
منتخب اردو اشعار
February 8, 2025 at 09:53 AM
اتنا ٹوٹا ہوں کہ چُھونے سے بِکھر جاؤں گا
اب اگر اور دعا دو گے تو مر جاؤں گا
لے کے میرا پتا وقت رائیگاں نہ کرو
میں تو بنجارہ ہوں کیا جانے کہاں جاؤں گا
اس طرف دُھند ہے، جگنو ہے نہ چراغ کوئی
کون پہچانے گا بستی میں؟ اگر جاؤں گا
زندگی میں بھی مسافر ہوں تیری کشتی کا
تُو جہاں مجھ سے کہے گا میں اتر جاؤں گا
پھول رہ جائیں گے گلدانوں میں یادوں کی نذر
میں تو خوشبو ہوں فضاؤں میں بکھر جاؤں گا
محمد اشرف