
Quran Va Etrat
February 21, 2025 at 06:43 AM
*انسان کی زندگی میں چار بنیادی طریقوں سے دکھ اور تکلیف پیدا ہوتے ہیں:*
1. نقصان دہ اعمال
- دوسروں کے خلاف: ایسے کام انجام دینا کہ جس سے دوسروں کو نقصان پہنچے، جیسے افواہیں پھیلانا، چغلی کرنا، قتل کرنا، چوری کرنا اور ہر قسم کے تشدد آمیز رویے۔
- اپنے خلاف: ایسے کام انجام دینا جس سے اپنے آپ کو نقصان پہنچے، جیسے خودکشی کرنا، اپنے آپ کو نشے کی عادت مبتلا کرنا، اپنے آپ سے نفرت اور دیگر ہر وہ کام کہ جس سے انسان اپنے آپ کو نقصان پہنچائے۔
2. نقصان دہ گفتار
- دوسروں کے خلاف: دوسروں کے بارے میں ناشائستہ اور نقصان دہ الفاظ استعمال کرنا، جیسے بہتان لگانا، تحقیر کرنا اور توہین آمیز باتوں کا استعمال۔
- اپنے خلاف: اپنے بارے میں منفی اور تحقیر آمیز بات کرنا، جیسے خود کو سرزنش کرنا اور ایسے جملے بولنا جو خود اعتمادی کو کم کرتے ہوں۔
3. نقصان دہ خیالات
- دوسروں کے خلاف: دوسروں کے لیے تکلیف یا نقصان کی خواہش کرنا۔
- اپنے خلاف: اپنے لئے تکلیف یا موت کی خواہش کا اظہار کرنا، جیسا کہ اپنے لئے کسی حادثے یا موت کی تمنا کرنا۔
4. عمل نہ کرنا جب ہم کر سکتے تھے
- ہم اچھے کاموں، اچھے خیالات یا اچھے الفاظ کے ذریعے عمل انجام دے سکتے تھے لیکن انجام نہیں دئے، جس کے نتیجے میں ہم منفی عمل حاصل کرتے ہیں۔
➖♻️➖
واٹس ایپ چینل لنک:
https://whatsapp.com/channel/0029VaFWke1EFeXqkHrXw62a
یوٹیوب چینل لنک:
https://www.youtube.com/@Quran_va_Etrat
ٹیلی گرام چینل لنک:
https://t.me/Quran_Va_Etrat12
ٹویٹر ایکس لینک:
https://x.com/haiderabid24228
ٹک ٹاک لینک:
https://www.tiktok.com/@ghabidi125
➖♻️➖
▪️ *پیغام کو کاپی پیسٹ کی بجائے فارورڈ کریں تاکہ خیر کے کام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیں*
*▪️واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد فالو Follow کو ضرور کلک کریں*
➖♻️➖