منتخب اردو اشعار
منتخب اردو اشعار
February 8, 2025 at 12:39 AM
آپس میں کہیں اپنے ستارے نہیں ملتے جیسے کبھی دریا کے کنارے نہیں ملتے مجبوری قسمت کہ انہی سے ہے تعلق وہ جن سے میری سوچ کے دھارے نہیں ملتے افسانہ ہستی وہ مکمل ہی نہیں ہے جس میں تیری چاہت کے اشارے نہیں ملتے منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل خیرات میں تو چاند ستارے نہیں ملتے اُس شخص کے سانچے میں بھلا کیسے ڈھلیں ہم جس سے کہ خیالات ہمارے نہیں ملتے آغا جرارؔ

Comments