ISPR (Fan Channel)
ISPR (Fan Channel)
February 9, 2025 at 11:30 AM
کور کمانڈر منگلا ، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کی سرگودھا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست اور بات چیت اس نشست کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا نے طلباء سے پاکستان کی تاریخ پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ نوجوان ملک کی ترقی کے حقیقی سرمایہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روشن مستقبل آپ نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ ملکی ترقی میں نوجوان اپنا کردار ادا کریں تو ملک عالمی سطح پر نمایاں ہوکر ابھرے گا ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں اعلیٰ کردار کا مظاہرہ ضروری ہے۔ طلباء نے اس نشست کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیشنز سے ہمیں اپنی تاریخ اور پاکستانی معاشرے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی ہے۔ اساتذہ اور طلباء نے دفاع اور حفاظت کے لیے پاکستانی افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
❤️ 👍 3

Comments