Special Investment Facilitation Council
Special Investment Facilitation Council
February 20, 2025 at 05:33 AM
*ایس آئی ایف سی کے تحت جی پی آئی کی کاوشیں : زراعت کے شعبے کی ترقی و خوشحالی کا نیا باب* ایس آئی ایف سی کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کوشاں ہے جی پی آئی کا مقصد زراعت میں ماحول دوست طریقے متعارف کروا کر پائیدار مستقبل کو یقینی بنانا ہے جی پی آئی کے تحت چولستان کی بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنا کر اور جدید آبپاشی نظام کے ذریعے زرعی شعبے کے استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں جدید مشینری کے استعمال کو یقینی بنا کر پائیدارزرعی نظام تشکیل دینے کے لیے جی پی آئی کی کاوشیں جاری ہیں پنجاب میں 25 'گرین ایگری مال' اور سمارٹ ایگری فارم کا قیام زرعی ترقی کی سمت میں اہم قدم ہے پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کیے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج اور جدید آبی وسائل کے ذریعے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جی پی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی جانب تبدیلی زرعی شعبے کے لیے اہم اقدام ہے
❤️ 1

Comments