Quran Va Etrat
Quran Va Etrat
February 28, 2025 at 07:40 AM
کیا 313 افراد کے ساتھ قیام ممکن ہے؟ یہودی تھنک ٹینک "جینسا" نے حال ہی میں شائع شدہ ایک مضمون میں لکھا ہے: "جب ایک ایرانی شیعہ جنرل، قاسم سلیمانی، ایک نیم خفیہ اور نیم عسکری چریکی فوج کو مشرق وسطیٰ میں منظم کر سکتا ہے اور اسے جنوبی امریکہ اور افریقہ تک پھیلا سکتا ہے، یہاں تک کہ دنیا کی کوئی فوج اس کا مقابلہ کرنے کی سکت نہ رکھے... یا جب دنیا کی بہترین افواج، جیسے امریکہ اور اسرائیل کی فوجیں، ان کے خلاف جنگی مشقوں میں شامل ہوتی ہیں، تو جنگ فرسایشی رخ اختیار کر لیتی ہے، اور آخرکار یا تو انہیں جنگ بندی کی پیشکش کرنی پڑتی ہے یا ذلت آمیز شکست کو تسلیم کرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورت میں، اگر دنیا میں صرف 100 افراد – 313 نہیں، بلکہ صرف 100 ایسے افراد – کسی کے پاس ہوں، تو وہ پوری دنیا پر حکمرانی کا دعویٰ کر سکتا ہے!" داعش کے خلاف کردستان عراق میں جنگ اسی تھنک ٹینک نے لکھا ہے: "جب داعش نے کردستان عراق پر حملہ کیا، تب کردستان کی فوج کے پاس 90 ہزار جنگجو اور ہلکے، درمیانے اور بھاری ہتھیار موجود تھے، لیکن صرف چند گھنٹوں میں وہ مکمل شکست کھا گئے۔ آخری وقت میں، جب سقوطِ کردستان کا خطرہ پیدا ہوا، تو انہوں نے ایرانی سپہ سالار حاج قاسم سلیمانی سے مدد طلب کی۔" حاج قاسم سلیمانی صرف 40 افراد کے ساتھ کردستان پہنچے۔ کرد رہنما، مسعود بارزانی، کہتے ہیں: "جب میں نے حاج قاسم اور ان کے 40 افراد کو دیکھا، تو میرے قدموں تلے زمین نکل گئی۔ میں نے حیرت سے کہا: 'بس یہی چند افراد؟!' لیکن جب داعشیوں کو خبر ملی کہ حاج قاسم یہاں پہنچ چکے ہیں، تو ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ وہ چند کلومیٹر پیچھے ہٹ گئے!" یہ 40 افراد اپنی اپنی فیلڈ میں ماہر تھے، جیسے: ✅انٹیلی جنس اور معلومات ✅مارٹر حملے ✅وائرلیس آپریٹر ✅نقشہ خوانی ✅شہری جنگی حکمتِ عملی ✅چریکی اور رات کے وقت جنگ ✅غیر روایتی جنگ اور محاذ توڑنے کے ماہر ✅ وغیرہ بارزانی مزید کہتے ہیں: "داعش کے خلاف کامیابی کے بعد، میں نے جانا کہ 'لشکرِ یک نفرہ' کا مفہوم کیا ہے! ہم 90 ہزار فوجیوں کے باوجود چند گھنٹوں میں ہار چکے تھے، لیکن ایک شخص، صرف 40 ماہر جنگجوؤں کے ساتھ آیا اور داعش جیسے خونخوار دشمن کو پسپا کر دیا، اور کردستان کو بچا لیا!" جی ہاں! جب اللہ تعالیٰ 313 افراد کے ذریعے منجیِ عالم بشریت کے ظہور کا وعدہ دیتا ہے، تو ان سے مراد ہم جیسے عام لوگ نہیں، بلکہ وہ افراد ہیں جو کامل خود شناسی اور اللہ کی معرفت میں اعلیٰ درجے پر فائز ہوں۔ ایسے افراد جن کے لیے سربازی سے سپہ سالاری کا فاصلہ محض دو آنکھوں کے درمیان فاصلے جتنا ہو، جو اپنے وقت کے ولی کے مطیع و فرمانبردار ہوں۔ جب سلیمانی جیسے سردار، ولیِ فقیہ کے فرمانبردار اور مکتبِ مہدویت کے سچے سپاہی ہوتے ہیں، تب ہمیں یہ یقین حاصل ہوتا ہے کہ 313 افراد کی قیادت میں امام زمانہ (عج) کے زیرِ پرچم دنیا کو تمام ظلم، مشکلات اور ناانصافیوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ 🤲 اللهم عجل لوليك الفرج 🤲 ➖♻️➖ واٹس ایپ چینل لنک: https://whatsapp.com/channel/0029VaFWke1EFeXqkHrXw62a یوٹیوب چینل لنک: https://www.youtube.com/@Quran_va_Etrat ٹیلی گرام چینل لنک: https://t.me/Quran_Va_Etrat12 ٹویٹر ایکس لینک: https://x.com/haiderabid24228 ٹک ٹاک لینک: https://www.tiktok.com/@ghabidi125 ➖♻️➖ ▪️ *پیغام کو کاپی پیسٹ کی بجائے فارورڈ کریں تاکہ خیر کے کام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیں* *▪️واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد فالو Follow کو ضرور کلک کریں* ➖♻️➖
❤️ 1

Comments