Muhammad Khalid Khurshid Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan
February 5, 2025 at 07:41 AM
شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان برادری کے 49th روحانی پیشوا ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کی دنیا سے پردہ نشینی پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی تعزیتی پیغام! "شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان برادری کے 49th روحانی پیشوا ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کی دنیا سے پردہ نشینی کی خبر نے مجھے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے. آج نہ صرف اسماعیلی مسلمان برادری نے اپنے 49th امام کو کھویا ہے بلکہ پوری مسلم دنیا اور عالم انسانیت ایک عظیم سماجی، مزہبی اور انسانی ترقی اور امن کے علمبردار لیڈر سے محروم ہوئی ہے. انتہائی رنج و الم کے اس موقع پر میں ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے خاندان اور دنیا بھر بالخصوص گلگت بلتستان و پاکستان میں مقیم شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں. اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ گہرے دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان اور ہمارے تمام اسماعیلی مسلمان بہن بھائیوں کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین خدمت انسانی اور امن و ترقی کے علمبردار ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کا عظیم کردار ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے. ترقی پزیر دنیا بالخصوص گلگت بلتستان و پاکستان کی تعمیر و ترقی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے کردار کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا. آپ، اسماعیلی مسلمان برداری کی صورت ایک منظم، پرامن و ترقی پسند جماعت اور صحت، تعلیم و کاروبار کے حوالے سے انسانی ترقی کے جدید اداروں کے ساتھ بلاتفریق احساس، خدمت انسانی، میرٹ، شفافیت، اخوت و بھائی چارگی اور سخاوت کی عظیم روایات عالم انسانیت کو دے کر جارہے ہیں. جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے " خالد خورشید سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
😢 ❤️ 👍 🌚 😂 13

Comments