
سرِ بندگی
February 17, 2025 at 12:30 PM
حضرت ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا میں کوہ لبنان میں کثیر اولیاء کرام کی صحبت میں رہا ان میں سے ہر ایک مجھے یہی نصیحت کرتا رہا کہ جب دنیا والوں کے پاس جانا تو انہیں چار باتوں کے نصیحت کرنا
1۔جو زیادہ کھائے گا اس سے عبادت کی لذت نصیب نہیں ہوگی
2۔ جو زیادہ سوئے گا اس کی عمر میں برکت نہیں ہوگی
3۔ جو لوگوں کی خوشی چاہے گا وہ رب کی رضا کا انتظار نہ کرے
4۔ جو فضول گوئی اور غیبت کی کثرت کرے گا خدشہ ہے کہ وہ دین اسلام پر نہیں مرے گا۔
منھاج العابدین