ISPR (Fan Channel)
ISPR (Fan Channel)
February 10, 2025 at 01:48 AM
بلوچستان کے ضلع آواران میں پہلے گرلز انٹر کالج کا فعال ہونا خطے میں تعلیم کی روشنی پھیلانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے آواران کی ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں 2021 میں تعمیر ہونے والا پہلا گرلز انٹر کالج اب فعال ہو گیا ہے۔ کالج کی افتتاحی سے بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے۔ جو بلوچستان کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے گورنمنٹ گرلز انٹر کالج آواران کے افتتاح کے موقع پر ایک تعلیمی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر آواران عایشہ زہری، اعلٰی عسکری حکام سمیت علاقے کے عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار میں تعلیم نسواں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور شرکاء نے کالج لایبریری کے لیے کتابوں کا تحفہ طالبات کو پیش کیا۔
👍 3

Comments