سرِ بندگی
سرِ بندگی
February 19, 2025 at 02:10 PM
ایک عورت ہتھوڑا لےکر اپنے بیٹے کے اسکول میں پہنچیں اور چپراسی سے پوچھنے لگی: 🔨 شبیر سر کی کلاس کونسی ہے؟ ہتھوڑے کو دیکھ کر چپڑاسی نے ڈرتے ہوئے پوچھا: لیکن آپ کو ان سے کیا کام ہے؟ ہتھوڑے کو ہوا میں لہراتے ہوئے بولی: ارے وہ میرے بیٹے کے کلاس ٹیچر ہیں، مجھے ان کی کلاس دکھاؤ! چپڑاسی دوڑ کر شبیر سر کے پاس گیا اور اطلاع دی کہ ایک عورت ہاتھ میں ہتھوڑا لئے آپ کو تلاش کر رہی ہے! شبیر سر کے چھکےّ چھوٹ گئے! وہ دوڑ کر پرنسپل کے پاس گئے! پرنسپل فوراً اس عورت کے پاس آ کر نہایت عاجزانہ انداز میں بولے: آپ جلد بازی سے کام نہ لیں، اطمینان رکھیں آپ کی شکایت فوری طور پر دور کیجائے گی۔ اس عورت نے کہا: مجھے کوئی شکایت نہیں، بس آپ شبیر سر کی کلاس بتائیں، میں ان کی کلاس میں جانا چاہتی ہوں۔ پرنسپل نے کہا: لیکن! آپ ان کی کلاس میں کیوں جانا چاہتی ہیں۔ اس عورت نے کہا: کیوں کہ مجھے وہاں اس بینچ Bench کی کیل ٹھوکنی ہے جس پر میرا بیٹا بیٹھتا ہے، کل وہ تیسری بار پینٹ پھاڑ کر آیا ہے۔ 🤷‍♀️🙅

Comments