
Tarbiyah تربیہ
February 19, 2025 at 05:59 AM
*اپنی زبان سے کوئی ایسا جملہ نہ نکالیں جس سے کسی دوسری ماں کی کوئی کمزوری آشکارا ہوتی ہو*
"آپ کا بچہ سال بھر کا ھوگیا ابھی کھڑا نہیں ہوتا میرا بیٹا تو دس ماہ میں چل پڑا تھا۔"
"آپ کی چار برس کی بیٹی کو حرفوں یا رنگوں کی شناخت نہیں میری ڈھائی برس کی بچی ماشاءاللہ رنگوں اور حروف کی شناخت رکھتی تھی۔"
"آپ کا ڈیڑھ برس کا بیٹا اب تک نہیں بولتا میرے تو چاروں بچے سال بھر سے پہلے ہی باتیں کرنے لگے۔ "
۔۔۔۔فلاں کا بچہ کمزور یا سلو لرنر لگتا ہے,ماں ملازمت کرتی ہے توجہ ہی نہیں ملتی ہوگی۔۔
"آپ کا بچہ کمزور لگ رہا ہے چھ ماہ پہلے آپ سے ملی تو اچھی صحت تھی۔"
"اوہو, آپ کا دس ماہ کا بچہ سیریل نہیں لیتا میں تو چھ ماہ کی عمر سے کیلا,کھچڑی سب کھلاتی ہوں۔"
"آپ کی بچی دس ماہ کی ہوگئی اب تک بیٹھتی نہیں ہے بچے تو چھ ماہ میں بیٹھنے لگتے ہیں بچوں کے فلاں اچھے ڈاکٹر کو دکھائیں۔"
"فلاں کے بچے کھانا دیکھ کر ٹیبل کے قریب نہیں آئے۔۔فلاں کے بچے اتنے خوش خوراک کہ منٹوں میں ڈش صاف کرگئے پیزا کی۔"
دوسروں کے بچوں کے پیٹھ پیچھے جو تبصرے ہوں وہ ہونا چاھئیں یا نہیں یہ ایک الگ موضوع ہے مگر۔۔۔۔
کسی بچے کی ماں کے سامنے آپ کا ایک غیر محتاط جملہ اس کی راتوں کی نیند اڑا دیتا ہے۔
ہر ماں بچے کے لیے جیتی ہے۔
قدرت کی تقسیم مختلف ہے۔
بہت سے بچے بچپن سے ذھین ہوتے ہیں, بہت سے جسمانی لحاظ سے زیادہ پھرتیلے ہوتے ہیں۔
یہ جان رکھیں آپ کے بچے کی کوئی اضافی خوبی اس وجہ سے نہیں ہے کہ وہ "آپ" کا بچہ ہے۔
نہ دوسرے کے بچے کی کمزوری کی وجہ یہ ہے کہ وہ" ان" کا بچہ ہے۔
آپ کا بچہ زیادہ صحت مند,خوش خوراک,چاق وچوبند ہے تو اس کا ذکر اس ماں کے سامنے مت کیجیے جس کا اسی عمر کا بچہ بظاہر آپ کے بچے جیسا نہیں۔
آپ غور کریں آپ کے دو بچے ایک جیسے نہیں پھر آپ کیسے موازنہ کرسکتے ہیں اپنے بچوں کا دوسروں کے بچوں سے۔۔
تقریب میں میرا ببلو تو لپک لپک کر ھاتھ ملا رہا تھا سب سے۔ان کا گپلو جھینپتا ہی رہا۔۔
فلاں کے بچے میں سوشلائزیشن نام کو نہیں, میرا بچہ تو اتنا خوش ہوا اپنے ہم عمروں میں۔
اگر آپ اپنے بچے کی مہارتوں کا تقابل دوسرے بچوں سے کرتی ہیں اور پھر شکر کے طریقے سوچتی ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے۔
اگر آپ دوسرے بچوں کی کمزوریوں کو سسرال والوں اور اپنے میاں کے سامنے اپنی قوت کے طور پر پیش کرتی ہیں تو یہ کبر ہے۔
چونکہ "میرا بچہ" ہے اس لیے لائق ہے۔۔
چونکہ نند یا جٹھانی کا بچہ ہے اسے نالائق ہی ہونا چاہیے تھا۔
"ساری زندگی مجھ سے جلتی کڑھتی رہیں۔۔ آج میرے بچے کس مقام پر ہیں ان کے بچے کہاں؟"
یہ چھوٹے چھوٹے جملے بھی بڑا گناہ ہوتے ہیں۔حدیث مبارکہﷺ کے مطابق تو "کوئی ایسا جملہ بھی ہوتا ھے جو جہنم ے قریب پہنچا دیتا ہے۔"
اس لیے دوسرے کی ممتا کا احترام کیجیے۔
یہ ایک جملہ کہ۔۔۔ " بچہ کچھ سست لگ رہا ہے آپ کا"
۔۔۔اس ماں کی راتوں کی نیند اڑا دیتا ہے۔
ہرماں کی سمجھ مختلف,کوششیں مختلف,وسائل مختلف۔۔
آپ کے بچے کی فعالیت یا غیر معمولی کارکردگی کی وجہ آپ نہیں ,یہ محض رب کا احسان ہے۔
بچے کی کامیابی کو دوسرے آپ کے کھاتے میں ڈالیں انھیں ایسا کرنے دیں اس لیے کہ بحثیت ماں آپ نے بہت محنت کی ہے مگر۔۔۔۔ خود اللہ کا شکر ادا کریں اور کبھی آپ کی گفتگو میں یہ امتیازی شان نہ جھلکے کہ "میرے بچے" اور "میری تربیت"
۔۔جن کے بچے سلو لرنر ہیں اس میں ان کے والدین کا رتّی برابر قصور نہیں۔
جن کے ذھنی یا جسمانی معذور بچے ہیں ان کے پیکیج کو ادھورا نہیں چھوڑا گیا ہے۔المصّور کی شان سے عبث ہے کہ وہ ادھورا کام کرے۔
یہ امتحان گاہ۔۔کسی کو بہت لائق فائق بچے دے کر آزمایا گیا کسی کی کمزور مخلوق سے دست گیری کرکے اس کے لیے جنت کے راستے آسان کیے گیے۔
اس لیے شکر کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی زبان سے کوئی ایسا جملہ نہ نکالیں جس سے دوسری ماں کی کوئی کمزوری آشکارا ہوتی ہو بالخصوص جب سامنے والی ماں کے بچے آپ کے بچوں کے ہم عمر ہوں تو اپنے بچوں کی "عمدہ" کارگزاری بتانے سے گریز کریں۔
آپ بظاہر اپنے بچوں کی تعریف کررہی ہیں لیکن دوسری ماں اپنے بچوں کو اس معیار کا نہ پاکر شاید احساس کمتری میں مبتلا ھورہی ہو۔ماں ایک کمزور وجود ہے اس حوالے سے کہ ممتا بس ممتا ہے۔
ہم جی بھی ایسے دور میں رہے ہیں جب بچوں کو اچھا انسان بننے کے بجائے چیمپئین بنانے کے گر سکھائے جاتے ہیں۔
تحریر،، افشاں نوید
انتخاب،، عابد چودھری
*اس پیغام کو اور تربیہ گروپ کے لنک کو اپنے پیاروں، اور مقامی گروپس میں شئیر ضرور کریں تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے*
https://whatsapp.com/channel/0029VaDWiPy8fewpWGwsap0c
➖♻️➖
▪️ *بچوں کی اچھی تربیت کیلئے اس پیغام کو کاپی پیسٹ کی بجائے فارورڈ کریں تاکہ خیر* کے *کام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیی*
*▪️واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد فالو Follow کو ضرور کلک کریں*
➖♻️➖
👍
❤️
😢
💯
👌
♥️
✨
❤🔥
🇵🇸
💐
141