
ISPR (Fan Channel)
February 5, 2025 at 03:10 PM
ڈی جی رینجرز سندھ کی آئی ایس پی آر انٹرنشپ کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد
ڈی رینجرز نے طلباء و طالبات سے طویل بات چیت کی اور طلباء کے سوالات کے تسلی بخش جواب دیئے
سیشن اٹینڈ کرنے والے طلباء و طالبات کو سندھ رینجرز کی جانب سے امن و امان کیلئے آپریشنز پر بریفنگ بھی دی گئی
طلباء نے سندھ رینجرز کی جانب سے سندھ اور کراچی میں قیام امن کیلئے قربانیوں اور خدمات کو سراہا
طلبہ و طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے انہیں بہت اطمینان سے سنا اور تمام سوالات کے تفصیلی و تسلی بخش جوابات دیئے
طلباء کا کہنا تھا کہ ہم سوشل میڈیا پر کچے کے حوالے سے اور کراچی میں رینجرز کی جانب منسوب پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں
طلبہ و طالبات نے سیشن کی پذیرائی کی اور ڈی جی رینجرز سندھ سے کہا کہ اس طرح کےمزید سیشن منعقد کئے جائیں
ڈی جی رینجرز سندھ نے طلباء و طالبات کی فکر و فراست کو سراہا اور انکی ملک پاکستان سے محبت اور ترقی کیلئے جستجو کا خیر مقدم کیا.
👍
2