
Jamat Raza-E-Mustafa, Bareilly Shareef
February 13, 2025 at 04:58 PM
شب برأت شریف یعنی عذاب دوزخ سے آزادی کی رات مبارک! اس مقدس و متبرک رات کو جس قدر ممکن ہو عبادت و ریاضت و نیک اعمال و افعال میں گزاریں۔ اپنے رب کے حضور اپنے گناہوں پر نادم ہوتے ہوئے توبہ و استغفار کی کثرت کریں۔ لوگوں اور خصوصاً والدین اور بہن بھائیوں سے معافی چاہیں۔ لوگوں سے لیے ہوئے قرض جس قدر ممکن ہو فوراً ادا کریں۔ دن میں روزہ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کا اہتمام کریں۔الله کریم اس مبارک رات کے صدقے و طفیل دنیا بھر کے مسلمانوں کے ایمان، جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے۔
اس فقیر یا فقیر کے اہل خانہ و احباب کی طرف سے کوئی دل آزاری ہوئی ہو تو الله کریم اور اس کے حبیب لبیب ﷺ کی رضا کے لیے درگزر فرمائیں۔
فقیر محمد حسام احمد رضا حنفی قادری غفرلہ
۱۵ شعبان المعظم ١٤٤٦هـ بمطابق ۱۳فروری ۲۰۲۵ء
بروز جمعرات
مرکز اہلسنت بریلی شریف