A𓂆-Quds Task Force WhatsApp Channel

A𓂆-Quds Task Force

2.8K subscribers

About A𓂆-Quds Task Force

میدانِ کارزار سے بیانیے کے محاذ تک — فکری مورچوں پر امت کی مزاحمت کی بازگشت بنے رہیے۔ ✊🏽 𝐒𝐭𝐚𝐲 𝐚𝐰𝐚𝐫𝐞 — 𝐒𝐭𝐚𝐲 𝐮𝐧𝐢𝐭𝐞𝐝 — 𝐑𝐞𝐬𝐢𝐬𝐭🔻 ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 🔗 WhatsApp (Main Channel): bit.ly/Al-QudsTF 🗂️ Backup Whatsapp Chennal: bit.ly/AlqudsTFbackup 📢 Telegram: t.me/Alquds_TF

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
5/28/2025, 5:59:07 PM

*‼️ سینیٹر مشتاق احمد خان کی اہلیہ اور "سیو غـ.ـزہ" کمپین کی بانی، محترمہ حمیرہ طیّبہ کو ان کے بچوں اور خواتین رضاکاروں سمیت نیشنل پریس کلب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔* یہ اقدام حکومتِ پاکستان کی اسرائیـ.ـل نوازی کا ثبوت ہے، جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ کیا پاکستان میں پرامن شہریوں کو اتنا بھی حق حاصل نہیں کہ وہ ایک ایسی فلسطـ.ـینی ماں سے تعزیت اور اظہارِ یکجہتی کرسکیں جس کے دس میں سے نو بچے صہیـ.ـونی درندگی کا نشانہ بن چکے ہوں؟ یہ صرف انسانی ہمدردی نہیں، ایک اخلاقی فریضہ ہے — اور اس پر قدغن خود انسانیت کی توہین ہے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ فلسـ.ـطین اور غـ.ـزہ کے لیے کام کرنے والے بیشتر فورمز کی روایتی خاموشی اس موقع پر بھی برقرار ہے۔ جو آج پاکستان میں اہلِ غـ.ـزہ کی توانا آواز کا ساتھ دینے سے قاصر ہیں، کیا وہ کل عملی میدان میں فلسطیـ.ـنیوں کی جدوجہد کا ساتھ دے سکیں گے؟ *تیروں کا رخ صاف بتاتا ہے کہ کون حق کی راہ پر ڈٹا ہوا ہے، اور کون طاقت و اختیار رکھنے کے باوجود مصلحت کی چادر اوڑھے تماشائی بنا کھڑا ہے۔* *اسرائیـ.ـل نوازی — ناقابل قبول* #المقدسی ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 *WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF *Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup *Telegram:* t.me/Alquds_TF

Post image
😢 👍 😡 😮 ❤️ 😭 🤲 🥺 ❤‍🩹 55
Image
A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
5/28/2025, 4:42:18 PM

*"اُٹھو! اور اپنے بھائیوں کے ساتھ اس فیصلہ کن معـ.ـرکے میں شریک ہو جاؤ،* *اور اس ذلیل، نامرد دشمن کی خوشی کا باعث نہ بنو۔* *کیونکہ ہماری اصل جنـ.ـگ دشمـ.ـن اور اس کے مددگاروں کے ساتھ ہے۔۔۔!"* > الشيخ نائل بن غازي ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 *WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF *Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup *Telegram:* t.me/Alquds_TF

🤲 💔 😢 ❤️ 👍 💐 😭 ❤‍🩹 🥹 31
Video
A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
5/29/2025, 3:10:53 PM

*اہلِ غـ.ـزہ کے مسیحا! اس مردِ آہن ڈاکٹر حسام کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں،* *خدا کرے وہ جلد صحت، سلامتی اور آزادی کے ساتھ اپنے اہلِخانہ کے پاس لوٹ آئیں۔۔۔!!* ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 *WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF *Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup *Telegram:* t.me/Alquds_TF

Post image
🤲 ❤️ 😢 🇵🇸 🌸 🙏 🥹 🥺 55
Image
A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
5/29/2025, 5:44:47 AM

*قابـ.ـض کی سفاکـ.ـیت نے ان سے ان کا بچپن چھین لیا!* *برہنہ پا، نحیف بدن، اور پیاس سے چور ننھی جان —* *جو پانی کے برتنوں سے بھرا ٹھیلا گھسیٹ رہی ہے۔* *یہ صرف پانی نہیں، وہ اپنے خواب، بھوک، آنسو* *اور انسانیت کی بےحسی کا بوجھ بھی کھینچ رہی ہے۔۔۔💧* ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 *WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF *Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup *Telegram:* t.me/Alquds_TF

😢 😭 🤲 💔 🥹 😔 🙏 34
Video
A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
5/28/2025, 6:08:33 AM

*‼️ کیا تمہیں بتاؤں کہ GHF نامی اسرائیـ.ـلی-امریـ.ـکی کمپنی کی جانب سے پہلے دن امداد کی تقسیم میں کیا ہوا؟* جن لوگوں کو پیغامات موصول ہوئے، وہ دوپہر 12 بجے پہنچے۔ کہتے تھے: *"چلو قسمت آزما لیتے ہیں، دیکھتے ہیں واقعی کوئی امداد ہے یا ان کی کسی نئی چال کا حصہ ہے۔"* ابتدا میں ان کی تعداد درجنوں میں تھی، زیادہ سے زیادہ سو کے قریب۔ قابـ.ـض میڈیا تو جیسے دیوانہ ہوگیا۔ ان کی قطاروں میں کھڑے ہونے کی تصویریں بنائیں، اور کہنے لگا: *"دیکھو کیسے غـ.ـزہ امداد کے پیچھے دوڑ رہا ہے!"* پھر لوگوں کے بیچ بات پھیل گئی کہ وہاں نہ کوئی نظم ہے، نہ گنتی، جو ایک بار لے گیا وہ دوبارہ بھی جا سکتا ہے — کوئی روک ٹوک نہیں۔ تو لوگ ہزاروں کی تعداد میں امڈ آئے — *تم سمجھو کہ یہ 90 دن کی محاصرے، بھوک، اور تنگی کے مارے ہوئے لوگ تھے، جن میں جان باقی نہ تھی۔* وہ گھنٹوں جلتی دھوپ میں کھڑے رہے — نہ کوئی نظم، نہ وقار، نہ عزت۔ دھکم پیل شروع ہوئی، چیخ و پکار، اور ایک باقاعدہ ذلت کا ماحول۔ *مگر غـ.ـزہ ذلت برداشت نہیں کرتا —* *اس نے میز ہی الٹ دی!* لوگوں نے امدادی مرکز پر دھاوا بول دیا، پیکجوں پر قبضہ کرلیا، اور جب سب ختم ہوگیا تو میزیں، کرسیاں، بایومیٹرک مشینیں، آنکھ کی تصدیق کرنے والے آلات — جو کچھ اٹھایا جا سکتا تھا، سب لے گئے۔ اور کمپنی کے ملازمین اور ان کے غـ.ـزہ سے تعلق رکھنے والے معاونین کو گھیرے میں لے لیا! *قابـ.ـض ریاست کچھ نہ کر سکی —* *بالآخر ایک ہیلی کاپٹر بھیجا تاکہ گولی چلا کر لوگوں کو منتشر کرے۔* اور اسرائیـ.ـلی میڈیا؟ جو چند گھنٹے پہلے خوشی سے جھوم رہا تھا، وہ اپنی قیادت پر برس پڑا — کہنے لگا: *"تم بری طرح ناکام ہوگئے ہو!"* یہاں تک کہ چینل 12 نے صاف کہا: "غـ.ـزہ والوں نے میزیں، کرسیاں، شناختی آلات، اور آنکھ کی تصدیق کی مشینیں تک چرا لیں!" اور یہ سب کچھ صرف پہلے دن میں ہوا — *یہ چاہتے تھے کہ ہمیں ایک کارٹن سے ذلیل کریں —* *مگر سچ یہ ہے کہ ، غـ.ـزہ نے بھوک تو جھیلی،* *مگر اپنے وقار کا سودا نہیں کیا۔۔!* > خالد صافی، غـ.ـزہ https://x.com/KhaledSafi/status/1927396641566253469 ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 *WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF *Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup *Telegram:* t.me/Alquds_TF

Post image
❤️ 👍 😢 🇵🇸 👌 😘 😭 🤲 46
Image
A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
5/29/2025, 6:23:31 AM

*‼️ ویٹکوف کی امید اور مایوسی کے بارے میں!* میری مراد اُس کے آج کے تازہ بیان سے ہے، جس میں اُس نے غـ.ـزہ پر جاری جـ.ـنگ سے متعلق ایک معاہدے کے طے پانے پر امید کا اظہار کیا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ نہ اُس کی امید کی کوئی حیثیت ہے، اور نہ مایوسی کی۔ کیونکہ وہ *صہـ.ـیونی ریاست کے برسرِاقتدار طبقے کے وژن کا پابند ہے،* جبکہ ٹرمپ نے اُسے اس معاہدے کے معاملے میں آزاد چھوڑ رکھا ہے، برخلاف ایران کے جوہری معاملے کے، جس میں وہ براہِ راست مداخلت کرتا ہے۔ ویٹکوف خود بھی نتـ.ـن یاہو کے ہر مؤقف کو جواز دینے کے لیے تیار بیٹھا ہے — اس کی صہیـ.ـونیت اور وفاداری ثابت کرنے کے جنون میں — اور اُسے قیدیوں کی بازیابی کا خبط لاحق ہے، چاہے جزوی ہی کیوں نہ ہو۔ " *حمـ.ـاس" اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے، اور وہ فہم و فراست سے وہ راستہ اختیار کر رہی ہے جو مجموعی طور پر فلسطـ.ـینی عوام کے مفاد سے ہم آہنگ ہو — نہ کہ صرف کسی ایک پہلو سے۔* یہ ایک عظیم داستان ہے، جو نہ صرف فلسطیـ.ـنی قضیے کا راستہ طے کرے گی، بلکہ پورے خطے کی سمت بھی۔ *اور امت کی جانب سے اس معرکہ کی نمائندگی ہماری قوم کے نصیب میں لکھ دی گئی ہے۔ اور اس نے — باوجود غداریوں اور بعض سازشوں کے — ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس عظیم ذمہ داری کے قابل ہے۔* `سلام ہو اُس (ہماری قوم) پر — اور اُن سب پر جو اُس کے پاکیزہ لہو، اُس کی شجاعت، صبر اور استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہے اُن کا حصہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو! ہر کوئی اپنی حیثیت کے مطابق۔۔۔!!` > یاسر زعاترۃ، فلسطیـ.ـنی تجزیہ کار https://x.com/YZaatreh/status/1927815172762055033 ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 *WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF *Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup *Telegram:* t.me/Alquds_TF

❤️ 👍 🤲 😮 🙏 🥲 21
A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
5/30/2025, 11:44:20 AM

`🚨 سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت کئی کارکنان گرفتار` *اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب کے باہر، غـ.ـزہ کی ماہرِ اطفال ڈاکٹر الاء النجار کے 9 بچوں کی یاد میں، اور نہتے فلسطیـ.ـنیوں پر جاری اسرائیـ.ـلی جارحـ.ـیت کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں پر ایک بار پھر کریک ڈاؤن کیا۔ جس میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، متعدد کارکنان، حتیٰ کہ کمسن بچوں تک کو گرفتار کر لیا گیا۔* یہ کیسی ریاستی پالیسی ہے کہ جو اسرائیـ.ـلی بمبـ.ـاری میں شہـ.ـید ہونے والے معصوم بچوں کا دکھ بانٹنا چاہے، اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے؟ یہ گرفتاری صرف چند افراد کی نہیں — یہ انسانیت، آزادیِ اظہار، اور مظلوموں کے حق میں بلند ہونے والی آواز کی گرفتاری ہے۔ اسرائیـ.ـل نوازی میں یہ حکومت اور اس کے کارندے پستی کی اتھاہ گہرائیوں میں گر چکے ہیں۔ یہ وہ طرزِ سیاست ہے جو *پاکستان کے اصولی مؤقف، غیرت اور وقار کو داغدار* کر رہا ہے۔ حکومت اور ریاستی اداروں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ *‼️ آئیے! اہلِ غـ.ـزہ کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کے ساتھ کھڑے ہوں۔* *اس ریاستی جبر، اسرائیـ.ـل نواز پالیسی، اور آزادیِ اظہار پر حمـ.ـلے کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔* > #المقدسی ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 *WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF *Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup *Telegram:* t.me/Alquds_TF

😢 😡 🤲 🇵🇸 🐍 ‼️ ❤️ 💦 🖐 😑 40
Video
A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
5/30/2025, 5:33:06 AM

*‼️ محترمہ حمیرا طیبہ اور غـ.ـزہ میں اسرائیـ.ـلی جارحـ.ـیت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ غـ.ـزہ کی ایک ماں کا دکھ بانٹنا چاہتے تھے،* اور اہلِ دنیا کو ایسی بے شمار صابر ماؤں کے خاموش آنسو دکھانا چاہتے تھے۔ مگر افسوس، اسی عمل کو اسلام آباد پولیس نے *ناقابلِ معافی جرم* بنا دیا۔ *جس کے نتیجے میں اُنہیں، ان کی بیٹی مریم صدیقہ، وھاج احمد، اور دیگر رضاکاروں کو دس دن کے لیے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔* اور ان کی اگلی پیشی عیدالاضحیٰ کے دن رکھی گئی ہے، تاکہ اس "ناقابلِ معافی جرم" کی پاداش میں وہ اپنی عید بھی قید کی سلاخوں کے پیچھے گزاریں۔ یہ فیصلہ نہ صرف شرمناک ہے بلکہ انسانی و جمہوری اقدار کی صریح توہین بھی، جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ کیا اب اس ملک *میں مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی بھی جرم شمار ہونے لگا ہے؟* اگر غـ.ـزہ کے نہتے شہریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا "ناقابلِ ضمانت جرم" ہے، تو یہ ہمارے عدالتی اور انتظامی نظام کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ اس ریاستی جبر پر مذہبی سیاسی جماعتوں کی خاموشی بھی اتنی ہی افسوسناک ہے۔ آخر کب تک غـ.ـزہ کے مسئلے کو صرف سیاسی بیانات تک محدود رکھا جائے گا؟ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ باہمی اختلافات اور گروہی تفریق سے نکلا جائے؟ اگر تمام جماعتیں واقعی سنجیدگی سے متحد ہوتیں، اور پوائنٹ اسکورنگ سے بالاتر ہو کر صرف اہلِ غـ.ـزـ.ـہ کے لیے ایک صف میں کھڑی ہوتیں، تو ریاستی اداروں کو یہ شہ نہ ملتی کہ وہ *آج پاکستان میں اہلِ غـ.ـزہ کے حق میں اٹھنے والی توانا آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے انہیں پابندِ سلاسل کریں۔* *یہ محض چند افراد کی گرفتاری نہیں — بلکہ بدترین صیہـ.ـونیت نوازی ہے اور اہلِ غـ.ـزہ کی صدا کا گلا گھونٹنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے،* *جو جتنی شرمناک ہے، اتنی ہی ناقابلِ قبول بھی۔* ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 *WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF *Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup *Telegram:* t.me/Alquds_TF

Post image
😢 👍 💔 ❤️ 😮 😭 🤲 🇵🇸 🙏 🥺 43
Image
A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
5/28/2025, 2:10:40 PM

*🚨جنـ.ـگ بندی فریم ورک پر پیشرفت || حمـ.ـاس کا ویٹـ.ـکوف پروپوزل سے متعلق پریس بیان* ⭕ تحریک حمـ.ـاس اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ غـ.ـزہ کی پٹی پر جاری وحشیـ.ـانہ جنـ.ـگ کو روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ *ان کوششوں کا تازہ ترین نتیجہ امریکی ایلچی "اسٹیو وٹکوف" کے ساتھ ایک عمومی فریم ورک پر اتفاق ہے۔* * جو جـ.ـنگ بندی کے مستقل خاتمے، * غـ.ـزہ کی پٹی سے قابـ.ـض افواج کے مکمل انخلاء، * امداد کے آزادانہ داخلے، * اور معاہدے کے اعلان کے بعد ایک پیشہ ورانہ کمیٹی کی جانب سے غـ.ـزہ کے انتظامی امور سنبھالنے کو یقینی بناتا ہے۔ ‼️ اس معاہدے میں *10 اسرائیـ.ـلی قیدیوں اور کچھ لاشوں* کی رہائی کے بدلے میں ایک طے شدہ تعداد میں *فلسطـ.ـینی قیدیوں* کی رہائی شامل ہے، جس کی ضمانت ثالث ممالک دے رہے ہیں۔ *تحریک حمـ.ـاس اس فریم ورک پر حتمی ردعمل کی منتظر ہے۔* ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 *WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF *Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup *Telegram:* t.me/Alquds_TF

Post image
🤲 ❤️ 👍 🫀 28
Image
A𓂆-Quds Task Force
A𓂆-Quds Task Force
5/28/2025, 5:42:01 AM

جس دن پاکستان نے ایـ.ـٹمی دھماکے کئے اس دن مسجد اقصـ.ـیٰ میں خوشیاں منائی جارہی تھیں۔ امام عکرمہ صبری کا چہرہ خوشی سے تمتما رہا تھا اور وہ اپنے خطبۂ جمعہ میں پاکستان کےلیے فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں اب پاکستان پر پابندیاں لگائیں گی، مجھے پتہ ہے ہم مقبوضہ فلسطـ.ـین کے مظلوم مسلمان پاکستان کیلئے کچھ نہیں کرسکتے مگر پاکستانیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کے اظہار کیلئے بیت المـ.ـقدس کا باشندہ آج اگر ایک پائی بھی دے سکتا ہے تو دے، *آج مسلمانوں کے پاس ایـ.ـٹم بـ.ـم آ چکا ہے اور امت کی ذلت کے دن ختم ہونے کو ہیں!* اے کاش! ہماری ذلت کے دن واقعی ختم ہوگئے ہوتے۔۔! *اگر ہم نے سرزمین القدس کی ان مقدس پائیوں کی ہی لاج رکھی ہوتی تو آج اہل غـ.ـزہ کا لہو یوں نہ بہہ رہا ہوتا۔۔۔!* #المقدسی ➠ 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰: 𝐀𓂆-𝐐𝐮𝐝𝐬𝐓𝐚𝐬𝐤𝐅𝐨𝐫𝐜𝐞 *WhatsApp:* bit.ly/Al-QudsTF *Backup Chennal:* bit.ly/AlqudsTFbackup *Telegram:* t.me/Alquds_TF

Post image
😢 😭 🥺 ❤️ 🥹 😔 😮 🙏 🤲 🥀 32
Image
Link copied to clipboard!