ISPR (Fan Channel)
ISPR (Fan Channel)
February 26, 2025 at 09:12 AM
ایس سی او نے ڈڈیال میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر دیا یہ سافٹ ویئر پارک آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ایس سی او ویژن 2025 کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دو سال کے دوران 100 آئی ٹی سینٹرز کے قیام کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈڈیال کا یہ پارک صرف 16 ماہ میں مکمل ہونے والا 59واں آئی ٹی سینٹر ہے، جو تیز ترین تکمیل کے لحاظ سے ایک نمایاں سنگ میل ہے۔ اس پارک میں تیز رفتار انٹرنیٹ، اسٹارٹ اپ انکیوبیشن مراکز اور دیگر جدید آئی ٹی سہولیات دستیاب ہیں، جو مقامی ماہرین کے لیے اہم مواقع پیدا کریں گی۔ یہ منصوبہ مقامی آئی ٹی ماہرین، نوجوانوں اور کاروباری افراد کو ترقی کے نئے امکانات فراہم کرے گا، جس سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد خطے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا اور انہیں عالمی ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانا ہے۔ ایس سی او مستقبل میں بھی ایسے منصوبے لا کر آزاد کشمیر کو آئی ٹی ہب بنانے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ خطے میں ڈیجیٹل ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
👍 4

Comments