Iran Update (اردو)
Iran Update (اردو)
February 14, 2025 at 11:07 AM
*إنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ* بہت افسوسناک خبر ہے کہ معروف کمسن منقبت خوان خواجہ علی کاظم اور نوجوان منقبت خوان سید علی آغا جان ایک المناک حادثے میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔ یہ سانحہ نہ صرف منقبت خوانی کے شعبے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ اہلِ محبت کے دلوں پر بھی گہرا اثر چھوڑ گیا ہے۔ خواجہ علی کاظم اور سید علی آغا جان نے اپنی خوبصورت آواز اور عقیدت بھرے کلام سے اہلِ بیتؑ کی محبت کو عام کیا۔ ان کی منقبت خوانی ہمیشہ سننے والوں کے دلوں میں ایمان و عشق کی روشنی بکھیرتی رہے گی۔ ہم بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ ربِ کریم مرحومین کو جوارِ اہلِ بیتؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔ اللهم صل على محمد وآل محمد *سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری* سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان Join official Whatsapp Channel Allama Raja Nasir Abbas 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaDGY1kCRs1h2mZmc90n/457

Comments