
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 20, 2025 at 01:05 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الإیمان_و_العقائد 📖
📚سوال:( *14421068* )📚
عنوان :- *یوم عاشوراء میں مسلمان کیا کریں ؟*
سوال : یوم عاشوراء کے متعلق شرع نے کیا حکم فرمایا ہے ؟ مسلمان کواس دن کیا کرنا چاہئے ؟
بینوا بالبرہان وتوجروا عندالرحمن فقط و السلام ۔
•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
فتاوی رحیمیہ میں ہے کہ: اس دن کے متعلق شریعت نے خاص دو چیزیں بتلائی ہیں (۱)روزہ رکھنا (۲) اہل و عیال پر کھانے پینے میں وسعت کرنا ۔ حدیث شریف میں ہے کہ جس نے یوم عاشوراء کو اپنے بال بچوں پر کھانے پینے کی وسعت کی تو خدا ئے تعالیٰ پورے سال روزی میں اضافہ کریں گے ۔ مصیبت اور صدمہ کے وقت استرجاع کا حکم ہے اور مذکورہ تاریخ میں ایک درد انگیز اور الم انگیز واقعہ سید نا حضرت حسین رضی اﷲ عنہ کی شہادت کا پیش آیا اس کی یاد سے صدمہ ضرور ہوگا تو شریعت کے مذکورہ بالا حکم عام کے مطابق’’ انا ﷲ وانا الیہ راجعون ‘‘پڑھتا رہے اس کے علاوہ اس دن کے لئے اور کوئی حکم نہیں دیا گیا ۔ بحوالہ فتاوی رحیمیہ جلد ۲/ ۱۱۲ دارالاشاعت کراچی ۔
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
*نَقَلَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
۱۰/محرم الحرام،۱۴۴۲ ھ ٣۰/اگست، ۲۰۲۰ء
❖ https://t.me/daruleftabhatabari ❖
❖ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❖