/\/\/-\|QB/-\|_
/\/\/-\|QB/-\|_
February 21, 2025 at 04:28 PM
دیکھنے میں مسیلمہ ہیبت ناک تھا، وہ پستہ قد کا مگر انتہائی توانا شخص تھا جس کی رنگت زرد، آنکھیں چھوٹی و ملحق اور ناک چپٹی تھی۔ وہ نہایت بدصورت تھا لیکن جیسا کہ اکثر بدصورت اور بدکار مردوں کے ساتھ ہوتا ہے، اس میں عورتوں کے لیے بے پناہ کشش تھی۔ وہ اس سے انکار نہیں کر سکتی تھیں۔ وہ ایسا باکمال او بےدریغ شہوت پرست تھا کہ اس کے ساتھ خلوت میں موجود کوئی عورت اس کے غضب کی کشش اور رسائی کی تاب نہ لا پاتی تھی لیکن جب جھوٹی نبیہ سجاح یمامہ کی جانب روانہ ہوئی تو اس کو مسیلمہ کے پہلودار شخصیت کے اس پہلو کا علم نہیں تھا لیکن وہ جلد ہی سیکھ جانے والی تھی! سجاح نے اپنی فوج کے ساتھ یمامہ کی جانب کوچ کیا تو مسیلمہ کو اس کی اطلاع مل گئی اور وہ پریشان ہؤا کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ سجاح کے عزائم کیا ہیں، مخاصمانہ یا دوستانہ؟ وہ یقیناً اس کی فوج کو جنگ میں شکست دے سکتا تھا لیکن مغرب میں کچھ فاصلے پر حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ نے اپنے جیش کے ڈیرے ڈال رکھے تھے اور مسیلمہ کئی ہفتوں سے مسلمانوں کی پیش قدمی کا منتظر تھا۔ اگر کہیں حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ اس وقت حملہ کر دیں جب وہ سجاح کی فوج کے ساتھ جڑا ہوا ہو تو اس کی حالت بیحد نازک ہو جائے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوتا کہ اس کو بیک وقت دو دشمنوں سجاح اور مسلمانوں کا مقابلہ کرنا ہوتا چنانچہ مسیلمہ نے طے کیا کہ سجاح کو اپنی طرف مائل کر کے اس کی مخالفت کو بے اثر کر دیا جائے۔ وہ اس سے نمٹنے کی ترکیب جانتا تھا۔ وہ اس کے ساتھ وہی ہتھکنڈے چلا سکتا تھا جس سے وہ دوسری عورتوں کو زیر کیا کرتا تھا۔ آخر یہ فن تو اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔ اس نے سجاح کو کہلا بھیجا کہ وہ اپنی سپاہ کو ساتھ نہ لائے کیونکہ ان کی یمامہ میں کوئی ضرورت نہ تھی۔ وہ بس اکیلی ہی گفت و شنید کے لئے آ جائے۔ چنانچہ سجاح اپنی فوج کو پڑاؤ میں چھوڑ کر خود صرف 40 سپاہی لے کر مسیلمہ کذاب سے ملنے آ گئی۔ یمامہ پہنچ کر اس نے قلعے کا دروازہ بند پایا اور اس کو مسیلمہ کی یہ ہدایت ملی کہ اپنے آدمیوں کو باہر چھوڑ دو اور تنہا اندر آ جاؤ، سجاح مان گئی اور قلعے میں داخل ہو گئی۔ مسیلمہ نے اس کے لئے اپنے گھر کے صحن میں ایک کشادہ خیمہ نصب کروا رکھا تھا۔ چونکہ موسم سرد تھا، اس نے سجاح کا خیمہ گرم رکھنے کا ایسا بند و بست کر دیا کہ وہ اس میں بڑے آرام سے رہ سکے اور اس خیمے کے اندر اس نے ایسی معطر دھونی کا انتظام کیا کہ اس کا اثر سجاح کے حواس پر اس کی خواہش کے مطابق ہو۔ یہ اثر سجاح کو اپنے تمام حجابوں سے آزاد کرنے والا تھا۔
👍 🙏 3

Comments