقت کی فرمانبرداری کی امید نہ رکھیں بچے شرارتیں بھی کرے گے، شور بھی، ضد بھی کرے گے، لڑے گے بھی،رونا دھونا بھی کرے گے ، چیزوں کو بھی پھیلاۓ گے سب کچھ کرے گے کیونکہ اگر وہ یہ سب نہیں کرے گے تو اپنا بچپن کیسے انجوائے کرے گے۔۔۔ انتخاب،، عابد چوہدری https://whatsapp.com/channel/0029VaDWiPy8fewpWGwsap0c ➖♻️➖ ▪️ *بچوں کی اچھی تربیت کیلئے اس پیغام کو کاپی پیسٹ کی بجائے فارورڈ کریں تاکہ خیر* کے *کام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیی* *▪️واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد فالو Follow کو ضرور کلک کریں* ➖♻️➖

👍 ❤️ ♥️ 🌹 😂 😢 🌸 💐 💖 💝 220
Link copied to clipboard!