دارالافتاء بھاٹاباڑی WhatsApp Channel

دارالافتاء بھاٹاباڑی

179 subscribers

About دارالافتاء بھاٹاباڑی

*مسلکِ احناف ؛ علماءِ دیوبند الہند. دارالافتاء بھاٹاباڑی چینل* صرف اپنا ضروری سوال ای میل پر ہی بھیجیں ۔ [email protected] واضح رہے کہ مفتی پر ہر سوال کا جواب دینا لازم نہیں ہے ۔ بہتر یہ ہے کہ اپنا سوال بڑے بڑےمختلف دارالافتاء میں بھیجیں۔ https://darulifta.info/ask Facebook:- https://www.fb.com/muftimunawwarbhatabari Facebook:- https://www.fb.com/groups/daruleftabhatabari Telegram:- https://t.me/daruleftabhatabari Telegram:- https://t.me/daruliftabhatabari بانئی گروپ : *مفتی منور بھاٹاباڑی،بہادرگنج، کشنگنج، بہار، فاضل مدرسہ اسلامیہ وقف سورت گجرات*

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
5/21/2025, 2:34:32 PM

▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الأدعیۃ_و_الأذکار 📖 📚سوال نمبر: ( *14451584* )📚 عنوان:- *پانی پینے کے بعد کی دعا :* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :     محترم مفتی صاحب   پانی پینے کی دعا کیا ہے؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* حضرت ابوجعفر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانی پینے کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے: "الحمد للّٰہ الذی سقانا عذبًا فراتًا برحمتہ ولم یجعل ملحًا أجاجًا بذنوبنا۔" (کتاب الدعاء للطبراني ۸۹۹، شمائل کبریٰ ۱؍۱۹۵) مستفاد از کتاب النوازل ٦/ ٦٠٦ جاوید دیوبند فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء *الجواب صحیح : شہاب الدین مشتاق، خادم دارالعلوم عثمانیہ دہلی* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء *الجواب صحیح : فاروق بن یعقوب صوفی* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء *الجواب صحیح : مبین احمد اشرفی* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/ اگست 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
5/21/2025, 2:34:03 PM

▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_النکاح ؛ #باب_المباشرۃ 📖 📚سوال نمبر: ( *14451583* )📚 عنوان:- *ایام حیض میں بیوی کی دبر میں عضو مخصوص کو رگڑ کر خواہش پوری کرنا:* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      صورت مسئلہ یہ ہے کہ ماہواری کے وقت شوہر اپنی بیوی کے پیچھے راستے سے خواہش پوری کر سکتا ہے یا نہیں؟ ایک بات یاد رکھیں کہ بیوی کی دبر کے اندر نہیں باہر سے ہی مسل کر کے فارغ ہو سکتا ہے یا نہیں؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* بیوی کی دبر میں خواہش پوری کرنا ناجائز اور حرام ہے چاہے ایام حیض میں ہو یا غیر ایام حیض میں ہو.. ویسے ایام حیض میں شوہر کو صبر و ضبط سے کام لینا چاہیے.. ہاں اگر شہوت کا غلبہ ہو اور بیوی ایام حیض میں ہو تو ناف سے لیکر گھٹنے تک بدن کو چھوڑ کر بقیہ بدن سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں. (نساوٴکم حرث لکم فأتوا حرثکم أنی شئتم) (سورہ بقرہ، آیت: ۲۲۳) یَسْأَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضِ قُلْ ہُوَ أَذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَائَ فِیْ الْمَحِیْضِ وَلاَ تَقْرَبُوْہُنَّ حَتّٰی یَطْہُرْنَ ، الأیۃ:(سورہ بقرہ ) عن ابن عباس وأبي ھریرة أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ”ملعون من عمل عمل قوم لوط“ ، رواہ رزین، وعن ابن عباس أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ”لا ینظر اللہ عز وجل إلی رجل أتی رجلاً أو امرأة في دبرھا“ رواہ الترمذي (مشکوة شریف، ص ۳۱۳، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند) ویحرم بالحیض والنفاس الجماع والاستمتاع بما تحت السرۃ الٰی تحت الرکبۃ لقولہٖ تعالیٰ: وَلاَتَقربُوْھُنَّ حَتٰی یَطْھرن۔۔۔وقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:’’لک ما فوق الازار‘‘۔ فان وطئھا غیر مستحل لہ یستحب ان یتصدّق بدینار ونصف ویتوب ولایعود وجزا فی المبسوط وغیرہ بکفر مستحلہ۔ (مراقی الفلاح علی صدر الطحطاوی:ص؍۱۱۶، باب الحیض) مستفاد از فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 64939) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء *الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء *الجواب صحیح : محمد سلمان قاسمی* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء *الجواب صحیح : محمد شہاب الدین مشتاق، خادم دارالعلوم عثمانیہ دہلی* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
5/21/2025, 2:36:26 PM

▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الطہارۃ ؛ #باب_المیاہ📖 📚سوال نمبر: ( *14451587* )📚 عنوان:- *سنڈاس کے ٹینک اور سمرسیبل وغیرہ کی بورنگ کے درمیان مقدارِ فاصلہ* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      مفتی صاحب بیت الخلاء کی غلاظت والی ٹنکی سے کتنی دوری پر ٹیبویل اور موٹر گاڑنا چاہیے؟ اگر جلدی حل ہوجائے تو وقت پر موٹر اور ٹیبویل گاڑا جا سکے؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* ٹیوب ویل یا سمرسیبل (samarsebal) کی بورنگ، بیت الخلا کی غلاظت والی ٹنکی یا ٹینک سے اتنے فاصلہ پر ہونی چاہیے کہ ٹینک یا ٹنکی کی غلاظت کا اثر ( رنگ، بو یا مزہ ) بورنگ کے پانی میں ظاہر نہ ہو، جس کا اندازہ بذریعہ ماہرین، زمین کی سختی ونرمی اور غلاظت کی ٹنکی یا ٹینک کی کنڈیشن کے مدنظر کیا جاسکتا ہے، اور بہتر ہے کہ اندازے میں احتیاط پیش نظر رکھی جائے۔ البعد بين البئر والبالوعة بقدر ما لا يظهر للنجس أثر ( الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطهارة باب المياه، فصل فی البتر، ۱: ۳۸۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۲: ٤١، ٤٢ - ت: الدكتور حسام الدين بن محمد صالح فرفور، کتاب ط: دمشق) قوله: "البعد إلخ": اختلف في مقدار البعد المانع من وصول نجاسة البالوعة إلى البئر؛ ففي رواية: خمسة أذرع، وفي رواية: سبعة. وقال الحلواني المعتبر الطعم أو اللون أو الريح؛ فإن لم يتغير جاز وإلا لا ولو كان عشرة أذرع. وفي الخلاصة والخانية والتعويل عليه، وصححه في المحيط، بحر، والحاصل أنه يختلف بحسب رخاوة الأرض وصلابتها، لومن قدره اعتبر حال أرضه (رد المحتار) - فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *نَقَلَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 07/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 25/ اگست 2023ء *الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری* 08/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 26/ اگست 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
5/21/2025, 2:35:19 PM

▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الحظر_و_الإباحۃ ؛ #باب_الزینۃ📖 📚سوال نمبر: ( *14451585* )📚 عنوان:- *عورت کا خوشبو لگا کر باہر نکلنا:* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :     محترم مفتی صاحب   عورت خوشبو لگا کر باہر نکل سکتی ہے یا نہیں؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* عورتوں کے لیے پھیلنے والی خوش بو لگاکر باہرنکلنا جس سے لوگ متوجہ ہوں، ناجائز ہے، ایسی عورت گناہ گار ہے،اس عمل سے اجتناب ضروری ہے ۔ عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: طیب الرجال ما ظہر ریحہ وخفي لونہ، وطیب النساء ما ظہر لونہ وخفي ریحہ۔ (الشمائل المحمدیۃ / باب تعطر رسول اللّٰہ ا ص: ۹۰ رقم: ۲۱۹ المکتبۃ الإسلامیۃ داکا بنغلادیش،سنن النسائي، کتاب الزینۃ / الفصل بین طیب الرجال وطیب النساء ۲؍۲۳۹) فی "سنن الترمذي" (5 / 106): "عن أبي موسى : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال: كل عين زانية، والمرأة إذا استعطرت فمرت بالمجلس فهي كذا وكذا -يعني زانية-" مستفاد از کتاب النوازل ١٥/ ٤٩٥ جاوید دیوبند، فتاوی بنوریہ رقم الفتوی: 144010200622 فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/ اگست 2023ء *الجواب صحیح : محمد نفیس قاسمی* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/ اگست 2023ء *الجواب صحیح : منظر عالم قاسمی* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
5/21/2025, 2:31:03 PM

▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الإجارۃ 📖 📚سوال نمبر: ( *14451581* )📚 عنوان:- *پیشگی رقم دے کر سال بھر سامان لینا* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      دکاندار کو پیشگی رقم ادا کرکے سامان خریدتے رہنا پھر مہینہ یا سال ختم ہونے پر حساب وکتاب کرلینا جو بچ گیا ہو وہ لینا اور جو قرض ہوگیا ہے اس کو دکاندار کو دے دینا یہ کونسی بیع ہے ؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* خریدار ضرورت پڑنے پر وقتا فوقتا دکاندار سے سامان خریدتا رہے، قیمت چاہے پہلے ادا کر دے یا بعد میں اداکرے اس کو بیع الاستجرار کہتے ہیں۔ فقہاء احناف نے استحسانًا خرید و فروخت کی اس صورت کو جائز قرار دیا ہے، بشر طیکہ خرید و فروخت ایسی چیزوں کی ہو جن کی قیمت معین و معلوم ہو یا خرید و فروخت کے وقت قیمت کا ذکر کر دیا جائے ۔ فی "الشامیۃ " : ما يستجره الإنسان من البياع إذا حاسبه على أثمانها بعد استهلاكها جاز استحسانا... في الولوالجية: دفع دراهم إلى خباز فقال: اشتريت منك مائة من من خبز، وجعل يأخذ كل يوم خمسة أمناء فالبيع فاسد وما أكل فهو مكروه؛ لأنه اشترى خبزا غير مشار إليه، فكان المبيع مجهولا ولو أعطاه الدراهم، وجعل يأخذ منه كل يوم خمسة أمنان ولم يقل في الابتداء اشتريت منك يجوز وهذا حلال وإن كان نيته وقت الدفع الشراء؛ لأنه بمجرد النية لا ينعقد البيع، وإنما ينعقد البيع الآن بالتعاطي والآن المبيع معلوم فينعقد البيع صحيحا. اه. قلت: ووجهه أن ثمن الخبز معلوم فإذا انعقد بيعا بالتعاطي وقت الأخذ مع دفع الثمن قبله، فکذا وإذا تأخر دفع الثمن بالأولی.. ( فتاوی شامی ٤/ ٥١٦) و فی "فقہ البيوع" (ج 1: 75): وجرت العادة بان الثمن المدفوع مقدما قد يكون اقل من قيمته السوقية، وفي هذه الحالة، لو امكن جعله سلما بشروطه صار سلما، وان لم يتوافر فيه شروط السلم، فربما يرد عليه ان ثمن المبيع انها انتقص من أجل تعجيله كما في اشتراك المجلات الدورية، حيث يكون مبلغ الاشتراك السنوى اقل عادة من قيمته السوقية لكل عدد ويمكن تخريج النقص في الثمن على اساس ان ثمن الجملة يكون اقل عرفا من ثمن القطاعي فكذلك في الاستجرار، انما يقدم المشترى المبلغ لانه يريد شراء مجموعة من الاشياء ، فصار كانه اشترى جملة، فانتقص الثمن من اجل ذلك، لا لانه قدم قرضا، على ان هذا المبلغ دفعة تحت الحساب، وانه ، ولو كان قرضا في الاصطلاح الفقهي، فان المقصود في الاستجرار ليس اقراضا، وانما مقصود المشترى تفريغ ذمته لثلا يحتاج الى نقد الثمن كل مرة. بحوث في قضايا فقهية معاصرة (ج 1، ص 69) وتبين بهذا ان الاستجرار بمبلغ مقدم جائز مثل الاستجرار بثمن مؤخر، ويكون المبلغ قرضا عند البائع الى ان يقع البيع عند الاخذ، فتجرى مقاصة القرض يثمن المبيع والمبلغ مضمون على البائع. فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *نَقَلَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 30/ محرم الحرام 1445ھ۔مطابق 18/اگست 2023ء *الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی* 01/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 19/اگست 2023ء *الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری* 01/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 19/اگست 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
5/21/2025, 2:35:43 PM

▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الأدعیۃ_و_الأذكار 📖 📚سوال نمبر: ( *14451586* )📚 عنوان:- *دودھ پینے کی دعا* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :     محترم مفتی صاحب دودھ پینے کی دعا بتادیں ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے درج ذیل دعا پڑھنا ثابت ہے: اللّٰہم بارک لنا فیہ و زدنا منہ۔ (سنن الترمذي / باب ما یقول إذا أکل طعامًا ۲؍۱۸۳، شمائل کبریٰ ۱؍۱۹۵، شعب الإیمان للبیہقي / باب في المطاعم والمشارب ۵؍۱۰۴ رقم: ۵۹۵۷) مستفاد از کتاب النوازل ١٦/ ٦٠٧ جاوید دیوبند. فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/ اگست 2023ء *الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی کشگنجوی* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/ اگست 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
5/21/2025, 2:37:35 PM

▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الأدعیۃ_و_الأذکار 📖 📚سوال نمبر: ( *14451589* )📚 عنوان:- *کھانے کے بعد کی دعا :* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      کھانے کے بعد کی دعا بھی بتا دیں مفتی صاحب.. میں نے سنا ہے الحمد للہ الذی اطعمنا اہ کے علاوہ اور بھی دعائیں ہیں. ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* کھانا کھانے کے بعد درج ذیل دعائیں پڑھنا احادیثِ شریفہ سے ثابت ہے ان میں سے کسی بھی دعا کو پڑھنے سے سنت کا ثواب مل جاتا ہے : (1) ’’الحمد للّٰہ الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمین‘‘ عن أبي سعید الخدري رضي اللّٰہ عنہ قال: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا فرغ من طعامہ قال:’’الحمد للّٰہ الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمین‘‘ ۔ (شمائل ترمذي / باب ما جاء في قول رسول اللّٰہ ا قبل الطعام وبعد ما یفرغ منہ ۲؍۱۲ رقم: ۱۹۵) (2) ’’الحمد للّٰہ کثیرًا طیبًا مبارکًا فیہ، غیر مکفي ولا مودع ولا مستغنیً عنہ ربنا‘‘ عن أبي أمامۃ رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہ أن النبي صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کان إذا رفع مائدتہ قال: ’’الحمد للّٰہ کثیرًا طیبًا مبارکًا فیہ، غیر مکفي ولا مودع ولا مستغنیً عنہ ربنا‘‘۔ (3) ’’الحمد للّٰہ الذي کفانا وأروانا، غیر مکفي ولا مکفورٍ‘‘۔ (4) ’’الحمد للّٰہ ربنا غیر مکفي ولا مودعٍ ولا مستغنًی ربنا‘‘ عن أبي أمامۃ رضي اللّٰہ عنہ أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان إذا فرغ من طعامہ، وقال مرۃً: إذا رفع مائدتہ، قال: ’’الحمد للّٰہ الذي کفانا وأروانا، غیر مکفي ولا مکفورٍ‘‘۔ وقال مرۃ: ’’الحمد للّٰہ ربنا غیر مکفي ولا مودعٍ ولا مستغنًی ربنا‘‘۔ (صحیح البخاري، کتاب الأطعمۃ / باب ما یقول إذا فرغ من طعامہ ۲؍۸۲۰ رقم: ۵۴۵۸-۵۴۵۹ دار الفکر بیروت) (5) ’’الحمد للّٰہ الذي أطعم وسقیٰ وسوَّغہ وجعل لہ مخرجًا۔‘‘ عن أبي أیوب الأنصاري رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہ قال: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم إذا أکل أو شرب قال: الحمد للّٰہ الذي أطعم وسقیٰ وسوَّغہ وجعل لہ مخرجًا۔ (سنن أبي داؤد، کتاب الأطعمۃ / باب ما یقول الرجل إذا طعم ۲؍۵۳۸ رقم: ۳۸۵۱ دار الفکر بیروت) قال النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: وإذا شبعتم فقولوا: الحمد للّٰہ الذي ہو اشبعنا وأروانا وأنعم علینا وأفضل۔ (شعب الإیمان للبیہقي / باب تعدید نعم اللّٰہ عزوجل ۴؍۱۴۵-۱۴۶ رقم: ۴۲۸۴) کتاب النوازل ١٦/ ٦٠٦ جاوید دیوبند فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/ اگست 2023ء *الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/ اگست 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
5/21/2025, 2:37:01 PM

▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الأدعیۃ_و_الأذکار 📖 📚سوال نمبر: ( *14451588* )📚 عنوان:- *نیے کپڑے پہننے کی دعا* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال : مفتی صاحب نیے کپڑے پہننے کی دعا بتا دیں       ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* یہ دعا پڑھیں : " الحمد للّٰہ الذي کساني ما أُواري بہٖ عورتي واتجمَّل بہٖ في حیاتي " ۔ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى ، وَسُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ الْمَعْنَى وَاحِدٌ، قَالَا : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْأَصْبَغُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : لَبِسَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ثَوْبًا جَدِيدًا، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي، وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي. ثُمَّ عَمَدَ إِلَى الثَّوْبِ الَّذِي أَخْلَقَ ، فَتَصَدَّقَ بِهِ. ثُمَّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي، وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي، ثُمَّ عَمَدَ إِلَى الثَّوْبِ الَّذِي أَخْلَقَ، فَتَصَدَّقَ بِهِ ؛ كَانَ فِي كَنَفِ اللَّهِ ، وَفِي حِفْظِ اللَّهِ، وَفِي سَتْرِ اللَّهِ حَيًّا وَمَيِّتًا ". هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ القَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ. ( سنن للترمذی،أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَابٌ) و کتاب الدعاء ۱۴۲، الأذکار للنووي ۱؍۲۶، حصن حصین ١٦٦ اردو بازار ایم اے جناح روڈ کراچی، کتاب النوازل ١٦/ ٦٠٥ جاوید دیوبند فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/ اگست 2023ء *الجواب صحیح : محمد ریحان اسعدی* 02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/ اگست 2023ء *الجواب صحیح : محمد ساجد مظاہری* 03/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 21/ اگست 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
5/21/2025, 2:31:44 PM

▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الأطعمۃ_و_الأشربۃ ؛ #باب_الآداب 📖 📚سوال نمبر: ( *14451582* )📚 عنوان:- *کھانے کے بعد اسی برتن میں ہاتھ دھونا کیسا ہے ؟* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      کھانے کے بعد اُسی پلیٹ میں یعنی اسی برتن میں ہاتھ دھوسکتے ہیں یا نہیں؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* دھو سکتے ہیں ، لیکن یہ عمل تہذیب کے خلاف معلوم ہوتا ہے، ہاں اگر کوئی مجبوری اور عذر ہو، تو الگ بات ہے.. فی سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 3761) حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، ‌‌‌‌‌‏حَدَّثَنَا قَيْسٌ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ زَاذَانَ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ سَلْمَانَ، ‌‌‌‌‌‏قَالَ:‌‌‌‏ قَرَأْتُ فِي التَّوْرَاةِ:‌‌‌‏ أَنَّ بَرَكَةَ الطَّعَامِ الْوُضُوءُ قَبْلَهُ، ‌‌‌‌‌‏فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‌‌‌‌‌‏فَقَالَ:‌‌‌‏ بَرَكَةُ الطَّعَامِ الْوُضُوءُ قَبْلَهُ وَالْوُضُوءُ بَعْدَهُ۔ مستفاد از فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی :600822 فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 30/ محرم الحرام 1444ھ۔مطابق 18/اگست 2023ء *الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی* 30/ محرم الحرام 1445ھ۔مطابق 18/اگست 2023ء *الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری* 01/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 19/اگست 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
5/19/2025, 11:33:27 PM
Link copied to clipboard!