ISPR (Fan Channel)
ISPR (Fan Channel)
February 9, 2025 at 12:37 PM
قومی کھیل ہاکی کے Revival کی خاطر پاک فوج کا تاریخی اور احسن اقدام!! قومی کھیل کے درخشاں ماضی کو لوٹانے اور ہاکی میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کی غرض سے پاک فوج نے عالمی معیار کے مطابق DHA ہاکی ایرینا کی تعمیر کرکے آسٹرو ٹرف بچھائی دوسرے مرحلے میں پاک فوج اور DHA نے ملک بھر میں ٹرائلز کے ذریعے 18 سال سے کم ہاکی کے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا باصلاحیت نوجوان ہاکی کے کھلاڑیوں کی عالمی طرز کی تربیت کیلئے سابق اولمپئینز کی زیرِ نگرانی DHA ہاکی اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہاکی ایرینا کے قیام اور ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے باصلاحیت نوجوانوں کے انتخاب کا مقصد قومی کھیل میں کھوئے ہوئے عروج کو دوبارہ حاصل کرنا ہے ‏DHA ہاکی ایرینا کا قیام اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج ملک کے اندر کھیلوں کے فروغ خصوصاً قومی کھیل ہاکی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے
❤️ 👍 4

Comments