Muhammad Khalid Khurshid Khan WhatsApp Channel

Muhammad Khalid Khurshid Khan

554 subscribers

About Muhammad Khalid Khurshid Khan

Official Meta WatsApp Channel of Former Chief Minister Gilgit Baltistan M Khalid Khurshid Khan| President PTI Gilgit Baltistan Facebook: https://www.facebook.com/CMGilgitBaltistan?mibextid=ZbWKwL Twitter: https://x.com/AbdulKhalidPTI?t=rdrGyjucdv2iIzIICoWDxw&s=09 YouTube: https://youtube.com/@khalidkhurshidptigb?si=7rTWODjlw0vcJ_Np Insta: https://www.instagram.com/khalidkhurshid.pti?igsh=ZTk0aTJjaDVnYzNy

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Muhammad Khalid Khurshid Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan
2/2/2025, 12:21:08 PM

‏پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے 5 فروری بروز بدھ رات ۸ بجے 8 فروری 2024 الیکشن کے خاموش انقلاب کی یاد میں ورچوئل جلسے کا انعقاد کر رہی ہے، یہ جلسہ تحریک انصاف آفیشل کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ‎#PTIVirtualJalsa

❤️ 👍 14
Muhammad Khalid Khurshid Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan
2/5/2025, 12:51:19 PM

https://youtu.be/zSGadD0p-gU?si=iPx0gmTyHmuD43Cm

❤️ 3
Muhammad Khalid Khurshid Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan
2/6/2025, 11:21:46 AM

https://youtu.be/S6QV_kcJJfM?si=iXTm6qkJmh_zjHVN

❤️ 👍 4
Muhammad Khalid Khurshid Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan
2/2/2025, 12:21:06 PM
👍 ❤️ 7
Image
Muhammad Khalid Khurshid Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan
2/5/2025, 7:41:32 AM
😢 👍 😥 5
Image
Muhammad Khalid Khurshid Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan
2/5/2025, 12:52:00 PM

۸فروری ۲۰۲۴، پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب پاکستانیوں کا مینڈیٹ چرا کر پاکستانی عوام کی توہین کی گئی- خالد خورشید سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

👍 ❤️ 😢 13
Muhammad Khalid Khurshid Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan
2/6/2025, 4:11:08 PM

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور میڈیا سے گفتگو؛ قوم کے نام پیغام: - 6 فروری 2025 ‏“پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے۔ ایک ایسا ٹاوٹ سکندر سلطان راجہ بھی تھا جو 2024 الیکشن چوری کا سرغنہ ہے اور اس پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ محسن نقوی کے پاس ایسی کون سی گیڈر سنگھی ہے جو اس پر عہدوں کی بارش کی گئی ہے۔ اشاروں پر ناچنے والا ایک عقل سے عاری شخص کرکٹ سے لے کر خارجہ اور داخلہ امور سمیت سیکورٹی معاملات کا ماہر کیسے ہو سکتا ہے؟ ‏پاکستانی قوم اپنے مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف 8 فروری کو پورے ملک میں نکلے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے- صرف 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر “اردلی حکومت” ملک پر مسلط کر دی گئی جو پاکستان کے ہر ادارے کو تباہ کر رہی ہے۔ ‏میں عدلیہ کی آزادی کے لیے دی گئی 10 فروری کی پاکستان بھر کی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کی کال کی بھی حمایت کرتا ہوں۔ ملک میں قانون کی حکمرانی کے بغیر کسی قسم کا استحکام ممکن نہیں ہے اور قانون کی حکمرانی آزاد عدلیہ کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی۔ جس طرح چھبیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی غرض سے ملک میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں اس کے خلاف پاکستانی عوام میں شدید نفرت پائی جا رہی ہے۔ ‏جو حالات ہیں اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ موجودہ نظام جمہوریت کے خلاف باقاعدہ برسر پیکار ہے، اور روز ایک ایسا نیا اقدام اٹھایا جاتا ہے جو جمہوریت کی روح کے عین منافی ہو۔ روایتی میڈیا تو پہلے ہی بوٹوں کے نیچے ہے۔ اب پیکا کا کالا قانون منظور کر کے عوام کے حق رائے دہی کا واحد ذریعہ یعنی سوشل میڈیا پر بھی مارشل لاء لگا دیا گیا ہے۔ یہ زبان بندی کی قبیح ترین کوشش ہے اور پاکستان کو بین الاقوامی پابندیوں سے قریب تر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پیکا کا قانون اگر لاگو کرنا ہی ہے تو سب سے پہلے شہباز شریف پر لاگو کیا جائے جنہوں نے ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو فری اینڈ فئیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے 26 نومبر کے قتل عام کو بھی جھٹلایا اور یہ کہا کہ کوئی گولی نہیں چلی نہ ہی کوئی شہادت ہوئی لہذا پیکا قانون کے تحت سب سے پہلی سزا شہباز شریف کو ملنی چاہیئے۔ ‏بددیانت لوگ کبھی نیوٹرل امپائرز نہیں چاہتے۔ رجیم کیونکہ خود 26 نومبر اور نو مئی کے واقعات میں ملوث ہے اس لیے ان سے شفاف جوڈیشل کمیشن کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ ہم جوڈیشل کمیشن کا قیام صرف اس لیے چاہتے ہیں کیونکہ ہم انصاف کے متلاشی ہیں۔ جو مجرم ہیں وہ نہیں چاہتے کہ حقیقت سامنے آئے۔ ‏اٹھارویں ترمیم کے تحت کسی بھی صوبے کے آئی جی اور چیف سیکرٹری کی تقرری صوبائی حکومت کی صوابدید ہے۔ ایک مرتبہ پھر آئین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے صوبائی حکومت کے دئیے گئے تین ناموں کو اپنے “پاکٹ لاز” کے ذریعے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر خیبر پختونخوا میں وفاق کی مرضی کا آئی جی انسٹال کر دیا گیا۔ میں علی امین کو خصوصی ہدایت کر رہا ہوں کہ صوبے کی عوام کے حقوق کا تحفظ آپ کی ذمہ داری ہے۔ ملک کے باقی تینوں صوبوں میں پہلے ہی ہمارے کارکنان کے خلاف ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے اگر خیبرپختونخوا میں بھی ہمارے کارکنان کو یہ سب برداشت کرنا پڑا تو اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پر ہو گی۔ ہمارے کسی ورکر کے خلاف کوئی زیادتی ہوئی تو فوری ایکشن لے کر آئی جی کو فارغ کرنا ہے۔” #حق_کی_جیت_ہو_گی

❤️ 👍 😮 17
Muhammad Khalid Khurshid Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan
2/6/2025, 4:11:06 PM
❤️ 3
Image
Muhammad Khalid Khurshid Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan
2/5/2025, 7:41:34 AM

شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان برادری کے 49th روحانی پیشوا ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کی دنیا سے پردہ نشینی پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی تعزیتی پیغام! "شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان برادری کے 49th روحانی پیشوا ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کی دنیا سے پردہ نشینی کی خبر نے مجھے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے. آج نہ صرف اسماعیلی مسلمان برادری نے اپنے 49th امام کو کھویا ہے بلکہ پوری مسلم دنیا اور عالم انسانیت ایک عظیم سماجی، مزہبی اور انسانی ترقی اور امن کے علمبردار لیڈر سے محروم ہوئی ہے. انتہائی رنج و الم کے اس موقع پر میں ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے خاندان اور دنیا بھر بالخصوص گلگت بلتستان و پاکستان میں مقیم شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں. اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ گہرے دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان اور ہمارے تمام اسماعیلی مسلمان بہن بھائیوں کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین خدمت انسانی اور امن و ترقی کے علمبردار ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کا عظیم کردار ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے. ترقی پزیر دنیا بالخصوص گلگت بلتستان و پاکستان کی تعمیر و ترقی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے کردار کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا. آپ، اسماعیلی مسلمان برداری کی صورت ایک منظم، پرامن و ترقی پسند جماعت اور صحت، تعلیم و کاروبار کے حوالے سے انسانی ترقی کے جدید اداروں کے ساتھ بلاتفریق احساس، خدمت انسانی، میرٹ، شفافیت، اخوت و بھائی چارگی اور سخاوت کی عظیم روایات عالم انسانیت کو دے کر جارہے ہیں. جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے " خالد خورشید سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

😢 ❤️ 👍 🌚 😂 13
Muhammad Khalid Khurshid Khan
Muhammad Khalid Khurshid Khan
2/2/2025, 5:55:03 PM

https://youtube.com/shorts/EHOa9yk03YI?si=ykPAapARV3sfZuNa

❤️ 👍 7
Link copied to clipboard!