
A𓂆-Quds Task Force
February 25, 2025 at 03:46 PM
*🛑 سرد موسم کی شدت غـ.ـزہ میں 6 نومولود بچوں کو نگل گئی...!*
*بوسیدہ، لرزتی ہوئی خیمہ بستی میں، جہاں تیز ہوائیں خیموں کے چیتھڑے اڑا لے جاتی ہیں، جہاں راتیں بچوں کے کانپتے جسموں اور ماں کی بےبس سسکیوں میں ڈھلتی ہیں، وہاں ننھی شام یوسف —غـ.ـزہ کی دو ماہ کی معصوم کلی—زندگی کی بازی ہار گئی۔ سرد موسم کی شدت اور بےرحم جاڑے نے اس کی ننھی جان چھین لی۔*
*یہ موت نہیں تھی، یہ قتـ.ـل تھا!*
قاتـ.ـل وہ محاصرہ ہے جو امداد کو روکتا ہے، وہ سفاک قابـ.ـض ہے جو سخت سرد موسم میں عارضی گھروں کے داخلے میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے، وہ ظلم ہے جو معصوموں کی سانسیں چھین لیتا ہے، `وہ بےحسی ہے جو امت کو خوابِ غفلت میں ڈالے رکھتی ہے۔`
شام اکیلی نہیں تھی!
*گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 نومولود بچے خیموں کی بےرحم ہوا اور ناقابلِ برداشت سردی میں اپنی ماؤں کی بانہوں میں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے۔* وہ مائیں جو رات بھر اپنی سانسوں کی حرارت سے بچوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتی رہیں، جو اپنے ہی جسم کو کمبل بنا کر انہیں ڈھانپنے کی تگ و دو میں مصروف رہیں،،
مگر آخر کب تک؟
کب تک خیمے کی بےرحم ہوا کو روکتیں؟
کب تک بھوک کی اذیت کو چھپاتیں؟ کب تک وقت کے بےحس تھپیڑوں سے لڑتیں؟
*ذرا تصور کیجیے!*
کسی ماں کے لیے اس سے بڑھ کر آزمائش کیا ہو سکتی ہے کہ اس کی آنکھوں کے سامنے اس کا بچہ اس کی بانہوں میں دم توڑ دے، *اس لئے کہ دنیا بےحس ہے، اس لیے کہ کوئی مدد کو نہیں آیا، اس لیے کہ امت سو رہی ہے، اس لیے کہ دروازے بند ہیں، اس لیے کہ زمین پر رہنے کے لیے چھت دستیاب نہیں، اور آسمان تلے صرف بےکسی کا بسیرا ہے۔۔!*
یہ محض ایک خبر نہیں، یہ مہذب دنیا کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اور ایک جھنجھوڑ دینے والا سوال!
*یہ امت کہاں ہے؟*
اسلامی بھائی چارہ کہاں ہے؟
کیا ہمسایہ عرب ممالک اور تمام عالمِ اسلام اتنی بھی سکت نہیں رکھتے کہ کم از کم جـ.ـنگ بندی کے دوران ہی انسانی امداد غـ.ـزہ تک پہنچا سکیں؟
کیوں قابـ.ـض ریاست پر دباؤ نہیں ڈالا جارہا کہ وہ معاہدے کی خلاف ورزی سے باز آئے، طے شدہ معاہدے کے تحت انسانی امداد اور عارضی موبائل گھروں کا غـ.ـزہ میں داخلہ یقینی بنائے۔
*پندرہ ماہ کی مسلسل نسل کشی کے میں بھی امت کی مجرمانہ خاموشی، اور اب بےحسی؟*
*آخر کب تک؟*
#المقدسی
*Follow A𓂆-QudsTaskForce*
*WhatsApp*: bit.ly/Al-QudsTF
*Telegram*: https://t.me/Alquds_TF
😢
😭
🤲
😔
😮
🙏
18