
/\/\/-\|QB/-\|_
February 22, 2025 at 09:17 AM
سقراط
(470 - 399 قبل مسیح)
دنیائے فلسفہ کا سب سے عظیم اور جلیل المرتبت معلم ہے جس نے پانچویں صدی قبل مسیح یونان میں مغربی فلسفہ کی بنیاد رکھی۔ میلاد مسیح سے 470 سال پہلے یونان کے معروف شہر ایتھنز میں پیدا ہؤا۔ اس کی ابتدائی زندگی کے بارے میں تحریری شواہد ناپید ہیں تاہم افلاطون اور مابعد فلاسفہ کے حوالے بتاتے ہیں کہ وہ ایک مجسمہ ساز تھا جس نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر کئی یونانی جنگوں میں حصہ بھی لیا اور دادِ شجاعت پائی۔
خاندان
سقراط کا باپ سنگ تراش اور ماں دایہ تھی۔ دونوں مل کر جو کماتے تھے وہ ان کی گزر بسر کے لیے کافی تھا۔ سقراط کو نوجوانی میں کبھی فکر معاش لاحق نہ ہوئی۔ اس نے متداول فلسفہ میں ادراک حاصل کیا۔ ابتدا میں اسے طبیعی فلسفہ سے لگاؤ تھا جو رفتہ رفتہ بالکل سرد پڑ گیا اور اس کی بجائے یہ معلوم کرنے کی لگن لگی کہ زندگی بسر کرنے کی وہ روش کون سی ہے جسے انسانوں کے لیے سب سے مستحسن قرار دیا جا سکتا ہے۔
👇
👌
🙏
2