
/\/\/-\|QB/-\|_
February 22, 2025 at 04:52 PM
پارٹ: 87
وہ اس خیمے میں داخل ہوئی، کچھ دیر بعد مسیلمہ بھی اندر آ گیا، دونوں اکیلے تھے اور مکار گفتگو شروع کر کے عورت پر اپنا جادو چلانے لگا۔ اس نے خدا اور سیاست کی باتیں کیں اور ان مشکلوں کا ذکر کیا جو اس کو قریش کے ساتھ پیش آرہی تھیں، جو مچھلی کے سفینوں کی طرح لاتعداد تھے۔ اس تمہید کے بعد اس نے کہا: "مجھے اپنے الہام سناؤ" سجاح نےجواب میں کہا: "ایک عورت کو ابتدا نہیں کرنی چاہیئے۔ پہلے تم بتاؤ کہ تم پر کیا وحی نازل ہوئی ہے؟“ جب اس نے قرآن کی تلاوت کے انداز میں بولنا شروع کیا تو سجاح مرعوب ہو کر سننے لگی:
کیا تم اپنے رب کو نہیں دیکھتی ہو؟
وہ حاملہ عورتوں کے ساتھ کیا کرتا ہے؟
وہ ایک زندہ وجود کو نکالتا ہے
معدے اور انتڑیوں کے درمیان سے
اس نے عورت کو ظرف نما بنایا ہے اور مرد کو اس کا جوڑا، تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اس کے اندر داخل ہو اور باہر نکل آئے
پھر ایک چھوٹا بروا جنا جاتا ہے!
👇
👍
2