
سیٹھ انیب
February 18, 2025 at 02:23 PM
عشق سنت ہے خدا کی عشق میراث ازل
عشق کا بانی مبانی لایموت ولم یزل
عشق تنہاٸی پسند از روز اول تا ابد
عشق یکتاٸی کا طالب لم یلد سے لم یو لد
عشق نے چاہا کے اب ہو دل لگی کا بندوبست
عشق کی تحریک پر برپا ہوا یوم الست
عشق آدم کا حوالہ عشق حوا کا وجود
عشق ہے ہر ہست وبودو باعث ہر ہست بود
عشق نے پیدا کیا ہابیل میں ایمان روح
عشق نے ہی آ کے ٹالا نوح سے طوفان نوح
عشق کوہ ثورو جودی عشق ہی اوج حرا
عشق کوہ طور سینا عشق مرو صفا
عشق ابراھیم سے سوزا نہیں تھی کوٸی آگ
عشق نے داود کو چھڑا تو چھیڑے اس نے راگ
عشق میں جب بیٹے پہ خنجر اٹھاتا ہے خلیل
عشق میں سر کو ہنسے کے جھکا دے فرزند جلیل
عشق نے زم زم نکالے جب بھی رگڑی ایڑیاں
عشق نے زندان میں یوسف کی کھولی بیڑیاں
عشق مریم کی صداقت عشق رنج ہاجرہ
عشق ہی ملکہ سباو آسیہ کا ماجرہ
عشق بن کر صبر جلکا شکل میں ایوب کی
عشق بن کر اشک ٹپکا آنکھ سے یعقوب کی
عشق کے صدقے سنی رب نے دعاے ذکریا
عشق پر چوبیس گھنٹے سایہ ہاے کبریا
عشق میں سنیاس لے کر بادشاہ ہوتے ہیں بدھ
عشق اک نظرے کرم سے کر دے ناپاکوں کو شدھ
عشق نے فرعون کے دربار میں کلمہ پڑھا
عشق تنہا کربلا میں سو یزدیوں سے لڑا
عشق نے ہو کر عصہ دریا کے دو حصے کیے
عشق نے ہی انگلی سے چاند کے دو ٹکرے کیے
عشق کی معراج کے اگے ہیں کیا ہفت آسماں
عشق تو افلاک کو سمجھے ہے گویا پاٸداں
عشق عکس مصطفیٰ ہے عشق عیسی کی شبہیہ
عشق قران محمدﷺ عشق انجیل مسیح
عشق صحف ابراھیم و موسی و دیگر رسل
عشق کل لیکن وہی جو لاۓ ہیں مولاۓ کل
عشق ہے شعب ابی طالب کے پورے تین سال
عشق ہے عمار و یاسر عشق حمزہ اور بلال
عشق نے ساتھی بنایا دل کو دشمن عقل کو
عشق نے کبھی موڑ کر دیکھ صورت شکل کو
عشق یار یونس و صحاب کہف دیندار
عشق سب کا کارسازو عیب پوش وکردگار
عشق جن کو بھی ہوا کہتے رہے وہ بل یقین
عشق ہے کافی ہمیں واللہ خیر رازقین
عشق کے اے دشمنوں تم لاکھ لے آو تفنگ
عشق ہو تو جیتتے ہیں تین سو تیرہ بھی جنگ
عشق چاہے تو سراقہ کے جگا دے سوۓ بخت
عشق پل میں روند ڈالے قیصروکسری کے تخت
عشق فتع بدرو خیبر خندق جنگ حنین
عشق کے مفتوح خطے معشرقین و مغربعین
عشق ہے صدیق خطاب ہے جس کا خطاب
عشق ذوالنورین ہے عشق عشق ابوتراب
عشق نے نفرت زدوں کی نیندیں کر ڈالی حرام
عشق نے روم اور فارس کی سرکاریں دھڑام
عشق میں وہ کون ہیں دو بادشاہان ولی
عشق ہے یا تو حسن یا پھر حسین ابن علی
عشق خاکی وہ کے جس کا نام ہے صادق اور امین
عشق نوری وہ کے جو ہے رحمت العالمین
عشق دو عشقوں پہ کرتا ہے ہمیشہ اتفاق
عشق ہے عشق حقیقیﷻ یا ہے عشق مصطفیٰ ﷺ
❤️
2