ISPR (Fan Channel)
ISPR (Fan Channel)
February 8, 2025 at 02:00 AM
آئی ایس پی آر راولپنڈی، 7 فروری 2025 بنگلہ دیش بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے مہمان نیول چیف نے ملاقات بھی کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا بعد ازاں معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی سربراہ بنگلہ دیش بحریہ نے نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفسرز سے ملاقات کی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ بنگلہ دیش بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں سربراہان نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے امن ڈائیلاگ میں شرکت پر چیف آف دی نیول اسٹاف بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا۔ سربراہ بنگلہ دیش بحریہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک؛ بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا
👍 3

Comments