Quran Va Etrat
Quran Va Etrat
February 25, 2025 at 04:46 AM
📗 *تفسیر تسنیم کے 80 جلدوں کی رونمائی کے تقریب سے مفسر دوراں حضرت استاد علامہ عبداللہ جوادی آملی کی گفتگو* : _تنظیم و ترجمہ :یداللہ صالحی_ تفسیر [[تسنیم]] حوزہ علمیہ کی 70 سال کا ثمرہ ہے۔ حوزہ علمیہ بڑی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ بلاشک یہ کام حوزہ علمیہ کا کارنامہ ہے ۔میں اس عظیم مجموعے کی نسبت معمولی شخص ہوں۔ اگر حوزہ علمیہ چاہے تو عظیم قدم اٹھا سکتا ہے۔ 🔸70 سال پہلے ہم نے اس کام کا آغاز کیا ۔آیت اللہ آملی کے درس خارج میں شرکت کرتے تھے۔جب شہر قم منتقل ہوا تو آیت اللہ بروجردی ،امام خمینی رہ اور محقق داماد رہ کے خدمت میں حاضر ہوئے ۔ 13 سال محقق داماد رہ کے سامنے زانوئے ادب طے کیا ۔ انہوں نے صرف استادی نہیں بلکہ باپ کا کردار نبھایا۔ 7 سال ، لکھے ہوئے دروس کو انکے پاس لے جاتا تھا اور وہ ایک ایک جملہ مطالعہ کرتے اور جو چیز دقیق ہوتا اس کی نشادہی کردیتے۔ 🔸ایک دن (فلسفے کا درس) اسفار پڑھا کر ختم ہوتے ہی اچانک ذہن میں یہ بات آئی کہ تفسیر قرآن کریم کاآغاز کروں۔ اور طلباء کی طرف سے بے پناہ استقبال ہوا اور اس درس تفسیر قرآن کریم کو 4 نسلوں کی عمر تک مدت طولانی چلتا رہا ۔ 4 نسلوں کی شبھات اور انکے جوابات پیش کی گئیں ۔ لہٰذا اگر تفسیر میں کچھ موضوعات تکرار نظر آیے تو اس کا پس منظر ، پے درپے 4 نسلوں سے مربوط ہونا ہے۔ 🔸 *جہل اور عقل میں فرق* ہے ۔ جاہل کو عالم بنانا آسان کام ہے۔ جبکہ جہالت ختم کرنا اور عاقل کرنا سخت دشوار کام ہے۔ حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی جہل کا خاتمہ کرنے اور عالم بنانے میں تو بڑا کامیاب ہے۔ لیکن جہالت کی خاتمہ کی طرف بہت کم توجہ دیا گیا ہے۔ جہالت ممکن ہے علم کو ہی جڑ سے اکھاڑ پھینک دے۔ یہ جہالت ہے جو عقل اور علم کو ضائع کردیتا ہے۔ خودخواہی اور تکبر ،جہالت کے مصادیق میں سے ہیں۔ 🔷نظام عقلانیت پر استور ہونا چاہیے ۔صرف عالم بننا کافی نہیں بلکہ عقل عملی کے سہارے علم کو عمل سے جوڑنا تاکہ "تکاثر" سے "کوثر" تک پہنچ سکے۔ 🔷 *ھجرت کے بعد تعرب* "نظام امامت" کو اپنانے کے بعد اور "امام" کا کردار واضح ہوجانے کے بعد پھر سے جاہلی نظام کی طرف پلٹ جانا "تعرب بعد از ھجرت " ہے جسے فقہی کتابوں میں گناہ کبیرہ گنا جاتا ہے۔ 🔷 *امام خمینی رہ کا کارنامہ* یہ تھا کہ نظام امامت و امت سامنے لے آیا ۔ _وہی راستہ جسے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جاری رکھا ہوا ہے_ ۔ یہ نظام ،عقلانی نظام کہ جو الٰہی ہدایت کے بنیادوں پر کھڑی ہے۔ یہ بات جاننے کی ہے۔ کہ امام خمینی رہ اور امام خامنہ ای اس راستے کو زندہ کررہے ہیں۔ آیمہ ع کے فرامین ہم تک پہنچاتے ہیں اور ہم بھی جتنا ممکن ہو اطاعت کریں گے۔ _دین اور ولایت ہمارے سبھی کاموں کی بنیاد ہے_ ۔ 🔸آیت نفر {{ *وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً ۚ فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ* }} سے یہ بات سمجھ آ جاتا ہے کہ حوزات علمیہ اور یونیورسٹیوں کو سنبھالے ۔اور انکا ادارہ کرے ۔ *العلماء ورثہ الانبیاء* یہ روایت کہتی ہے کوشش کرے اور انبیاء کے بیٹے بنیں۔ انبیاء بیٹے بننے کےلیے علمی راستہ نہیں ،غیر علمی راستہ درکار ہے ۔ اگر چاہتے ہو کہ امام کا وارث بنے تو انکے معجزوں کو سمجھے ۔ کوئی پڑھ لکھ کر معجزہ نہیں انجام دے سکتا ۔ معجزہ کا معاملہ باطنی پاکیزگی اور طہارت سے جڑا ہوا ہے ۔ 🔸 *سید حسن نصر اللہ ہمارے *تفسیر قرآن میں حاضر ہوا* *کرتے تھے ۔انہوں نے قرآن مجید کی بدولت دنیا کو ہلا کے رکھا ہے ۔جو آیات پڑھتے تھے وہ بے مقصد نہ تھے* ۔* *جب انہوں نے قرآنی طرز زندگی کو گلے لگایا اور اہلبیت عترت کے ساتھ رہے تو اس مقام پر پہنچے ہیں۔یہ راستہ سبھی کےلیے کھلا ہے۔اور یہ راستہ ہمیشہ کھلا ہے* ۔ 🔸ماہ شعبان کے دعاؤں میں ہم اس امر پر پہنچے ہیں کہ ماہ مبارک رمضان بندگی اور عبودیت کے سال کا پہلا مہینہ ہے ۔ ماہ شعبان کے آخری دنوں میں انسان اپنے سال بھر کے اعمال کا حساب کتاب کرے ۔اس لیے کہ پیغمبر اور آیمہ ع سبھی ماہ شعبان میں دعاؤں ،نمازوں اور راز ونیاز میں مشغول ہوتے تھے پیغمبر اور اہلبیت ع کا راستہ صراط مستقیم ہے۔یعنی وہ شخصیات خیر اور نیکیوں کا لامحدود نہایت ہے۔ رسول الله اور آیمہ اہلبیت کا راستہ مھیعہ ہے۔ یعنی ایک صحرائی راستہ جہاں پر کانٹے نہیں ہے تاکہ سبھی انسانوں کو رشد و تکامل کا موقع فراہم ہوسکے ۔اور سعادت تک رسائی پیدا کرے۔ 🔸تکامل انسان کا راستہ لامحدود ہے۔جس کی کوئی انتہاء نہیں ۔اس نظام میں فضیلیت اور درست سمت میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اور شہادت کی ثقافت کےلیے کوشش کریں یہ راستہ کانٹوں کے بغیر سب کے لیے کھلا ہوا ہے ۔ ➖♻️➖ واٹس ایپ چینل لنک: https://whatsapp.com/channel/0029VaFWke1EFeXqkHrXw62a یوٹیوب چینل لنک: https://www.youtube.com/@Quran_va_Etrat ٹیلی گرام چینل لنک: https://t.me/Quran_Va_Etrat12 ٹویٹر ایکس لینک: https://x.com/haiderabid24228 ٹک ٹاک لینک: https://www.tiktok.com/@ghabidi125 ➖♻️➖ ▪️ *پیغام کو کاپی پیسٹ کی بجائے فارورڈ کریں تاکہ خیر کے کام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیں* *▪️واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد فالو Follow کو ضرور کلک کریں* ➖♻️➖

Comments