KOH NOVELS URDU
KOH NOVELS URDU
February 8, 2025 at 05:29 PM
میری خواہش ہے کہ کسی روز آپ مکمل طور پر میری دسترس میں ہوں کسی روز میں آپکو اپنے سامنے بٹھا کر ایسی محبت بھری دیوانہ وار نظروں سے دیکھوں کہ آپ کو دنیا کے سب سے حسین ترین مرد ہونے کا احساس ہونے لگے میں چاہتی ہوں کہ میری آنکھوں کے آئینے میں دیکھ کر آپ کو اس بات کی خبر ہو کہ آپکی یہ آنکھیں آپ کی آنکھیں کس قدر گہری اور ظالم ہیں کہ جن میں کوئی بھی آسانی سے قید ہو جائے آپ کو معلوم ہو کہ آپ کے ہونٹوں کی یہ جو مسکان ہے یہ مسکان ،، یہ مسکراہٹ کس قدر قاتل ہے جو کسی کو بھی نڈھال کرنے کے لیے کافی ہے مجھے آپکو دیکھنے کی چاہ اتنی ہے کہ آپکو دیکھتے دیکھتے چاہے میری یہ عمر تمام ہو جائے اور میری آنکھوں کی بینائی تک ختم ہو جائے میرے چہرے پر جھریاں آ جائیں اور میرے بال سفید ہو جائیں میرا بدن اس قدر کمزور ہو جائے کہ میں چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوجاؤں !! لیکن پھر بھی۔۔۔ پھر بھی میری آپکو دیکھنے چاہ ختم نہ ہو گی میری آنکھیں تب بھی فقط آپکو دیکھنے کی ہی چاہت کریں گی🤌🏻🍂
❤️ 👍 🧌 7

Comments