
سرِ بندگی
February 22, 2025 at 06:48 AM
*اگر کوئی آپ کو اپنے دل کا حال سنانا چاہے تو خاموشی سے سن لیجئے*
*ایک دفعہ ہمارے ایک استاد نے کہا تھا دنیا میں سنانے والے تو بہت ملیں گے لیکن سننے والا کوئی کوئی.*
*ان کے انداز میں ایسا کچھ تھا کہ ان کی بات دل میں اتری تب سے میرا دل چاہتا ہے ہر اس انسان کو سنو جس کے پاس ایسا کوئی نہیں جس کے سامنے وہ اپنا دل ہلکا کر سکے جس سے وہ سب کچھ کہہ سکتا ہو جو اس کے دل میں ہو.*
*خوبصورت انسان وہ ہے جس کا دل خوبصورت ہو جس سے بات کرنا آسان ہو جس سے بات کرتے ہوئے آپ کو سوچنا نہ پڑے کیا کہنا ہے کیا نہیں جس سے بات کرنے کے لیے آپ کو لفظوں کو نہ ڈھونڈنا پڑے.*
وہ گفتگو ہی کیا جس میں لفظوں کی پیمائش کرنی پڑے.
منقول