
A𓂆-Quds Task Force
February 14, 2025 at 03:42 PM
⚡ اس جنـ.ـگ میں میرے ساتھ سب سے عجیب واقعہ ایک بارش بھری صبح کو پیش آیا۔ میں نے دو دن سے روٹی نہیں کھائی تھی، تھکن اور اداسی نے جسم و جان کو جکڑ رکھا تھا۔ موت، بھوک، ظلم، اور ہر چیز کے لٹ جانے کا کرب—نہ روٹی تھی، نہ آٹا۔
مایوسی کے عالم میں میں نے آسمان کی طرف سر اٹھایا اور دل سے فریاد کی:
*"یا رب، میں تھک چکا ہوں، اب مجھ میں مزید صبر کی طاقت نہیں۔ لیکن میں ٹوٹ بھی نہیں سکتا، کیونکہ کچھ لوگ مجھے ایک پہاڑ سمجھتے ہیں، میری پناہ میں سکون محسوس کرتے ہیں۔ یا اللہ! انہیں مایوس نہ کرنا!"*
اسی لمحے، میرا فون بجا۔ دوسری طرف سے کسی نے پوچھا:
"کیا آپ فلاں ہیں؟"
میں نے حیرت سے جواب دیا، "ہاں۔"
اس نے پوچھا، "آپ کہاں ہیں؟"
میں نے اپنی جگہ بتائی، تو وہ بولا، `"آدھے گھنٹے میں میں آپ کے پاس پہنچ رہا ہوں، آپ کے لیے میرے پاس پچاس کلو آٹا ہے، جو ناروے میں آپ کے ایک دوست نے بھیجا ہے۔"`
میں حیران رہ گیا۔
"میرا تو ناروے میں کوئی دوست نہیں!
اور پھر، غـ.ـزہ میں آٹا کہاں سے آ سکتا ہے؟"
چند ہی لمحوں بعد وہ شخص آ پہنچا،
مجھے خاموشی سے پچاس کلو آٹا تھمایا،
اور بغیر کچھ کہے چلا گیا—
نہ اپنا نام بتایا، نہ اس 'دوست' کا۔
*میں کچھ دیر تک ساکت کھڑا رہا،*
*پھر دل میں آیا، شاید وہ کوئی فرشتہ تھا،*
*جو اللہ نے میری فریاد سن کر بھیج دیا تھا۔۔۔!*
> ذوالفقار سویرجوو، غـ.ـزہ
*اللہ اکبر کبیرا*
*Follow A𓂆-QudsTaskForce*
*WhatsApp*: bit.ly/Al-QudsTF
*Telegram*: https://t.me/Alquds_TF
❤️
🥹
🫀
💐
☝️
♥️
✨
🇵🇸
😘
😢
33