دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 20, 2025 at 01:02 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_البدعات_و_الرسوم 📖 📚سوال نمبر :( *14421062* )📚 عنوان :- *تعزیہ داری کی شرعی حیثیت:* سوال :- کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں :کہ تعزیہ داری جائز ہے یا ناجائز ہے؟ برائے مہربانی مفصل بیان کریں ۔ بینوا بالبرہان وتوجروا عندالرحمن فقط السلام •┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈• اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا: فتاوی قاسمیہ میں لکھا ہے کہ"تعزیہ داری بدعت قبیحہ اور ناجائز ہے اس کا ترک مسلمانوں پر لازم ہے ورنہ سخت گناہ کے مرتکب ہوں گے۔ ( مستفاد:امدار الفتاوی ۵/۲۸۸،۵/۲۹۵، فتاوی محمودیہ قدیم ۱/۱۸۸، جدید ڈابھیل ۳/۲۷۶) وقتل حسین جرت فتن کبیرۃ وأکاذیب کثیرۃ وظہرت أہواء وبدع وقع فیہا طوائف من المتقدمین والمتأخرین وصارت الأکاذیب والأہواء والبدع لا تزال تزد اد حتی حدثت أمور یطول شرحہا۔ (مجالس الابرار مختصراًص:۲۳۹بحوالہ بہشتی زیورحصہ ششم، ص: ۶۲) عن عبد اللہ رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: لیس منا من شق الجیوب وضرب الخدود ، ودعا بدعوۃ الجاہلیۃ۔ (سنن ترمذی ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی النہی عن ضرب الخدود والخ، النسخۃ الہندیۃ۱/۱۹۵، دارالسلام رقم:۹۹۹)" بحوالہ فتاوی قاسمیہ جلد ۲/ ۴۳۶ اشرفیہ دیوبند۔ فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 09/محرم الحرام 1442ھ. 28 /اگست 2020ء ❖ https://t.me/daruleftabhatabari ❖ ❖ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❖

Comments