A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
February 11, 2025 at 06:23 PM
🟢🔴 *ہم توقع کر رہے تھے کہ شاہ اردن کی طرف سے ہجرت کے منصوبے کے خلاف شدید ردعمل آئے گا، لیکن ان کی تقریر مندرجہ ذیل تھی:* 📌 شاہ اردن نے ٹرمپ کے منصوبے کو اس خوف سے مسترد نہیں کیا کہ ان سے ٹکراؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 📌 انہوں نے ہجرت کے منصوبے کو منطقی طور پر مسترد کیا، اور کینسر کے علاج کے لیے 2000 بچوں کو قبول کرنے کی تجویز پیش کی، اس کا مطلب یہ ہے کہ 10000 فلسطیـ.ـنی غـ.ـزہ سے عارضی طور پر نکلیں گے (اگر ہم ان کے اہل خانہ کو بھی شامل کریں)۔ 📌 ان کا سب سے اہم بیان یہ تھا کہ *اردن کا مفاد سب سے پہلے ہے،* یعنی وہ اردن کی قومی سلامتی کو سب پر فوقیت دیتے ہیں۔ 📌 یہ پیش کش ایک ایسی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد اس موجودہ بحران کا دور گزارنا ہے، جب تک کہ ٹرمپ کی مدت پوری نہ ہو جائے یا وہ جلدی کسی اور اہم مسئلے میں مشغول نہ ہو جائیں۔ 📌 اردن اور دوسرے عرب ممالک اپنے ملک کی اسٹریٹجک حیثیت کو چار سالہ عارضی صدر کے لئے بدلنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ 📌 ٹرمپ کا یہ منصوبہ ایک مشترکہ عرب موقف کا متقاضی ہے، نہ کہ بکھرے ہوئے، چھوٹے چھوٹے مؤقف کا۔ کیوں کہ "دھوکہ دینا" تب ہی ممکن ہے جب بھیڑ الگ الگ ہو۔ > سعید زیاد، فلسطیـ.ـنی تجزیہ کار~ ‼️ *امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ ثانی سے آج ملاقات کی، اس ملاقات کا مقصد غـ.ـزہ سے ممکنہ بےدخل کئے جانے والے فلسطیـ.ـنی پناہ گزینوں کو قبول کرنے پر دباؤ بڑھانا تھا۔ مگر شاہ عبداللہ ثانی اس دباؤ کا سامنا کرنے میں واضح طور پر ناکام رہے۔* https://x.com/saeedziad/status/1889372569708425602 *Follow A𓂆-QudsTaskForce* *WhatsApp*: bit.ly/Al-QudsTF *Telegram*: https://t.me/Alquds_TF
‼️ ❤️ 👍 😢 😣 😭 🙁 🥲 8

Comments